گجرات کی خبریں 21/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ممتاز صحافی ضیاء سید ، سید فرخ شاہ ، سید حماد اللہ اعظم کی والدہ محترمہ مزدور راہنما پیرزادہ امتیاز سید کی اہلیہ محترمہ ، مرکزی راہنما جماعت اہلحدیث پاکستان سید الطاف الرحمن ، مرکزی راہنما انجمن تاجران سید امجد رضوی کی ہمشیرہ محترمہ ، پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی راہنما محترمہ سائرہ امتیاز سید (سابق ممبر ضلعی اسمبلی گجرات) رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں مرحو مہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا آج بروز ہفتہ صبح 9بجے ان کے آبائی گائوں کوٹ غلام شاہ(المعروف میاں دا کوٹ)پاہڑیانوالی تحصیل پھالیہ ضلع منڈی بہائوالدین میں ہوگی اجتماعی دعا ٹھیک 11بجے کی جائے گی دوست احباب سے شرکت کی استدعا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) اسلامی یکجہتی کونسل کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خاموش نے ، مرکزی راہنما جماعت اہلحدیث پاکستان سید الطاف الرحمن کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) تحریک لبیک یارسول اللہ کا کامیاب دھرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار ممتاز عالم دین صا حبزادہ علامہ پیر محمد شاہدچشتی نے کیا انھوں نے کہا کہ قائد اہلسنت بانی تحریک لبیک یا رسول اللہ پیرمحمد افضل قادری اور امیر المجاہدین استاد العلماء علامہ خادم حسین رضوی سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہ وعوام اہلسنت اس کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں اب لاوڈ سپیکر چاروں طرف اذان ہوگی درود سلام کے ساتھ ہوگی،آسیہ ملعونہ پھانسی ہوگی،علماء اہلسنت پر مقدمات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس کامیاب دھرنے نے حکمرانوں کی آنکھیں کھول دی ہیں ۔یہ عوام اہلسنت کی کامیابی ہے۔پور ی قوم متحد ہے اب اہلسنت سے زیادتی نہیں ہونے دیں گیانھوں نے کہا کہ اہلسنت نے ہمیشہ امن کا درس دیاہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)ممتاز صحافی خان سجیل خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ان کی بارات مدثر میرج ہال کنجاہ گئی۔اس موقع پر صاحبزادہ رضوان منصور آوانی،پیر غلام فرید (لاہور)،سیٹھ قمر خورشید صراف،مزین حمید بٹ،ڈاکٹر رزاق احمد غفاری،عبدالستار مرزا،نوید شاہ،ملک شفقت،حسام الدین کرامت،بوبی پہلوان،ندیم اکرم بٹ،راجہ کبیر شاکر،سائیں محمد رفیق ،راجہ وقار شیخ،محمد شہباز،رضوان بٹ،میر رضوان ،شاہد محمود کٹھانہ،طیب بٹ،خان شیبیرخان،عبدالقیوم خان محمد جاوید،محمد جمیل،فیصل،محمد انس،شہر یار سجاول،محمد جنید شہروز،ودیگر اہم شخصیات نے شریک ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی)سجادہ نشین آستانہ عالیہ علی پو سیداں شریف صاحبزادہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی کی زیر صدارت ممتاز سماجی شحصیت چوہدری یاسر عرفات کی رہائش گاہ شادمان کالونی میں محفل پاک کا انعقاد کیا گیا ،زیب سجادہ آستانہ عالیہ آوان شریف صاحبزادہ پیر قاضی رضوان منصور آوانی نے حصوصی شرکت کی۔قاری محسن رضا قادی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔چوہدری عمر گجر اور ڈاکٹر رزاق احمد غفاری بھی موجود تھے۔ملکی ترقی اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے عرس مبارک28،29اکتوبر کا کارڈ پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) تحریک لبیک یارسول اللہ اور حکومت میں معاہدے کے بعد پنجاب اسمبلی کے سامنے دیا گیا دھرنا گزشتہ رات گئے ختم کردیا گیا۔ مذاکرات میں اعلیٰ حکومتی وانتظامی شخصیات اور علماء کرام کی مذاکراتی ٹیم شریک ہوئی۔ معاہدے میں طے پایا کہ حکومت آسیہ ملعونہ سمیت عدالتی سزا یافتہ گستاخان رسول کیخلاف قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گی اور انکا ساتھ ہر گز نہیں دیا جائیگا۔ سائونڈ سسٹم آرڈیننس میں تحریک لبیک یارسول اللہ کی مشاورت سے ترمیم کی جائے گی اور دیگر صوبوں کی طرح سپیکر پر چاروں اطراف اذان میں نرمی کی جائیگی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین اور کارکنوں کیخلاف فورتھ شیڈول اور مقدمات جلد ختم کئے جائینگے۔ اسیران ناموس رسالت کی رہائی کیلئے قانونی کاروائی جلد مکمل کی جائیگی۔ اس موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی پیر محمد افضل قادری، سرپرست اعلیٰ حافظ خادم حسین رضوی، مولانا غفران محمود سیالوی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر قاضی محمود احمد، پیر سید سرور شاہ بخاری، پیر اعجاز اشرفی، علامہ فاروق الحسن ودیگر علماء ومشائخ نے کہا کہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین ہمیشہ سے دہشت گردی کیخلاف ہیں، محب وطن اور پرامن ہیں، پاکستان بنانے والے سنی علماء ومشائخ کے وارثین ہیں، انہوں نے قتل وغارت تودور کی بات کبھی مکھی بھی نہیں ماری، ان سنی بریلوی علماء ومشائخ کو مخالف مسلک کی کالعدم تنظیم کا رکن ظاہر کرکے فورتھ شیڈول لسٹ میں ڈالنا اور ان کیخلاف ناجائز دہشت گردے کی پرچے کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ بہرحال معاہدے اور حکومتی گرنٹی پر دھرنا ختم کردیا گیا۔ انہوں نے مزید اعلان کیا کہ یکم مارچ کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کے عرس کے موقع پر ”کل پاکستان لبیک یارسول اللہ ۖ کانفرنس” اور 21اکتوبر 2017ء بعد نماز مغرب مینار پاکستان لاہور میں ”کل پاکستان لبیک یارسول اللہ کانفرنس” منعقد ہوگی۔ جبکہ تحریک لبیک یارسول اللہ شہر شہر گائوں گائوں اپنا سیاسی نیٹ ورک قائم کرے گی۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے علماء کرام ومشائخ عظام نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نظامی مصطفیۖ اور نامو س رسالت وختم نبوت کی اقدار کو جلد نافذ کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنما چوہدری حسین عباس ہنجرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی کومسلم لیگ (ق) پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکبا دپیش کرتے ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی ٹیم (ق) لیگ کو مضبوط بنائے گی۔ (ق) لیگ جمہوری پارٹی ہے، انٹر پارٹی الیکشن خوش آئند ہے، (ق) لیگ عوامی حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے سنہری دور میں ہونے والے میگا پراجیکٹس سے عوام آج بھی مستفید ہو رہے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے پیسے کمانے کیلئے غریب لوگوں کی عمارتوں اور مکانوں کو گرانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔جمہوریت کا راگ الاپنے والی جماعتیں آمریت کی عملی تصویر بن چکی ہیں،(ق) لیگ ہی ملک وقوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) سول سوسائٹی گجرات کا ایک تعزیتی اجلا س گزشتہ روز ضلعی صدر حاجی خالد پرویزمنگا منعقد ہوا ۔جس مین ممبران کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی ،اجلاس میں پاکستان تحریک استقلا ل کے مرکزی نائب صدر سید باقر رضوی ،تاجر راہنماسید امجد رضوی کی ہمشیرہ اور انٹر نیشنل لیبر لیڈر پیر زادہ امتیاز علی سید کی اہلیہ اور مسلم لیگ ق شعبہ خواتین کی متحرک راہنما سائرہ امتیاز سید کی وفات پر فاتحہ خوانی اور مرحومہ کے بلند درجات کے لیے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی گئی ،اس موقع پر حاجی خالد پرویز منگا نے کہا کہ ہم سید باقر رضوی اور امتیاز سید کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور سوگواران کو صبر جمیل دے ،تعزیتی اجلاس میں شاہ رخ خان، نثار الدین ساجد راٹھور،خاں اختر وڑائچ، ملک زمان ،سمیت دیگر بھی موجود تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کے ٹھیکیدار ایم اقبال کھوکھر کو اچانک ہارٹ اٹیک ہو ا ،جس کے باعث اس کی طبیعت خراب ہو گئی ،جیسے فوری طور پر ریسکیو 1122کے زریعے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کی طبیعت ٹھیک بتائی جاتی ہے ڈاکٹروں کے مطابق ان کا بی پی زیادہ ہونے اور ٹینشن لینے سے طبیعت خراب ہوئی ہے ،ڈاکٹر نے انہیں گھر شفٹ کر دیا ہے اورن آرام کا مشورہ بھی دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) گجرات پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی محمد انور شیخ نے ایک بیان میں ممتاز لیبر لیڈر پیر زاہ امتیاز سید کی اہلیہ سائرہ امتیاز سید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ بے پناہ شخصیت کی مالکہ تھی،انہوں نے ساری زندگی دین اسلام اور اللہ کے قران کے لیے کام کیا ،اور سینکڑوں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کیا ،دینی لہاظ سے مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،وہ ایک بہترین معلم اور استاد بھی تھی ہماری دعا ہے کہ اللہ انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور سوگواران کو صبر دے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجا ب کی ہدایات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام، نادہندگان سے ریکوری کیلئے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور واپڈا کی مشترکہ ٹیمیں ریڈ کریں گی، گیپکو افسران گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو اوور بلنگ کی شکایات کا ازالہ یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی او سی نواز گوندل، ڈی ایس پی سٹی عرفان سلہری، ایکسین گیپکو ڈویژن نمبر ون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے پولیس کو ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف گیپکو افسران کی طرف سے بھجوائے جانیوالے استغاثہ جات پر فوری مقدمات درج کئے جائیں اور ان کیسز میں بجلی چوری کی روک تھام کیلئے بنائے جانیوالے نئے قوانین کی دفعات لگائی جائیں تاکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کو کڑی سزائیں دی جا سکیں۔ انہوں نے ڈی او سی نواز گوندل کو واپڈا سے متعلق امور کا فوکل پرسن مقرر کیا اور ہدایت کی کہ اے سی، پولیس افسران اور واپڈا اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں ہر ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور چیکنگ کیلئے فیلڈ میں نکلیں۔ ڈی سی او نے ٹی ایم اے گجرات کی طرف سے اوور بلنگ کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ایکسئین گیپکو کو ہدایت کی کہ ٹی ایم او گجرات کے ساتھ میٹنگ میں شکایت کا ازالہ یقینی بنائیں۔ اس سے قبل ایکسئین گیپکو ڈویژن ون نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، اوور بلنگ کی شکایات کے ازالہ کیلئے میٹر کی ریڈنگ کے ساتھ بل پر تصویر بھی لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اورپولیس سے درکار تعاون کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹھوٹھہ رائے بہادر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہائی اور ہائیر سیکنڈری کلاسز کے لئے نیا بلاک تعمیر کیا جائے گا، ضلعی حکومت منصوبے کیلئے 5لاکھ روپے، این ایس بی فنڈز کے تحت دولاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکول میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی او بلڈنگز محمد شریف، بریگیڈیر (ر) راجہ وقار ، پرنسپل و دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سکول کے دو اساتذہ کی طرف سے ادارے سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر پرائیویٹ سکول قائم کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں کو فوری طور پر سکول سے ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہا کہ سکول کی موجودہ عمارت دس کمروں پر مشتمل ہے جو کہ طالبات کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناکافی ہے ، اہل دیہہ نے سکول کیلئے 24کنال اراضی مختص کرکے محکمہ تعلیم کے نام ٹرانسفر کردی ہے جو کہ نہایت مستحسن اقدام ہے ، جبکہ نئی عمارت کی تعمیر بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی جائے گی، ضلعی حکومت منصوبہ کیلئے 5لاکھ روپے فراہم کرے گی، این ایس بی فنڈز کے دو لاکھ روپے بھی اسی مقصد کیلئے استعمال کئے جائیں گے جبکہ باقی وسائل اہل گائوں اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نئے بلاک کی تعمیر کے لئے سات لاکھ روپے فراہم کرنے کے ساتھ نئے بلاک کی چار دیواری ،ٹائلٹ بلاک اور بجلی کنکشن کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ضلع گجرات میں اس سے قبل بھی ایک سو سے زائد تعلیمی اداروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں اور متعدد کو اپ گریڈ بھی کیا گیا ہے، حال ہی میں سروس گروپ کے چوہدری احمد سعید کی طرف سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گندرا میں ہائی سکول بلاک کی تعمیر اسکی مثال ہے۔ بریگیڈئر (ر) راجہ وقار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوٹھہ رائے بہادر کے صاحب ثروت اور مخیر حضرات اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا نیا بلاک جلد تعمیر ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ شاہین چوک فلائی اوور کا تعمیراتی کام تیز کیا جائے، ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے سروس روڈ کو بہتر بنانے کے ساتھ سرگودھا روڈ سے ملانے والے متبادل راستے قابل استعمال بنائے جائیں نیز موٹروے پولیس علاقہ میں اپنے افسران کی موجودگی یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے شاہین چوک فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کے معائنہ کے موقع پر کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، ڈی او روڈز محمد شریف، ٹی ایم او خرم محمود،ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی ود یگر افسران بھی موجود تھے، پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے سمیع اللہ نے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہین چوک فلائی اوور کی تعمیر کے لئے تمام 136پائلیں تیار ہو چکی ہیں، 94فیصد گارڈر مکمل ہیںجبکہ بجلی کے پول وغیر ہ ہٹائے جارہے ہیں اور امید ہے کہ یکم نومبر سے فلائی اوور کے قالب ڈالنے کا کام شروع ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ گجرات میں مستقبل کے ٹریفک مسائل کے خاتمہ کیلئے شاہین چوک فلائی اوور کا منصوبہ نہایت اہم ہے تاہم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو تعمیراتی کاموں کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کا بھی بخوبی احساس ہے جنہیں کم سے کم سطح پر رکھنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کنٹریکٹر اور روڈز ڈیپارٹمنٹ ناروالی کو ملانے والے راستے پر خراب پلی کی فوری مرمت کریں نیز ٹریفک کے بہائو میں اضافہ کی وجہ سے بھمبر نالہ پل پر ٹوٹ پھوٹ کی فوری مرمت کریں۔ انہوںنے ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ کھدائی کیوجہ سے ٹوٹنے والی واٹر سپلائی پائپ کو فوری مرمت کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوںنے ہدایت کی کہ شاہین چوک کے علاقہ میں موٹروے پولیس کی تعیناتی یقینی بنانے کیلئے چیئرمین این ایچ اے کو فوری لکھا جائے نیز ضلعی ٹریفک پولیس بھی علاقہ میں اپنے اہلکاروں کی موجودگی یقینی بنائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) میونسپل کارپوریشن کی حدود میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے شعبہ سینٹی ٹیشن کو 3 آٹو میٹک آٹورکشہ اور 100ہتھ ریڑھیا ں فراہم کر دی گئی ہیں ، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے آٹو رکشے اور ہتھ ریڑھیاں عملہ صفائی کے حوالے کیں، ٹی ایم او خرم محمود، دیگر افسران اور یونین کونسلوں کے چیئرمین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آٹو رکشہ فی عدد6لاکھ روپے میں خریدا گیا ہے جس کے ساتھ آٹو میٹک ٹرالی بھی ہے اور یہ رکشہ اندورن شہر اور گلیوں سے کوڑا اٹھانے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوگا جبکہ آئندہ 18 موٹر سائیکل رکشوں کی خریداری کے لئے آرڈر دیدیا گیا ہے جس کی قیمت ایک لاکھ روپے ہے۔ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے بتایا کہ شہر کی 12یونین کونسلوں میں صفائی کا نظام بہتر بنانے اور کوڑا اٹھانے کیلئے فی یونین کونسل آٹھ آٹھ ہتھ ریڑھیاں فراہم کی جائیں گی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ٹی ایم اے گجرات کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور منتخب کونسلرز سے بھرپور تعاون حاصل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے جامع صفائی مہم ، جدید ہیوی مشینری کی شمولیت کے بعد آٹورکشہ ، موٹر سائیکل رکشہ اور ہتھ ریڑھیوں کی تعداد میں اضافہ سے گجرات کو صاف ستھرا رکھنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ یونین کونسلوں کے چیئرمین صاحبان نے شہر کی صفائی کا نظا م بہتر بنانے کیلئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایڈمنسٹریٹر عرفان علی کاٹھیا، ٹی ایم او خرم محمود کے اقدامات کو سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ظہور پیلس سے لنک خواجگان روڈ تھانہ بی ڈویژن تک ہر قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کر دی ہے ، یہ حکم دو ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس سمیت تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی یقینی بنائی جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ایڈیشنلIG پیٹرولنگ امجد جاوید سلیمی اور SSP پیٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ رینج کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر انچارج پیٹرولنگ گجرات و منڈی بہائوالدین ملک محمد انور نے گجرات اور منڈی بہائوالدین ضلع میں موبائل ایجوکیشن مہم میں گجرات اور منڈی بہائوالدین کے سکولوں میں موبائل اور ایجوکیشن کے بارے میں طلباء میں اگاہی بریفنگ دی ۔ انسپکٹر انچارج پیٹرولنگ گجرات و منڈی بہائوالدین محمد انور نے ٹریفک کے بارے میں بریفنگ میں طلباء کو بریف کیا اور پیٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124 کے بارے میں بھی طلباء کو بریف کیا مہم میں پیٹرولنگ پولیس کے انچارج صاحبان اور ریڈرDSP پیٹرولنگ نعیم احمد HC نے بھی شرکت کی ۔ MTO احسان اللہ بٹ و غلام عوث نے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) افکارسرسید کا پاکستان کے موجودہ مسائل کے تناظر میں جائزہ لینے کے لیے سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش کے حوالہ سے جامعہ گجرات کے شعبۂ تاریخ و مطالعۂ پاکستان کے زیر اہتمام ایک سیمینار ”پاکستان کے موجودہ مسائل کا حل سرسید احمد خاںکی تعلیمات کی روشنی میں ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم سیاسی مدبر اور عملی مصلح سرسید احمد خاں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت کے فرائض ڈین فیکلٹی برائے سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے سرانجام دئیے جبکہ اس سیمینار کے خصوصی مقرر ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید تھے۔ سیمینار کی میزبانی چیئرپرسن شعبۂ تاریخ و مطالعہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے کی۔ سیمینار میں طلبہ کی بھرپور شرکت اس امر کی غماز تھی کہ قومی اکابرین کی خدمات کو تسلیم کرنے میں آج بھی ہماری نوجوان نسل کوئی کوتاہی نہیں برتتی۔ شیخ عبدالرشید نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسید کے گرانقدر افکار دورِ حاضر کے پاکستانی تناظر میں درخشندہ روایات کے حامل ہیں۔ سرسید نے مسلمانوں کی اصلاح کی خاطر تجزیاتی انداز فکر کو پروان چڑھایا۔ پاکستان کے موجودہ سماجی، معاشرتی، تعلیمی اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے سرسید کی قومی ترقی کے لیے مدبرانہ کاوشیں ہمارے لئے چراغ راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔ سرسید کی اصلاحی تحریک ٹھہرے ہوئے پانی میں ایک پتھر پھینکنے کے مترادف تھی۔ قومی اکابرین کے افکار ہمارے لیے راہنمائی اور فکری روشنی کا مسلسل منبع ہیں۔ سرسید کے خیال میں مسلمانوں کے مسائل کا حل جدید تعلیم کے فروغ میں پنہاں تھا۔ فکر سرسید آج بھی ہمارے لیے نئی معنویت کی حامل ہے۔ فکر سرسید ہمیں خود اعتمادی اور خودشناسی کا سبق دیتی ہے۔ سرسید مجتہدانہ سوچ اور روشن خیالی پر مبنی افکار کے حامی تھے۔ دلائل علمی اور فروغ مکالمہ کے ذریعے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کا مقابلہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ مقصود نے کہا کہ طلبہ کی نوجوان نسل میں بہترین تعلیمی و علمی افکار کے فروغ کے ذریعے ہم آئندہ ملک کو بہترین قیادت فراہم کر سکتے ہیں۔ ہمارے موجودہ قومی مسائل کا حل سرسید کی جدت پسندانہ فکر اور گہرے غور وتدبر سے حاصل کئے گئے نتائج کے ذریعے ممکن ہے۔ معاشرہ میں تنگ نظری اور تشددکے خاتمہ کے لیے تحقیقی تدبر لازمی ہے۔ ہر مسئلہ کو تحقیقی و علمی تناظر میں پرکھتے ہوئے ہم پاکستانی سوسائٹی کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے طلبہ کو علم کی نقالی کرنے کی بجائے علم کی تخلیق کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید حیدر سید نے کہا کہ سرسید ایک روشن خیال اور وسیع الذہن معاشرہ کی تعمیر کے علمبردار تھے جس میں ہر فرد کو یکساں حقوق حاصل ہوںاور ہر انسان اپنے فرائض کی ادائیگی مکمل دیانتداری سے کرے۔ مسلمانوں میں تعلیمی فکر کی بیداری سرسید کا ایسا کارنامہ ہے جسے ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سرسید کے علمی کارنامے اور محققانہ افکار آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ پاکستانی معاشرہ میں عد م اعتماد ، تشدد ، علمی کم نظری ، مذہبی کٹڑ پن جیسے مسائل کا حل تلاش کرنے میں فکر سرسید ہر لحاظ سے ہماری مدد کرتی ہے۔ فیکلٹی ممبر ڈاکٹر قرة العین بشیر نے سرسید کی شخصیت کو گوناگوں خوبیوں کا مرقع قرار دیتے ہوئے ان کی عمل پسندانہ فکر و نظر کو پاکستان کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے ممدومعاون قرار دیا۔ ڈاکٹر عظمت اللہ نے کہا کہ سرسید ایک ایسے ماہر تعلیم تھے جنہوں نے برصغیر کی پسماندہ مسلمان قوم کو تعلیم کی قدروقیمت کے شعور سے آگاہ کرتے ہوئے انہیں استعماری اور استحصالی قوتوں سے مقابلہ کرنے کا گُر سکھایا۔ سرسید آج بھی پاکستانی قوم کے لیے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد مشتاق کے مطابق سرسید نے ہندوستان میں مسلمان اقلیت کے سیاسی دفاع کا بیڑا اُٹھایا۔ طالبات عمارہ مرید، کائنات بدر، نیہا کنول اور ایمان نجویٰ نے سرسید کی شخصیت کو منثور و منظوم ہدیۂ عقیدت پیش کیا۔ سیمینار میں شریک طلبہ نے افکار سرسید کی روشنی میں کئی فکر انگیز نکات اُٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں سوموار24اکتوبر2016ء کوایک تعارفی تقریب ہو گی۔ جامعہ گجرات میں نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں سٹوڈنٹس سروسز سنٹر کے زیر اہتمام اس تعارفی تقریب کا اہتمام علامہ اقبال ہال میں ہو گا۔ اس تعارفی تقریب کا مقصد نئے داخل ہونے والے طلبا و طالبات کو ان کے متعلقہ شعبہ جات، یونیورسٹی قواعد و ضبوابط ،جامعہ گجرات کے چیدہ انتظامی دفاتر اور یہاں پر طلبا و طالبات کو میسر سہولیات کے متعلق اطلاعات کی بہم رسانی ہے تاکہ طلبہ کو جامعہ گجرات کے مجموعی انفراسٹرکچر بارے ایک تفصیلی تعارف حاصل ہوسکے۔ جامعہ گجرات کی یہ ایک درخشندہ روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال نئے آنے والے طلبا و طالبات کو خوشدلی اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہتے ہوئے انہیںUOGکے علمی و تدریسی ماحول کا حصہ بنتے ہوئے قابل فخر حیاتیئنز بننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جامعہ گجرات اپنی تاسیس کے ابتدائی سالوں سے ہی پاکستان کی ایک مایہ ناز اعلیٰ تعلیم کی درسگاہ و دانش گاہ بننے کے سفر پر گامزن ہے۔ موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی پُر عزم قیادت میں جامعہ گجرات نے اپنی بہترین تعلیمی و تحقیقی خدمات کی بنا پر ترقی کی نئی منازل طے کرتے ہوئے قومی تعلیمی ترقی کے لیے قابل فخر خدمات سرانجام دی ہیں۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس سروسز سنٹر محمد یعقوب کے مطابق علامہ اقبال ہال میں نئے طلبا وطالبات کے لیے منعقد ہونے والی اس تعارفی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس تقریب کے ذریعے طلبہ کو جامعہ گجرات کے قواعد و ضوابط سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور ساتھی طلبہ سے متعارف ہونے کا اعزاز حاصل ہو گا۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم بھی اس موقع پر طلبہ سے جامع خطاب کریں گے اور مختلف شعبہ جات کے ڈین طلبہ کو شعبہ جات کی ورکنگ بارے آگاہی بخشیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) :جامعہ گجرات کے مرحوم ملازمین کی اولاد میں ملازمت کے تقرر ناموں کی تقسیم۔۔۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ایک خصوصی تقریب میں جامعہ گجرات کے دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کی اولادوں میں ملازمتوں کے تقرر نامے تقسیم کیے۔ اس خصوصی تقریب میں جامعہ گجرات کی انتظامیہ کے اراکین کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید اور چیف سکیورٹی افسر و ڈپٹی ڈائریکٹرA&Cمیجر (ریٹائرڈ) راجہ عمر یونس نے بھی شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے حکومتی پالیسی کے عین مطابق مرحوم ملازمین کی خدمات کے اعتراف میں ان ملازمین کو جامعہ گجرات میں تقرری کی اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر محمد اسلم مرحوم سکیورٹی گارڈ کے فرزند جمشید اسلم اور ذوالفقار علی بس ڈرائیور کے فرزند علی شان کو تقرر ناموں کا اجراء کیا گیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس موقع پر کہا کہ جامعہ گجرات کے مرحوم ملازمین کی خدمات کا اعتراف ایک شاندار روایت ہے۔ جامعہ گجرات کی جانب سے ان تقرر ناموں کا اجراء ان مرحوم ملازمین کی مخلصانہ کوششوں کا صلہ ہے جو دوران ملازمت انہوں نے جامعہ گجرات کی نیک نامی اور ترقی کے لیے سرانجام دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کی جنرل کونسل نے چار سال کیلئے پارٹی کا صدر منتخب کر لیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے علاوہ فاٹا اور بیرون ملک سے جنرل کونسل کے ارکان نے پرجوش شرکت کی۔ پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے نومنتخب صدر، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے پاکستان اور فوج کو بچانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتیں عمران خان کا ساتھ دیں، یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے حکمران پاکستان، کشمیریوں اور فوج کے مخالف مودی اور مادروطن کے دیگر دشمنوں کی زبان بولتے ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آر نہ مان کر غلط کیا اور اب پانامہ لیکس کیس کہیں اور جا چکا ہے۔ انہوں نے جنرل کونسل کے ارکان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نے ہمیشہ پاکستان اور مسلم لیگ کا پرچم سربلند رکھا ہے۔ انہوں نے نام لے کر پارٹی کے سرگرم کارکنوں، رہنمائوں، ونگز اور باالخصوص وکلا کو ان کی پارٹی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عمران خان اس وقت نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے کسی دعوت نامے کی ضرورت نہیں، دعوت نامہ تو ولیمہ پر دیا جاتا ہے، عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں ہماری طرح پاکستان اور اس کے اداروں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں اور عمران خان مل کر قوم اور غریب عوام کو ن لیگ کے ظلم سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمیں دل سے عزیز ہے، پاکستان مسلم لیگ چاروں صوبوں کی مقبول جماعت ہے، پانامہ لیکس ہو یا کوئی اور نیشنل ایشو ہماری جماعت نے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کا رول ادا کیا اور کھل کر حکومت کی مخالفت کی ہے، یہ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ن لیگ اپنی ہی فوج کے خلاف جھوٹی خبریں شائع کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے، بڑا بھائی ہسپتال بنانے تو چھوٹا بھائی ہسپتال ٹھیکے پر دینے کی بات کرتا ہے، لیپ ٹاپ دینے سے تعلیم عام نہیں ہوتی، پنجاب میں 10ہزار سکول بند کر کے غریبوں کے بچوں سے تعلیم حاصل کرنے کا حق بھی حکومت نے چھین لیا ہے، اورنج ٹرین، جنگلہ بس ڈالر بنانے کے منصوبے ہیں، چھوٹا بھائی کہتا ہے کہ کرپشن ثابت کرو ان کی کرپشن ثابت کرتے کرتے تو دنیا بدل جاتی ہے، یہ اللہ کی پکڑ میں ضرور آئیں گے، سانحہ ماڈل ٹائون آج تک لوگوں کو یاد ہے۔ انہوں نے بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ کی پارٹی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ، چودھری ظہیرالدین، نصیر مینگل، سردار عبدالرزاق، ڈاکٹر راج شاہین، میاں عمران مسعود، سید محمود ہاشمی، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، امتیاز رانجھا اور غلام مصطفی ملک نے قراردادیں پیش کیں جن کے تحت چودھری شجاعت حسین کو آئین کے آرٹیکل 52 کے تحت مجلس عاملہ کے تمام اختیارات دیے گئے، کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و جبر، کنٹرول لائن کی بھارتی خلاف ورزیوں، ن لیگ میڈیا سیل کی جانب سے فوج کے خلاف خبریں لگوانے اور پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ ماننے کی پرزور مذمت کی گئی۔ علاوہ ازیں کسانوں کی بدحالی دور، زرعی ٹیکس ختم اور بھارت سے تجارت بند کرنے کے حق میں بھی قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور فاٹا سے مسلم لیگ کے نومنتخب صدور و جنرل سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد رانجھا نے چودھری شجاعت حسین کے کاغذات نامزدگی دائر کیے۔ چیئرمین الیکشن کمیشن کے فرائض سینیٹر کامل علی آغا جبکہ الیکشن کمیٹی میں مسز فرخ خان، نصیر خان مینگل، ظفر بختاوری اور سید محمود ہاشمی شامل تھے۔ اجلاس سے سینیٹر وسیم سجاد، سینیٹر ایس ایم ظفر، اجمل خان وزیر، جعفر خان مندوخیل، عبدالقدوس بزنجو، طارق حسن، ڈاکٹر خالد رانجھا، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، انتخاب خان چمکنی، فرخ خان اور میر عبدالکریم نے بھی خطاب کیا۔ چودھری پرویزالٰہی کا حاضرین نے کھڑے ہو کر ملی نغموں کی گونج میں پرجوش نعروں اور تالیوں سے استقبال کیا۔ اجلاس میں پارٹی صدر کا انتخاب تین سال کی بجائے چار سال کیلئے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں میجر (ر) طاہر صادق، عامر سلطان چیمہ، حافظ عمار یاسر، طارق عزیز، میاں منیر، ناصر دوگل، میاں شہزاد طفیل اور مخدوم بابر بھی شریک تھے۔#