گجرات میں بارش اور سیلاب سے 45 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

India Floods

India Floods

گجرات (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں بارش اور سیلاب سے پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

ریاست گجرات کے دو اضلاع راج کوٹ اور امریلی میں گزشتہ روز سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے تیس دیہات کا رابطہ باقی علاقوں سے کٹ گیا۔

بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ، ریسکیو اہلکاروں نے سترہ دیہات سے چار ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔محکمہ موسمیات نے گجرات کے ساحلی علاقوں میں مزید بارش کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔