گجرات کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔ چوہدری شبیر احمد

Gujarat

Gujarat

ملکہ (عمر فاروق اعوان) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کہا ہے کہ گجرات کی عوام نے پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے ایجنڈے کو مسترد کر دیا ہے ضلع گجرات کی شاہرات کو بلاک کر کے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا گیا گجرات کا دورہ عمران خان کے لیے پیغام ہے کہ لوگ تحریک انصاف کے ساتھ نہیں ہیں ضلع گجرات کی غیور عوام جانتی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ویژن صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے حکومت کے اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تحریک انصاف اپنے پانچ سالہ اقتدار میں خیبر پختونخواہ کو برباد کردیا ہے اس لیے گجرات میں لگائے گئے ممبر شپ کیمپس ضلع گجرات کے باسیوں کیلئے رکاوٹوں کے علاوہ کچھ نہیں تھے وہ عمران خان کے دورہ گجرات کے حوالے سے ڈیرہ چوہدری عبدالمالک کوٹلہ ارب علی خان پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر مقبول ہو چکی ہے پاکستان کی عوام عمران خان کی اصلیت پہچان چکے ہیں،لوگ پوچھتے ہیں کہ تبدیلی ،کرپشن کے خاتمے ،صحت اور تعلیم کے وعدے کدھر گئے انھوں نے کہا کہ عمران خان کے منصوبے صرف سوشل میڈیا تک محدود ہیں بلین ٹری منصوبے کا صوبے میں کوئی نام و نشان نہیں ،پی ٹی آئی کے اپنے ممبران کہہ رہے ہیں کہ صوبائی حکومت کرپشن کر رہی ہے لیکن خان صاحب کو اپنی کرپشن تو نظر نہیں آتی لیکن وہ کرپشن کا راگ الاپ کر دوسروں کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں عمران خان کا مقصد احتساب نہیں وزیر اعظم بننا ہے انھوں نے کہا کہ نواز شریف جلسے میں آتے توایک نئی تاریخ رقم جاتی ہے ضلع گجرات کی عوام نے عمران خان کے ممبرسازی کیمپس کو مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ضلع گجرات پاکستان مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے۔