گجرات کی خبریں 26/06/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سید طالب حسین شاہ کے پوتے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سید ارتضیٰ حیدر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یو سی معین الدین پور سید طالب حسین شاہ کے چاہنے والوں کا گڑھ ہے۔ اور ان کے وفادار ساتھی ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ یونین کونسل معین الدین پور کی عوام کو بخوبی علم ہے کہ کون کس کردار کا مالک ہے۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی خدمت ہی کی ہے۔ ہم اپنے علاقہ کی عوام کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔ کلین سویپ کے خواب دیکھنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ جبکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور عوام کی دعائوں سے بلا مقابلہ جیت بھی ہمیں ہی دی اور ہم آئندہ بھی دعوئوں کی بجائے عملی طور پر کام کرتے ہوئے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ جو خود کو شیر کہتے ہیں انکے کردار اور انکی خدمات سے عوام آگاہ ہیں۔ ہمیں اس کے بارے میںکچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔ عوام خود سچ اور جھوٹ کا پردہ چاک کریں گے۔
………………………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر قانون حمزہ شہباز سیٹھی ایڈووکیٹ نے کراچی میں گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ہونیوالے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی ہے۔ کہ عوام پیاس اور گرمی سے اللہ کو پیارے ہو رہے ہیں جبکہ وزیر بجلی کہتے ہیں کہ عوام لوڈ شیڈنگ سے نہیں غش کھا کر مر رہے ہیں۔ تو ہم وزیر بجلی کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ یہ صرف اور صرف حکومتی نا اہلی ہے جو وہ چھپانے کے در پے ہیں۔ حکومت لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کی بجائے اوٹ پٹانگ بیانات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے ہونگے۔ حکومت صرف اسی وقت چل سکتی ہے جب عوام خوشحال ہونگے۔
………………………………
گجرات (جی پی آئی)صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے وفد کے ہمراہ حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے مزار پر حاضری دی اور دربار شریف پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر گدی نشین سید اعجاز احمد شاہ نے انکی دستار بند ی کی ۔ ان کے ہمراہ سید فصیح حیدر’ وقار الحسن ہیرا و دیگر بھی تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) برصغیر پاک و ہند کی روحانی شخصیت حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس کی تقریبات گدی نشین سید اعجاز شاہ کی نگرانی میں انجمن اولاد حضرت سید کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ عظیم الشان محفل سماع کاانعقاد کیا گیا۔ ملک کے ممتاز قوال امانت علی قوال و ہمنوائوں نے سماع کے رنگ پیش کئے۔ ساری رات محفل سماع جاری رہی۔ سحری کے وقت ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حاضرین کو سحری کرائی گئی۔ اس موقع پر سید حسنین آصف’ سید نصر الدولہ’ سید قنبر اعجاز شاہ’ سید حسنین رضا’ سید رضوان سجاد’ سید رضی’ سید اسد شاہ’ سید غازی شاہ’ نذر حسین شاہ’ فدا حسین شاہ’ توقیر عاشق شاہ’ عدیل خاور شاہ’ نعیم شاہ’ سید ذکاء الدولہ’ سید علی زیب شاہ’ جنید صابر شاہ’ چوہدری شاہین انور’ چوہدری حمید’ غیاث الدین پال’ عبدالمصطفیٰ سیالوی’ شوکت علی کھوکھر’ مینیجر اوقات عبدالرشید’شبیر بٹ’ شبر علی شاہ’ بشیر علی شاہ ‘ شیراز علی شاہ ‘ عمران بٹ ‘ ڈاکٹر رزاق غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ و دیگر موجود تھے۔
…………………………
گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ فاروق نقشبندی کے والد محترم ماسٹر محمد حیات کا سالانہ ختم پاک آج شام 6 بجے ان کی رہائشگاہ محلہ حیات پورہ’ سرگودھا روڈ گجرات میں منعقد ہو گا۔ صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی خصوصی خطاب کریں گے اور دعا فرمائیں گے۔ دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔
…………………………
گجرات:جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ‘ سید حسن محمود شا ہ’ قاری شعیب’ قاری کرامت و دیگر خطاب کر رہے ہیں…