گجرات کی خبریں 11/7/2015

Gujrat Really

Gujrat Really

گجرات (جی پی آئی) چوہدری قاسم علی چھوکر کلاں کی جانب سے ڈیرہ چھوکر کلاں پر دوست احباب کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال چوہدری قاسم علی’ چوہدری فرحت علی چھوکر کلاں’ چوہدری غضنفر علی چھوکر کلاں’ چوہدری وقار’ چوہدری فلک ٹبی’ چوہدری محسن نے کیا۔ افطار تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں چوہدری عدیل کائرہ’ چوہدری تنویر اشرف خواص پور’ نواب اصغر علی’ چوہدری صابر ڈنگہ’ چوہدری سلمان امتیاز’ سید قلب عباس کلیوال’ سید مرتضیٰ شاہ کلیوال’ چوہدری جہانگیر شاہ جہانیاں’ چوہدری شبیر’ چوہدری مدثر دلاور پور’ چوہدری علی اقدس ناگریانوالہ’ چوہدری عرفان مہر گلیانہ’ راجہ حیدر مکوال، چوہدری سفیان گجرات ، چوہدری جان شیر دھامہ’ چوہدری حیدر’ راجہ اویس’ چوہدری محسن گلیانہ’ چوہدری زین باہووال’ چوہدری مستنصر باہروال’ چوہدری افضل کوٹلہ’شاکی گجر عالمگڑھ’ ٹیپو گجر ٹھیکریاں’ چوہدری ایاز سیکریالی’ چوہدری یاسر ‘ چوہدری عمران چوہدووال’ چوہدری عرفان میکن’ چوہدری ناظم جمنا’ چوہدری حمزہ انور ملوانہ’ چوہدری شاہد عرفان ملوانہ ‘ حافظ بلال اشرف لالہ موسیٰ’ چوہدری قاسم پسوال ‘ چوہدری حسن پسوال’ چوہدری شیری کڑیانوالہ، چوہدری علی سکندر وڑائچ’ چوہدری بلال للِہ’ چوہدری غالب کوٹلہ’ چوہدری سلطان کائرہ’ چوہدری ہارون بہوچھ’ سید ارتضی حیدر شاہ معین الدین پور’ حمزہ خان لودھی’ صحافی ضیاء سید (انگلینڈ) ‘چوہدری بلال خان مکیانہ ‘ جیزان ڈار’ احمد سیٹھی’ حمزہ سیٹھی’ صحافی ذوالفقار علی باجوہ’ وقاص احسان’ ‘ شیخ عمر لالہ موسیٰ ‘ شیخ عثمان ‘ عمران کمبوہ کے علاوہ دیگر درجنوں دوستوں نے شرکت کی۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) گزشتہ روز جامع مسجد شہنشاہ ولایت گجرات میں 26 رمضان المبارک 14 جولائی 2015ء بروز منگل بعد از نماز تراویح جامع مسجد شہنشاہ ولایت جناح روڈ گجرات میں ختم قرآن منعقد کروانے کے حوالے سے ایک اجلاس زیر صدارت پیر حسن محمود گجرات منعقد ہوا۔ اجلاس میں پیر سید نور حسین شاہ سابقہ SP’ علامہ مولانا محمد اشرف نقشبندی’ سیٹھ امتیاز حیدر’ ڈاکٹر اعجاز احمد’ مہر سعید احمد سونی’ مہر محمد فاضل’ سیٹھ محمد ابوبکر’ حافظ محمد امتیاز’ شیخ محمد ادریس’ پیر حسین محمود شاہ’ محمد کرامت نقشبندی و دیگر اراکین موجود تھے۔ اجلاس میں صاحبزادہ پیر حسین محمود شاہ گجراتی نے بتایا کہ ہر سال یہ ختم قرآن کی محفل پاکا ور نماز تراویح پڑھانے والے قاری ‘ سامعہ کی خدمات ہم 25 رمضان کو کرتے ہیں اس دفعہ ہم شب قدر کی رات کو یہ محفل پاک مسجد میں منعقد کروائیں گے۔ اور تمام قراء حضرات کی خدمات ‘ محفل نعت’ خصوصی خطاب اور درود و سلام ‘ ختم شریف کے بعد دعا ‘تبرک ‘ نماز تبسیح ‘ نوافل ذکر الٰہی کے بعد تمام حاضرین محفل کو لنگر بھی کھلائیں گے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی)رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا احسن اقدام ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود نے بشارت پیلس لالہ زاد کالونی میں سماجی شخصیت آغاملک شیرازملک اور ملک ظہیر عامر کی طرف سے پانچ سوافراد راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کیا اس تقریب میں اے ڈی سی جی عرفان کاٹھیا چیئرمین ضلعی زکوة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل سماجی شخصیت چوہدری ظہور الٰہی ،رئوف بٹ ،سید قمر عباس، سید اعتزاز حیدر شاہ، سید اصفر حیدر شاہ، چوہدری ظہور الٰہی،حافظ ظہیر عباس سندھو، عدنان احمد اور دیگر بھی موجود تھے حاجی ناصر محمود نے کہا کہ ملک بشارت اور ان کے خاندان کے علاقہ کیلئے بے پناہ خدمات ہیں یہی وجہ ہے کہ علاقہ کی عوام ان کا احترام کرتے ہیں رمضان المبارک کے دوران انہوں نے اچھا کام کیا کہ غریبوں کو راشن دیا ہے اے ڈی سی جی عرفان کاٹھیا نے کہا کہ ملک بشارت ،شیراز ملک اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ علاقہ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں اللہ اور اس کے رسول کو راضی کررہے ہیں ضلعی چیئرمین چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ غربت کے خلاف جہاد ہمارے نبی کریم ۖ کی سنت ہے وہ بھی غریبوں میں اپنا سب کچھ بانٹ دیتے تھے اور اسی طرح ملک بشارت اور ان کے صاحبزادگان کام کررہے ہیں اور ہر موقع پرغریب اور مستحق افراد کو اپنے خوشیوں میں شامل کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف میں عظیم الشان مولائے کائنات کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سجادہ نشین سجادہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن سروری قادری نے کی جبکہ خصوصی خطاب پیر زادہ محمد اکرم رضا بغدادی نے کیا اس موقع پر تلاوت قرآن پاک کا شرف قاری محسن رضا قادری اور قاری محمد رضوان نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ قاری محمد مدثر ،سید اکرام شاہ، سیدزین العابدین،علامہ رضا المصطفیٰ نے پیش کی اس موقع پر پروفیسر علامہ عبدالرزاق ،سید منظور شاہ، قاری محمد عمران، قاری محمدطفیل، محمد عاطف بٹ، محمد عمر،محمد زاہد، محمد کاشف، مرزاشمس بیگ، عدنان احمد، صداقت علی، محمد عمر افضل، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری، ڈاکٹر شمشاد احمد ،سیٹھ غلام عباس، مہر محمد تبسم ویگر موجود تھے ہزاروں عقیدت مندوں نے اس محفل میں شرکت کی اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں امام بارگاہ حسینیہ مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسمیں ملک کے ممتاز ذاکر منتظر مہدی آف لاہور ،علی عمران آف لاہور ودیگرنے فضائل مصائب حضرت علی علیہ السلام پیش کیے مجلس عزا کے بعد ماتمی جلوس شبیہہ تابوت برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس کے ہمراہ پروفیسر سرفراز حسین جعفری، چوہدری منظور وڑایچ،سید الطاف عباس کاظمی، جواد حسین جعفری بھی تھے DPOگجرات رائے ضمیر الحق DSPسٹی غلام مصطفی گیلانی، SHOبی ڈویژن انسپکٹر حسنات شاہ کی زیر نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم شہادت کے سلسلہ میں انجمن امامیہ رجسٹرڈ گجرات کے زیر اہتمام امام بارگاہ فرزند علی شاہ میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جسمیں علامہ میسم عباس آف لاہور ویگر نے خطاب کیا جس کے بعد جلوس شبیہہ تابوت برآمد ہوا جو کہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا جاوید اقبال شاکر ،اظہر کاظمی، صفدر کاظمی، ویگر جلوس کے ہمراہ تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں شہادت کانفرنس و عظیم الشان سید الانبیاء مولا مشکل کشا مینار کا افتتاح۔ یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں عظیم الشان شہادت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز قاری شفقت اللہ قادری مدرس دارالعلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ جبکہ ممتاز ثناء خواں اکمل دریائی’ محمد ارمغان خالد اور مظہر عزیز قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسنی و الحسینی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف حضرت علامہ صاحبزادہ سید فیضان الحسن شاہ ‘ حضرت علامہ سید فیض الحسن شاہ نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس کے بعد آستانہ عالیہ غوبیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں151 فٹ بلند عظیم الشان مینار سید الانبیاء ”مولہ مشکل کشا” کا صاحبزادہ پیر سید محمودالحسن شاہ بخاری قادری نے اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا اور دعا فرمائی بعد ازاں تمام شرکاء کو افطاری کروائی گئی اور لنگر شریف کھلایا گیا۔ شہادت کانفرنس میں ملک بھر سے پیر بھائیوں’ عقیدت مندوں’ مریدوں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف میں یکم رمضان سے 30 رمضان المبارک تک روزانہ افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ جس میں معززین علاقہ اور مسافر حضرات کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) اسرائیلی مظالم اور قبلہ اول فلسطین پر یہودیوں کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جلالپور جٹاں میں شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام سالانہ یوم القدس کے موقع پر ریلی کااہتمام کیا گیا۔ امام بارگاہ قصر بتول چوک سے شروع ہو کر ٹانڈہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے راہنمائوں سمیت تحریک منہاج القرآن کے علامہ قاری وسیم تنویر وڑائچ’ پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری میاں محمد ندیم القادری ‘ جماعت اہل سنت کے تحصیل امیر خواجہ علامہ محمد حنیف جلالپور ی’ جماعت اسلامی کے مقامی جنرل سیکرٹری رانا عمر صدیق نے امیر جماعت زاہد محمود انصاری’ مرکزی انجمن تاجران کے صدر میر فہیم اقبال اور شیعہ علماء کونسل کے علامہ مہدی حسن’ سید ناظم حسین جعفری اور ارشد حیدری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ معززین نے فلسطین پر یہود و ہنود کے غاصبانہ قبضہ اور مسلمانوں پر بد ترین مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اور اسرائیلی اور امریکی گٹھ جوڑ کو مسلمانوں کیخلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔ معززین نے اس موقع پر اتحاد امت کو وقت کی صروری قرار دیتے ہوئے حکومت وقت کو پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم کیخلاف فوری طور پر مسلم ممالک کے حکمرانوں کا اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کتبے ‘ جھنڈے اور علم اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے اسرائیل’امریکہ اور مغربی غنڈہ گردی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) حسینیہ ٹرسٹ و شیعہ علماء کونسل کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی گئی۔ جس میاں شعیان حیدر کرار نے بھر پور شرکت کی۔ اور تمام مکتبہ الفکر کے افرداد بھی موجود تھے۔ ریلی کی قیادت مندر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور حسین وڑائچ’ سید سرفراز حسین جعفری’ علامہ آغا مبارک علی موسوی’ علامہ سید مختار حسین نقوی’ سید الطاف عباس کاظمی’ جواد حسین جعفری نے کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کا مسئلہ کسی ایک فرقے یا گروہ کا نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ آج پوری دنیا میں مسلمانو ںکے خلاف یہودی عالمی سرمراج کا ایجنڈا ہے کہ انہیں اپ میاں دست و گریباں کر کے تماشا دیکھاجائے تاکہ مسلمان قبلہ اول بیت المقدس اور دوسرے اہم مقامات کے تحفظ کے بارے میں سوچ ہی نہ سکیں۔ ریلی شاہدولہ چوک سے ہوتی ہوئی نوابزادہ چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی اور وہی پر اختتام پذیر ہوئی۔
……………………………………
گجرات(جی پی آئی) یونیورسٹی آف گجرات میں مورا سکالر شپ سکیم کے تحت 2 لاکھ 32 ہزار روپے کے چیک طلباء و طالبات میں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلعی زکوٰة کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ ضلعی زکوٰة کمیٹی مستحقین کی امداد کیلئے دن رات کام کر رہی ہے اور مورا سکالر شپ سکیم کے تحت مستحق طلباء و طالبات کو امدادی رقوم دی جاتی ہیں۔ تاکہ اس سکالر شپ سے وہ باعزت طریقہ سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ ضلع کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں سکالر شپ دی جاتی ہے۔ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا فرض ہے کہ وہ مورا سکالر شپ سکیم کے بارے میںطلباء و طالبات کو آگاہ کریں تاکہ یہ سکالر شپ ان کو دی جاسکے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف گجرات کے اساتذہ بھی موجود تھے۔
……………………………
گجرات(جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی یوم القدس جوش و خروش کیساتھ منایا گیا۔ نماز جمعتہ کے بعد اسرائیل کی جاہلیت اور امریکہ کی سرپرستی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے گجرات جلالپور جٹاں’ لالہ موسیٰ’ کھاریاں’ سرائے عالمگیر ‘ ڈنگہ اور منگووال میں یوم القدس کے سلسلہ میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ گجرات میں ریلی کی قیادت آغا مبارک علی موسوی چوہدری منظور وڑائچ الطاف عباس کاظمی ‘ جواد حسین جعفری’ سرفراز جعفری نے کی۔ جلالپور جٹاں میں ملی یکجہتی کی تمام جماعتوں نے شرکت کی۔ جس کی قیادت مولانا مہدی حسن اور علامہ ناظم جعفری نے کی۔ سرائے عالمگیر میں مولانا اشتیاق حسین کاظمی’ منگووال میں مولانا امجد مرید جعفری ‘ لالہ موسیٰ میں علامہ سید حسنین کاظمی کی سربراہی میں جلوس نکالے گئے۔