گجرات کی خبریں 1/10/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) آذاد امیدوار چوہدری محمد حنیف ، پاکستان مسلم لیگ ق کی نامزد امید وار برائے جنرل کونسلر یوسی 1 سیدہ ذکیہ رضوی کے حق میں دست بردار ہو گئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت ق لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم چیئرمین کا شف رضا حیدری اور ان کے پینل کے شانہ بشانہ ہیں۔ اور انکی کامیابی کیلئے تمام تر وسائل بروکار لائیںگے۔ کیونکہ یو سی کے تمام علاقہ جات میں جس خوبصورتی سے معیار ی گلیاں اور سڑکیں بنائی گئیں وہ مسلم لیگ ق کا ہی کارنامہ ہے۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ علاقہ کہ تمام با شعور اور قدر کرنے والے لوگ مسلم لیگ ق کو کامیاب کروائیں گے، کیونکہ چوہدری برادران گجرات کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام عظیم سے عظیم تر ہیں۔ جیسا کہ یونیورسٹی آف گجرات کا قیام ۔ ریسکیو 1122 اور بے شمار منصوبہ جات جو مکمل کروائے گئے کسی کے بس کی بات نہ ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے صابوال روڈ پر 200فٹ کا سڑک کا ٹکڑا بنایا ہے جو 2 ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے جبکہ ق لیگ کے دور میں بنیں سڑکیں اور گلیاں آج بھی تازہ بنی ہوئی لگتی ہیں۔ اس موقع پر مہر عمران ، مہر وقاص ، مہر خالد اقبال، مہر عبدالرحمٰن ، مہر قیصر ندیم ، مہر محمد دین، مہر بلال، خضر حیات ، عامر حسین، عامر جاوید انصاری ، بلال احمد ، نبیل احمد، چوہدری ابرار حسین اور علاقہ کی معززین شخصیات بھی موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) ممبر امن کمیٹی ڈسڑکٹ گجرات اور اسپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گجرات کے تمام ممبران امن کمیٹی کو سی پی سی ایل کمیٹی میں شامل کریں تاکہ گجرات میں جرائم کے خاتمہ میں کمی واقع ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی گجرات میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں اس لیے ڈی پی او گجرات ان کو اپنی کمیٹی کا حصہ بنائیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گزشتہ روز ڈی او سی گجرات وقار خان اور صحافی وحید مرزا اورانور شیخ نے تحصیل دار قیصر محمود اور پٹواری اظہر محمو د کی والدہ کی وفات پر ان کی رہائش گاہ صابووال میں جاکر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات امتیاز احمدراٹھور کے صاحبزادے وصاحبزادی،اللہ رکھا راٹھور، مون راٹھور ، ارسلان راٹھور ،اعتزاز احمدراٹھور کے بھائی اشفاق احمد راٹھور اورہمشیرہ کی شادی کی پروقار تقریب رائل میرج ہال شاہ جہانگیر روڈ پر منعقد ہوئی اشفاق احمدراٹھور کی دعوت ولیمہ اورہمشیرہ کی تقریب رخصتی میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں حاجی ناصرمحمود سابق ا یم پی اے ، سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود ، میاںپرویز اختر پگانوالہ سابق ناظم ، جاوید بٹ صدر مرکزی انجمن تاجران ،سید انور علی شاہ صدر مرکزی انجمن تاجران ، شیخ افضال الرحمن شاد سینئر نائب صدر ، شیخ عرفان ا لرحمن ، ارشد وحید بٹ ،فیاض احمدبٹ، افتخار احمدراٹھور ، خادم حسین سلیمی ، خان شبیر خان سرپرست، شیخ محمد شفیق سرپرست اعلیٰ، عمر رفیع ، ذوالفقار احمد بٹ ، مون بٹ ، چوہدری ندیم طفیل ، نصیر احمد روز مووی میکر،مرزا صابر ، محمد آصف ، حاجی پرویز گول ہٹی ، ڈاکٹر عثمان ، محمدارشد ، حاجی محمدیونس پھول فروش ،شکیل احمد بٹ ، سجاد ا حمدراٹھور ، ننھا بٹ ہنی بیکرز ، طلحہ بٹ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں میڈم افشاں رباب کی زیر قیادت ٹیم نے لالہ موسیٰ کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 2عطائی ڈاکٹروںکے کلینک سیل کر دیے ہیں جبکہ زائد المعیاد اشیا برآمد ہونے پر بیکرز کی انتظامیہ کو طلب کر لیا ہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے سی کھاریاں کی زیرقیادت سی او کھاریاں حفیظ صدیقی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے دوران کریک ڈائون ساجد کلینک اور الیاس کلینک کو چیک کیا جہاں دونوں ڈاکٹرز عطائی ثابت ہوئے جس پر دونوں کلینک سیل کرکے عطائی ڈاکٹروں اظہر اقبال اور ساجد اقبال کے خلاف چالان ڈرگ کورٹ بھجوا دیے ہیں۔ بعد ازاں ٹیم نے علی بیکرز کو چیک کیا جہاں سے زائد المعیاد اشیا برآمد ہونے پر بیکرز کی انتظامیہ کو آج اے سی کھاریاں کی عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق کی خصوصی ہدایت پر مویشی پال حضرات کے جانوروں کیلئے محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع گجرات نے جانوروں میں اندرونی و بیرونی کرموں کے خلاف کارپٹ ڈیورمنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے جس میں ضلع گجرات میں ، تحصیل گجرات ، تحصیل کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں بیک وقت یونین کونسل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ جانوروں میں کرم کش ادویات پلانے کے علاوہ دیگر ضروری علاج معالجے کی فراہمی بھی کریں گی تا کہ جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک کے عملے کو خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ زمیندار بھائیوں اور مویشی پال حضرات کے جانوروں کو اپنی نگرانی میں دوائی پلائیں نیز موقع پر ضرورت کے مطابق مفید مشورہ بھی دیں اور علاج معالجہ کریں اور جانوروں کی خوراک ، رہن ، سہن ، افزائش نسل کے متعلق آگاہی دیں لہٰذا مویشی پال حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملے سے خصوصی تعاون کریں اور سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے جانوروں کو مفت کرم کش دوا پلائیں تا کہ جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔