گجرات کی خبریں 16/05/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) گجرات پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے’ ان خیالات کا اظہار DPO گجرات کامران ممتاز نے تھانہ صدر گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ غریب کاشتکار کا اثاثہ ان کے مویشی ہوتے ہیں اور کچھ عرصہ سے گجرات میں مویشی چوروں نے ان غریب کاشتکاروں کا جینا حرام کر رکھا تھا اور ان کے قیمتی مویشی چوری کر کے لے جاتے تھے۔ مویشی چوری کی روک تھام کے سلسلہ میں ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں DSP ہیڈ کوارٹر شاہد نواز وڑائچ کی سربراہی میں SHO تھانہ صدر انسپکٹر عرفان صفدر اور سب انسپکٹر شمشاد علی نے دن رات کام کیا۔ اور تھانہ علاقہ صدر گجرات اور گلیانہ سے چوری ہونیو الے 19 قیمتی مویشی برآمد کر لئے۔ جن کی مالیت نصف کروڑ سے زائد ہے۔ پولیس نے ملزمان محمد سلیم آزاد کشمیر’ محمد نواز عرف کالا شوکت علی’ اسلام نگر گجرات، منیر ولد بشیر برنالہ اور ساجد عرف ساجا پنڈی بھٹیاں کو گرفتار کر کے 19 عدد قیمتی مویشی ایک عدد مزدا ڈالا’ 3 عدد پسٹل 30بور و 40 روند برآمد کر لئے ہیں۔ ڈی پی او گجرات نے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات عرفان صفدر کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) بیڈ منٹن کوچنگ کیمپ کا انعقاد ۔ سیٹھ شہزاد اشرف تحصیلدار صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ‘ڈسٹرکٹ گجرات کا بیڈ منٹن کیلئے خدمات کا سلسلہ جاری۔ ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے جامع کمپری ہینسو ہائی سکول کے ہال میںبید منٹن کی نئی تکنیک اور فزیکل ٹریننگ کیلئے پاکستان لیول کے کوچ منگوائے گئے۔ جنہوں نے متواتر تین دن صبح 7 بجے سے 10 بجے اور پھر سہ پہر 4 بجے شام سے 7 بجے تک دو سیشن میں گجرات ڈسٹرکٹ کلبوں کے کھلاڑیوں کو بیڈ منٹن کی نئی تکنیک اور بیڈ منٹن کے متعلقہ فزیکل ٹریننگ کا کورس کروایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر MPA تھے۔ جنہوں نے ڈسٹرکٹ گجرات میں پہلی دفعہ اس طرح کے بیڈ منٹن کے کوچنگ کیمپ و فزیکل ٹریننگ کیلئے نیشنل لیول کے کوچ و کھلاڑیوں بلوا کر گجرات کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے پر سیٹھ شہزاد اشرف صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن و صاحبزادہ رضوان منصور آوانی جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ سیٹھ شہزاد اشرف تحصیلدار نے اپنی تقریر میں کوچ صاحبان کا اور کوچیکنگ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ پروگرام میں پاکستان لیول کے ایمپائرنگ کورس کیلئے ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی حاجی عمران ظفر MPA نے ٹریننگ مکمل کرنے والے تمام کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں۔ چوہدری عتیق احمد اور وقاص احمد نیشنل کوچ صاحبان کو شیلڈ دی گئیں۔ و نیز ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن گجرات کی طرف سے کوچ صاحبان کو کیش پرائز کو دیاگیا۔ بعد میں ڈنگہ اور جلالپور کے کھلاڑیوں کی طرف کوچ صاحبان اور سیٹھ شہزاد اشرف کو گفٹ بھی پیش کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) معراج النبی ۖ زمین سے کہکشائوں کے اُس پار کا سفردرحقیقت آنحضور ۖ کو کائنات کی سب سے محبوب ہستی اورافضل الانبیاء ثابت کرنا تھا یہی وجہ ہے کہ آپ ۖ نے تمام انبیاء علیہم السلام سے ملاقات کی اور امامت بھی فرمائی۔ان خیالات کا اظہار امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس قادری کے بڑے صاحبزادے حاجی عبید رضا عطاری مدنی نے مدنی مذاکرے سے قبل بیان میں کیا ۔ انہوںنے کہاکہ سفر معراج اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ایک ہے جس میں آپ ۖنے براق پر سفر کیا اور سدرة المنتہیٰ سے آگے لامکاں پر اللہ تعالیٰ کے جلوہ انورکا بے حجاب آنکھوںسے دیدار بھی کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات فروخت کرنے پر 5میڈیکل سٹور سیل کر دیے ہیں اور انکے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ہیں۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر میاں اقبال مظہر نے ڈی ڈی ایچ او ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد علی مفتی اور ڈرگ انسپکٹر احسان الہی چیمہ کے ہمراہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے باالمقابل کھٹانہ میڈیکل سٹور، نیو سٹی میڈیکل سٹور اور حماد میڈیکل سٹور کو چیک کیا اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے پر تینوں سٹورز کو سیل کرکے انکے مالکان تیمور ارشد، عبدالمالک، افتخار احمد کو موقع پر گرفتار کرادیا اور ان کے خلاف مقدمات در ج کر ادیے۔ بعد ازاں ا سسٹنٹ کمشنر نے ٹیم کے ہمراہ جلالپور جٹاں میںا حسان میڈیکل سٹور اور الحسنین میڈیکل سٹور کی چیکنگ کی اور زائد المعیاد اور غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی ادویات فروخت کرنے پر انکے مالکان احسان اللہ اور حسنین عباس کو موقع سے گرفتار کرادیا اور انکے خلاف بھی مقدمات درج کر ادیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز کا رو با ر ی شخصیت اور ڈائر یکٹر گر ین ویلی واٹر پا ر ک حکیم انو ر فاروقی اور حا جی محمد یو نس نے کہا کہ سا بق سا لو ں کی امسا ل بھی گر ین ویلی میں سا ئمینگ پو ل کے کھو لنے کے بعد شہر یو ں کا ر یکا رڈ ر ش ہے ، حکیم محمد انو ر فاروقی کا کہنا تھا گر می کی شد ت یں اضا فہ کیسا تھ اور مو جو د ہ دور میں گجرات شہر میں لا ہو ر کے پا ر کو ں کی طر ز کی طر ح واٹر پا ر ک گجرات کے شہر یو ں کیلئے کسی تحفہ سے کم نہیں ،سو ئمنگ پو ل میں صفا ئی اور تفر یح کے تما م تر انتظا ما ت مو جو د ہیں ، اس کے علا وہ انہو ں نے بتا یا کہ سو ئمنگ میں نہا نے کیلئے آ نے والے طلبا ء کیلئے خصو صی ر عا یت کی جا ئے گی ،جس میں یو نیو ر سٹی اور کا لج کے طلبا ء اپنے سٹو ڈنٹ کا ر ڈکے ہمر اہ آ ئے ،جس پر طلبا ء کو 20فیصد ر عا یت کی جا ئے گی ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات سٹی صدر محمد حنیف حیدری نے اپنے بیان میں کہا کہ ق لیگ کا دور جب سے پاکستان بنا ہے، سب سے بہترین دور تھا۔ ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا۔ محترم وزیر داخلہ کا اوٹ پٹانگ بیان سمجھ سے بالا تر ہے، وہ اپنی حکومتی کشتی ڈوبتے ہوئے دیکھ کر بہکے بہکے بیانات دے رہے ہیں۔ اور اپنی حکومتی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے، طرح طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ اور عوام آج ان سے سوال کرتے ہیں کہ یہ کیسے وزیر داخلہ ہیں، کہ ایک دن میں پچاس پچاس لوگ شہید ہو رہے ہیں اور یہ بے بس اور خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔ دوسری پارٹیوں کو ختم کرنے کے دعویدار اگر اپنی طرزِسیاست پر غور کریں تو چند ماہ پہلے چوہدری اعتزاز حسن نے وزیر داخلہ پر جو الزام لگاکر جو پول کھولے تھے ، وہ کم نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو ملکی حالات ہیں وہ ن لیگ اور ان کے حواریوں کے غلط کرتوتوں کی وجہ سے ہیں۔ دہشتگردوں نے پورے ملک کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہوا ہے، لوٹ مار اور کرپشن سرعام ہے۔ ملکی خزانوں سے لوٹی ہوئی دولت کو واپس لانے کے دعویدار اپنے مفادات کی خاطر اکھٹے ہیں۔ جعل سازی سے کامیاب تو ہو گئے، کیا ہی اچھا ہوتا کہ یہ ملک اور قوم کے لئے کوئی اچھا کام کر جاتے ، جو ان کے نامہ اعمال میں لکھا جا تا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہ اہے کہ سرکاری ملازمت روزگار کے ساتھ معاشرے میں عزت و احترام کا سبب ہے، افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور محنت سے سرانجام دیں اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آکر انکے مسائل حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او /کلکٹر آفس سے ریٹائرڈ ہونیوالے 4اہلکاروں سینئر کلرک میاں محمد عارف، جونیر کلرک محمد پرویز، نائب قاصد ظفر اقبال اور نادر علی کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایس او الیاس گل، ڈی او سی وقار حسین خان، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کو خوش اسلوبی سے سروس مکمل کرنے پر مبارکباد دی،انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا، پھولوں کے گلدستے و تحائف پیش کئے اور انکے لئے تین تین ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں نے دوران ملازمت اپنے فرائض محنت اور دلجمعی سے ادا کئے جو اہلکار سروس میں ہیں ان کو بھی انکی پیروی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا چاہیے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ہم سب کا مقصد لوگوں کے مسائل کا حل اور حصول عزت ہونا چاہیے، ہم لوگوں کا ہم بھلا کریں تو یہ صدقہ جاریہ ہے جس کا اجر ہمیشہ ملتا رہے گا ۔ ڈی سی او نے ڈومیسائل برانچ، اسلحہ برانچ اور دیگر برانچر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق وہ خود بھی سائیلین کو فون کرکے ان برانچز کے اہلکاروںکے رویہ بارے دریافت کرتے ہیں اور انکے خلاف شکایات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کا عمل آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے شکایات بھی ختم ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی او آفس میں ورکنگ کا ماحول مجموعی طور پر بہتر ہے اور ہدایت کی کہ اس میں مزید بہتری کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر کلرکس ایسویسی ایشن کے چیئر مین محمد ناصر نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور دیگر مہمانوں کا شکریہ اد ا کیا۔