گجرات کی خبریں 22/8/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے بھاگ کرراولپنڈی سے ڈنگہ آنے والا بچہ پولیس نے حفاظت میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق سواں کیمپ راولپنڈی سے خان ولی نامی بچہ جو کہ اپنے والد خان گل کی ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے بھاگ کر کھاریاں آگیا وہاں سے بس میں بیٹھ کر ڈنگہ اڈے پر اترا ۔جسے تھانہ ڈنگہ پولیس نے اپنی حفاظت میں لے لیا ۔ ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ نے عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اس طرح کی کوئی بھی اطلاع ہو تو فوراً 15 پر رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کا اعزاز ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام جماعت نہم کے امتحانات میں گورنمنٹ کمپنریہینسو ہائی سکول گجرات کے سٹوڈنٹ صارم ارھاس نے بوائز میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ 505 میں سے 499 نمبر حاصل کر کے صارم ارھاس نہ صرف ضلع گجرات بلکہ بورڈ میں پہلے نمبر پر رہے۔ وہ سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ناصر بٹ کے صاحبزادے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ کمپنری ہینسو ہائی سکول گجرات اکرام اللہ صفدرنے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر ہو رہا ہے اور یہ ادارہ گجرات کا تاریخی ادارہ ہے۔ جس میں طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔ 38 سے زائد طلبہ نے A+گریڈ حاصل کیا۔ جبکہ گریڈ A’ اور گریڈ B میں شامل طلبہ کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ ضلع گجرات میں فروغ تعلیم کیلئے گورنمنٹ کمپنری ہینسو ہائی سکول گجرات کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جس میں تمام تر تعلیم فری دی جاتی ہے۔ کتابیں بھی فری دی جا رہی ہیں ۔ حکومت پنجاب کی پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پر ممتاز ماہر تعلیم چوہدری ساجد زمان’ علامہ ساجد محمود قادری’ رخسانہ قدیر’ و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تمام طلباء و اساتذہ نے صارم ارھاس کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیروز آباد کا شاندار رزلٹ۔ اہل علاقہ۔ ممبران سکول کونسل اور والدین کی طرف سے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر کو مبارکباد دینے والوں کا جم غفیر۔ گزشتہ روز کلاس نہم کے رزلٹ میں طلباء کی شاندار کامیابی نصب سے زیادہ طلبہ کے A+ اور A گریڈ میں کامیابی حاصل کر کے سکول کو شہر گجرات کے صف اول کے سکولوں میں لا کھڑا کیا۔ تفصیلات کے مطابق نہم سائنس کے سیکشن میں محمد احمد غوری نے450 نمبر لیکر پہلی’ محمد اویس نے 439نمبر لیکر دوسری ‘ حماد مظہر نے 438 نمبر لیکر تیسری ‘ بدر الدین نے 417 منبر لیکر چوتھی ‘ اسامہ آصف نے 413 نمبر ‘ نبیل احمد نے 407′ شاہزیب احمد نے 398′ محمد ارسلان نے 396′ زین العابدین اسلم نے 393’ محمد بصال ندیم نے 388نمبر لیکر ٹاپ ٹین پوزیشن میں اپنا نام لکھوایا۔ جبکہ آرٹس سیکشن میں زین بشیر نے 420نمبر لییکرلیکر پہلی ‘ زین عباس نے 392نمبر کے ساتھ دوسری حمزہ یوسف نے 386 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکول کا مجموعی رزلٹ 80 فیصد رہا۔ جو کہ شہر گجرات کے تمام گورنمنٹ بوائز سکولوں میں پرسنٹیج کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے۔ اہل علاقہ نے ہیڈ ماسٹر سید حسنین حیدر زیدی ‘ انچارج سائنس سیکشن محمد عامر بوٹا’ انچارج آرٹس سیکشن محمد شہزاد اقبال اور ان کے معاونین عطاء المصطفیٰ جاوید’ کاشف نذیر’ یاسر عرفات ‘سید جمیل حسین شاہ’ عاطف شفیق’ احسان اللہ اور دیگر اساتذہ کو شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش۔ سید حسنین حیدر زیدی نے کہا کہ اس شاندار رزلٹ کا سہرا میرے تمام اساتذہ کے سر ہے۔ جنہوں نے دلجمعی کے ساتھ طلبہ کی راہنمائی کی۔ وہ دن دور نہیں جب ہمارا سکول ضلع کے نمایاں سکولوں میں صف اول پر ہو گا۔ مجھے اپنے اساتذہ پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب نے ملک کے ممتاز ماہر تعلیم اکرم اللہ صفدر کو گورنمنٹ کمپنری ہینسو ہائی سکول گجرات میں بطور پرنسپل تعینات کر دیا ہے۔ وہ گریڈ 20کے آفیسر ہیں۔ اور راولپنڈی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں گورنمنٹ کمپنری ہینسو ہائی سکول کو ایک مثالی ادارہ بنائوں گا۔ جس طرح پہلے اس ادارے کی کارکردگی بہتر ہے اس کو مزید بہترین کریں گے۔ اساتذہ اور طلبہ کے مسائل حل کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ کالج آف کامرس برائے خواتین گجرات کی پرنسپل ثوبیہ عامر نے بتایا ہے کہ کالج میں آئی کام اور بی کام کی کلاسوں میں محدود نشستوں پر داخلوں کا اجراء کر دیا گیا ہے طالبات داخلوں کے حصول کیلئے کالج انتظامیہ سے دفتری اوقات میں رابطہ کریں 9260137-32
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم طارق جاوید چوہدری مینجنگ ڈائریکٹر فاران گروپ آف انسٹیٹیوٹ نے کہا ہے کہ پاکستان و آزاد کشمیر میں فاران گروپ آف ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے کوشاں ہے۔ 20 ٹیکنالوجی میں طلباء کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ میٹرک پاس طلباء داخلہ کیلئے رجوع کر رہے ہیں۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنو ایجوکیشن کے زیر اہتمام اس ادارہ کی شاندار کارکردگی رہی ہے۔ اور مسلسل 18 ویں بار پوزیشن حاصل کرنا اس ادارے کا اعزاز ہے۔ پنجاب بورڈ آف ٹیکنو ایجوکیشن کے زیر اہتمام اس ادارے کو مزید بنایا جا رہا ہے۔ طلباء داخلہ کیلئے مکمل کاغذات کیساتھ رابطہ کریں۔ طلباء کی راہنمائی کیلئے خصوصی کائونٹر بھی قائم کئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)سینئر صحافی محمد انور شیخ کی بھانجی ایمان عائشہ کے گورنمنٹ مس فاطمہ جناح ہائی سکول میں نویں کلاس کے امتحان میں گوجرانوالہ بورڈ میں نمایاں اور اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ایمان عائشہ نے495نمبروں میں سے465نمبرحاصل کیے ہیں ،گجرات کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں کے علاوہ صحافتی شخصیات نے انور شیخ کو دلی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو مزید کامیابی سے ہمکنار کرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) جشن آزادی کے سلسلہ میں گوجرانوالہ میں ڈویژنل ووشو چیپمئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گجرات کی ٹیم نے چار گولڈ میڈل ‘ 2 سلور میڈل اور تین برائونز میڈل حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد یونس’ رضوان ماجد’ ذیشان کاظمی’ آفاق احمد’ برائونز میڈل حاصل کرنیوالوں میں علی رمضان’ مختیار علی’ ساحر چوہدری’ سلور میڈل حاصل کرنے والوں میں حامد خاں’ ابرار بٹ شامل ہیں۔ انٹرنیشنل کوچ سید باسط رضا جعفری کی قیادت میں گجرات کی ٹیم نے چیپئین شپ میں شرکت کی جس میں ووشو کی سٹار کھلاڑی سویرا ہاشمی نے آل پاکستان انٹرنیشنل ووشو چیپئین شپ میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔ جبکہ نیشنل چیپئین شپ میں برائونز میڈل حاصل کیا۔ ضلع گجرات کی ممتاز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) عیدالضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے ضلع بھر میں 17سیل پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، ان پوائنٹس پر فروخت کیلئے جانور لانے والے بیوپاریوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ، مقررہ پوائنٹس کے علاوہ دیگر جگہوں پر جانوروں کی خرید وفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے جانور قبضہ میں لیکر مالکان پر 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی چوہدری نواز گوندل، اے سی گجرات نورالعین، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سرائے عالمگیر آذبہ اعظم، ٹی ایم او خرم محمود، ڈی ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلوں کے مطابق گجرات شہر میں شاہ جہانگیر روڈ، سرگودھا روڈ، پرانی فروٹ منڈی، بھمبر روڈ نز سپورٹس جمنیزیم اور ساروکی منڈی میں سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ٹانڈہ روڈ جلالپور جٹاں اور کنجاہ میں بھی مویشیوں کے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ تحصیل کھاریاں میں موہری چوک کھاریاں اور مویشی منڈی کھاریاں ، کمپنگ گرائونڈ اور ٹینکی والا محلہ لالہ موسیٰ ، ڈنگہ میں کولیا ں روڈ، خوشاب روڈ، نزد فوارہ چوک اور عقب ٹی ایم اے آفس جبکہ سرائے عالمگیر میں جی ٹی روڈ کے ساتھ چھوٹے جبکہ نزد چھپراں پھاٹک فوارہ چوک میں بڑے جانوروں کا سیل پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ تمام سیل پوائنٹس کی نگرانی کیلئے ریونیو آفیسرز کا تقرر کیا جائے، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ تمام سیل پوائنٹس پر اپنی ٹیمیں مقرر کرے جو فروخت کیلئے لائے جانیوالے جانوروں کی چیکنگ کے بعد انکی فروخت کی اجازت دے نیز ضرورت پڑنے پر جانوروں کا علاج معالجہ بھی کیا جا سکے۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام سیل پوائنٹس پر پولیس نفری کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضا کار بھی ڈیوٹی دینگے جبکہ ٹی ایم ایز سیل پوائنٹس کے فوری قیام، لائٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کا انتظام کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی نواز گوندل، ڈسٹرکٹ فلڈ ریلیف آفیسر نورالعین،میجر شعیب، اسسٹنٹ کمشنر ز ذوالفقار علی باگڑی،آذبہ آعظم ، مختلف محکموںکے سربراہان، اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ریسکیو اورریلیف سے وابستہ تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھیں، محکمہ انہار، محکمہ زراعت، ٹی ایم ایز کے پاس تمام مشینری سو فیصد آپریشنل ہونی چاہیے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ دریائوں اور برساتی نالوں کے حفاظتی بندوںکی مضبوطی کیلئے اضافی پتھر کا وافر مقدار میں ذخیرہ رکھاجائے اسی طرح دریائے چناب کے حفاظتی بند نمبر 3اور چار کی اصل حالت میں بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوںنے کہا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے جاری مہم کے دورن ضلع بھر کے 70فیصد جانوروں کو بیماریوںسے بچانے کیلئے حفاظی ٹیکہ جات لگا دیے ہیں ڈی او لائیو سٹاک اور انکی ٹیم باقی جانوروںکی ویکسینشن کا عمل تیز کرے۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں فلڈ سیل مکمل طور پر آپریشنل ہے، ریسکیو 1122کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مشقیں بھی کی گئی ہیں جبکہ حکومت نے ریسکیو کو مزید دو کشتیاں، دو دو سو ٹینٹ، بیلنکٹس، پچاس پچاس لائف جیکٹس اور لائف رنگ بھی فراہم کر دیے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ ضلع میں وافر مقدار میں گندم سرکاری گوداموں میں موجود ہے جبکہ محکمہ صحت مختصر نوٹس پر اپنے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی تیاری مکمل ہے۔ اس سے قبل پاک فوج کے نمائندہ نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحا ل میں فوج سول ایڈمنسٹریشن کی معاونت کیلئے دستیاب ہوگی۔ ایکسئین انہار اور دیگر افسران نے بھی اجلاس کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا، صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون تیز کیا جائے ، اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں کے ساتھ کھادوں، زرعی ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنیوالوں کے خلاف فوری مقدمات درج کرائے جائیں، 31دسمبر کے بعد صرف ماڈل میٹ شاپس کی اجازت ہوگی۔ یہ ہدایات ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے جبکہ ڈی او انڈسٹریز اکرام الحق نے بریفنگ دی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ یکم سے 15اگست تک ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 695ریڈ کئے اس دوران 193مقامات پر گرانفروشی پائی گئی جس پر 32ملزمان کے خلاف مقدمات درج جبکہ دیگر پر 1لاکھ81ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ صفائی کا خیال نہ رکھنے والے 7ہوٹلز کے ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، جعلی ادویات کی فروخت پر ایک ملزم کے خلاف مقدمہ، 49میڈیکل سٹور سیل کر دیے گئے اسی طرح تجاوزات کرنیوالے 49ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ ڈی سی او نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے گھی او ر کوکنگ آئل کی مقرر کردہ قیمتیں ابتک تبدیل نہیں کی گئیں، ضلعی پرائس کنٹرول سب کمیٹی آئندہ ماہ کیلئے اشیائے خورد و نوش کے نرخوں کے لئے اپنی سفارشات جلد تیار کرے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ اے سی ہوٹلوں میں صفائی یقینی بنانے کیلئے چیکنگ سخت کردیں، کچن سے منسلک ایل سی ڈی دیگر استعمال میں لانے کی اجازت نہ دی جائے۔ ڈی سی او نے محکمہ زراعت ، لائیو سٹاک کے افسران پر زور دیا کہ وہ کھادوں کی قیمتوںپر عمل درآمد یقینی بنائیںجبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور لائیو سٹاک مضر صحت گوشت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کرنیوالوں کے خلاف موثر ایکشن لیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) معروف دانشور و ادیب مرکزی سیکرٹری جنرل انجمن ترقی پسندمصنفین راحت سعید اور مشہور سندھی ادیب و مترجم ڈاکٹر بدرالدین اُجّن نے اپنے دورۂ جامعہ گجرات کے اختتامی دن مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں پر جاری علمی و تعلیمی سرگرمیوں کا سیر حاصل جائزہ لیتے ہوئے جامعہ گجرات کو عصر حاضر میں نسل نو کی معیاری تعلیم و تربیت پر خراج تحسین پیش کیا ۔ راحت سعید اور ڈاکٹر بدرالدین اُجّن نے مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے طلبہ کے ساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ علم و ادب کی ترویج و ترقی زندہ قوموں کا شعار ہے۔ دورِحاضر کی ہر پل بدلتی دنیا میں علم و تحقیق پائیدار ترقی کی راہوں میں راہنما کردار ادا کر رہی ہے۔ نوجوان طلبہ کو نئے علوم سے روشناس کروانا جامعہ گجرات کا ایک اہم کارنامہ ہے۔ مطالعۂ ادب ہمارے ذہنی اُفق کو کشادگی عطا کرتے ہوئے سماجی و تہذیبی تطہیر کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ راحت سعید نے اس موقع پر طلبہ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترجمہ ایک تہذیبی اظہار یہ ہے اور ایک لائق مترجم اصلاً تہذیبی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے علم کے آفاق کو وسعت عطا کرتا ہے۔ دورِحاضر میں جدید علوم قوموں کی مشترکہ میراث بن چکے ہیں۔ فاضل مترجمین زبان کی رکاوٹوں کو دُور کرتے ہوئے قاری کے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان کی قومی و علاقائی زبانوں میں دنیا بھر کے علوم و فنون کا ترجمہ ایک قومی خدمت ہے۔ ترجمہ علم پھیلانے کی ایک قابل ستائش کوشش ہے۔ ڈاکٹر بدرالدین اُجّن نے کہا کہ ترجمہ علوم وفنون سے شناسائی کا بہترین وسیلہ ہے۔ ترجمہ کاری میں مترجم کی محنت ، لگن اور شوق چار چاند لگا دیتی ہے۔ مترجم کا وسیع المطالعہ اور صاحب فہم ہونا بہت ضروری ہے۔ جدید دنیا کے تناظر میں مترجم کی ذمہ داریاں بہت بڑھ چکی ہیں۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے جامعہ گجرات میں جاری علمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعہ گجرات نے وقت کی ضرورتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے جدید علوم کے شعبہ جات متعارف کروانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق طلبہ کی نسل نو کو جدید علوم سے روشناس کرواتے ہوئے ہی جامعہ گجرات قومی ترقی میں اپنے حصہ کا ہاتھ بہتر انداز میں بٹا سکتی ہے۔ علوم ترجمہ کا شعبہ اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے طلبہ کو جدید خطوط پر استوار ایک ایسے طرزِ تعلیم سے آراستہ کرنے کی جانب گامزن ہے جو اُن کے مستقبل کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہو۔ کوآرڈنینٹر مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ ڈاکٹر غلام علی نے راحت سعید اور ڈاکٹر بدرالدین کو مرکز کی لائبریری کا معائنہ کرواتے ہوئے بتایا کہ کتاب طلبہ کی تعلیمی زندگی میں اہم حیثیت کی حامل ہے۔ طلبہ کو علم کے مختلف شعبوں سے متعلق جدید ترین کتب کی فراہمی طلب علم کی راہ میں اُن کی اعلیٰ راہنمائی ہے۔ ڈاکٹر غلام علی نے مرکز کے مختلف پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈاکٹر غلام علی نے راحت سعید اور ڈاکٹر بدر الدین اُجّن کو مرکز برائے السنہ و علوم ترجمہ کے شائع کردہ تحقیقی جرنل کے شمارے پیش کئے۔ شیخ عبدالرشید نے انہیں شعبۂ تصنیف و تالیف جامعہ گجرات کی شائع کردہ تازہ کتابیں پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع گجرات کے پی ایم اے اور وائی ڈی اے ڈاکٹروں کے وفد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم سے ایک خصوصی ملاقات۔ ینگ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کی کوششوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔ ڈاکٹروں کے وفد کی قیادت صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر مقصود زاہد اور چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سعود افضل اور وائی ڈی اے کے راہنما ڈاکٹر کامران نے کی۔ وفد میںنواز شریف میڈیکل کالج جامعہ گجرات کے فارغ التحصیل طلبہ بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹر ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور انکے مسائل کا حل تلاش کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ہم ان کے حقوق کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھیں گے۔ NSMCاپنے طلبا و طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ کرتے ہوئے ان کی مستقبل کی ترقی کے لیے بھی کوشاں ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان ڈاکٹروں کے مستقبل کو محفوظ کرنے کے سلسلہ میں ہماری کوششیں رنگ لائیں۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حکومت پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی خصوصی کوششوں کا تذکرہ کیااور کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں تعلیم و صحت کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے مزید کہا کہ جامعہ گجرات کی انتظامیہ نوجوان ڈاکٹروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی اور ایک مادر علمی کی حیثیت سے انکی بھرپور معاونت کرے گی۔ پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر مقصود زاہد نے کہا کہ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کمال شفقت سے ینگ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کیا اور ینگ ڈاکٹروں کی بے چینی کا خاتمہ کیا۔ ڈاکٹر سعود افضل نے کہا کہ مل جل کر چلنے میں ہی مسائل کا حل مضمر ہے ہم ڈاکٹر ضیاء القیوم کی راہنمائی اور معاملہ فہمی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل ڈاکٹر ظفر اقبال گِل نے کہا وژنری وائس چانسلر کا وژن ادارے کی ترقی اور بہتری ہے ۔معاملے کے حل پر جناب وائس چانسلر کا شکر گذار ہوں اور ینگ ڈاکٹروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) شاہین چوک میں فلائی اوور کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شہریوں کیلئے مشکلات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے این ایچ اے پولیس، ٹریفک پولیس، کنٹریکٹر مشترکہ حکمت عملی اپنائیں ، ٹریفک کے متبادل پلان پر عمل درآمد کیلئے ذمہ داری سے فرائض منصبی سرانجام دیے جائیں ، ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی نواز گوندل، نیشنل ہائی وے، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس، کنٹریکٹر سارکو کے پراجیکٹ مینجر نے شرکت کی، دسٹرکٹ ٹریفک پولیس، این ایچ اے پولیس اور کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔این ایچ اے اور موٹروے پولیس کے افسران نے بتایا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایات کے مطابق ٹریفک کے متبادل پلان پر عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت جی ٹی روڈ پر لاہو ر کیطرف سے آنیوالی ہلکی ٹریفک ہریاوالہ چوک سے شہر کی طرف موڑ دی جائے گی اسی طرح راولپنڈی کی طرف سے آنیوالی ہلکی ٹریفک بھی اندرون شہر پرانے جی ٹی روڈ سے گذاری جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ سرگودھا روڈ سے راولپنڈی کی طرف جانیوالی ٹریفک کو سرگودھا روڈ پر بھمبر نالے کے پل کے اطراف تعمیر شدہ سڑکوں پر موڑ دیا جائے گا جبکہ سرگودھا روڈ سے لاہور کی طرف جانیوالی ٹریفک شادیوال سے ہوتی ہوئی ہریاوالہ کے قریب جی ٹی روڈ کی طرف جائے گی جبکہ بھاری ٹریفک شاہین چوک کے اطراف تعمیر ہونیوالی سروس روڈ سے گذرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے واضع کیا کہ تعمیراتی کام کی آڑ میں شہریوں کے لئے بلاوجہ مشکلات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی تمام محکمے عوام کی سہولت کیلئے چوکنا رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اسی طرح تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے معروف کاروباری شخصیت ، چیف ایگزیکٹو عامر کیبلز عامر الیاس کی طرف سے ثاقب بٹ نے ملاقات کی اورانہیں کڈنی سنٹر کی تعمیر کیلئے 20لاکھ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا، عامر الیاس کڈنی سنٹر کے لئے 10لاکھ روپے مالیتی الیکٹریکل کیبل بھی فراہم کی ہے۔ اس موقع پر سماجی شخصیت صابر جنجوعہ نے کڈنی سنٹر کو 2لاکھ روپے مالیتی فرنیچر بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر چیمبر آف کامرس میاں اعجاز احمد، اورنگزیب بٹ، امجد فاروق ، جاوید بٹ، ثاقب بٹ، عاصم مشتاق بٹ ، ندیم شہزاد کوکب، نواز ریحانیہ، عامر مشتاق بٹ ، نثار الدین ساجد راٹھور بھی ہمراہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) نو جو ا ن صحا فی عمر فاروق اعوا ن آ ج دو لہا بنیں گے۔تفصیل کے مطا بق ایم ڈ ی شا ہین ٹر ید ر ز ملکہ حا جی ملک غلا م مصطفی اعوا ن کے پو تے پا کستا ن ٹیلی و یژ ن نیو ز فر ا نس کے نما ئند ہ ز ا ہد مصطفی اعوا ن کے بھتیجے طا رق مصطفی اعوا ن ٹیچر گو ر نمنٹ ا سلا میہ ہا ئی سکول ملکہ کے صا حبز ا دے اور علی ا لمر تضٰی اعوا ن انگلینڈ کے بھا ئی عمر فارو ق اعوا ن آ ج دو لہا بنیں گے۔ان کی با را ت TDCP ریسٹو رینٹ کھا ر یا ں میں جا ئے گی۔با را ت میں دوست احبا ب اور فیملی ممبر ا ن شر کت کر یں گے ۔ دعوت و لیمہ کی تقر یب 24 اگست برو ز بدھ علی بابا ر یسٹو ر ینٹ نز د الخلیل پٹرو لیم لالہ مو سی میں منعقد ہو گی۔دعوت و لیمہ میں سیا سی سما جی مذ ہبی و صحا فتی شخصیا ت شر کت کر یں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) نا ئب صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کو یت چو ہد ری غضنفر جمشید صحا فی عمر فا رو ق اعوا ن کی شا دی کی تقر یب میں شر کت کے لیے خصو صی طو ر پر کو یت سے پہنچ پا کستا ن پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیل کے مطا بق نا ئب صدر پا کستا ن مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کو یت چو ہد ری غضنفر جمشید صحا فی عمر فا رو ق اعوا ن کی شا دی کی تقر یب میں شر کت کے لیے خصو صی طو ر پر کو یت سے پہنچ پا کستا ن پہنچ گئے ہیں ۔ ائیر پو ر ٹ دو ست احبا ب اور فیملی ممبر ا ن نے پر تپا ک استقبا ل کیا ۔ وہ اپنے دو ر ہ پا کستا ن کے دو را ن مختلف سیا سی سما جی و حکو متی شخصیا ت سے اہم ملا قا تیں کر یں اور کو یت میں مقیم پا کستا نی کمیو نٹی کو در پیش مسا ئل کے حو ا لہ سے با ت کر یں گے ۔ وہ عید ا لا ضحی اپنی فیملی کے سا تھ گز ا ر یں گے ۔