گجرات کی خبروں کی تصویری جھلکیاں 21/2/2016

گجرات (جی پی آئی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے سربراہ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں 34۔ ممالک کی فوجی مشقوں کے خطے میں دہشت گردی کے خلاف فضا پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ایران تحفظات کے اظہار اور خطرہ محسوس کرنے کی بجائے اپنی پالیسیاں بدلے۔ خود ایرانی عوام اور اتحاد امت کے لئے بہتر ہوگا۔ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ فوجی اتحاد تشکیل دینا اور اس کی مشقیں نئے اسلحے اوردیگر عسکری سازو سامان کے معیار کی جانچ پڑتال ضروری ہے۔ سعودی عرب میں ہونے والی مشقوں سے کسی بھی ملک کو خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیے۔ ہر ریاست آزاد ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لئے فوجیوں کی تربیت اور عسکری سازو سامان تیار رکھے۔ سعودی مشقوں کو ایران سعودی تنازعات کے تناظر میں دیکھنے کی بجائے دفاعی اعتبار سے دیکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی اپنی مشقیں کرتا رہتا ہے۔ اس لئے کسی کو پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کے تنازعات کو شیعہ سنی اختلافات کی بجائے عرب اور فارس کے پیرائے میں دیکھا جائے تو امت مسلمہ کے لئے بہتر ہوگا۔ سعودی عرب اور ایران کو یمن اور شام میں مداخلت بند کردینی چاہیے، تاکہ حالات بہتر ہوں۔

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News

Gujarat News