گجرات کی خبریں 5/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) چوہدری حسین الہی کا سیٹھ یاسر لطیف صراف اور سیٹھ ظہیر عباس صراف سے اظہارِ افسوس۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری حسین الٰہی ،سیٹھ یاسر لطیف صراف کی تائی جان اور سیٹھ ظہیر عباس صراف کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے ان کے گھر گئے۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر سابق MPA خالد اصغر گھرال’ سابق تحصیل ناظم سعادت نواز اجنالہ’ رفاقت پرنس’ چوہدری سفیان گجر صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) سعودی عرب’ قاضی سیف اللہ خالد’ حمید اللہ بھٹی’ مرزا عمران بیگ’ ملک نعیم شامپور’ چوہدری رضوان گجر پنجاب پولیس’ سلیمان شوکت’ چوہدری ضیغم گجر’ رحمان گندرہ (صدر حسین لوورز ) و دیگر بھی ہمراہ تھے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) حاجی مشتاق احمد صراف (کڑیانوالہ والے) کی اہلیہ محترمہ سیٹھ لطیف صراف (کڑیانوالہ والے) ‘ ‘سیٹھ عبدالرزاق صراف’ استاد محمد رفیق صراف’ استاد محمد صدیق صراف کی بھاوج اور سیٹھ مظہر عباس صراف (اطہر گولڈ پوائنٹ )، سیٹھ اظہر صراف(لیبیا)، سیٹھ مدثر عباس صراف’ ممتاز تاجر و راہنما مسلم لیگ (ق)’ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر آف کامرس نائب صدر مرکزی انجمن تاجران ‘جنرل سیکرٹری صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن گجرات سیٹھ ظہیر عباس صراف کی والدہ محترمہ اور سیٹھ یاسر لطیف صراف ۔ سیٹھ ناصر لطیف صراف۔ سیٹھ راحیل لطیف صراف ۔ سیٹھ کاشف لطیف صراف کی تائی جان جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم دسواں جامع مسجد مولوی حبیب اللہ شاہ مسلم آباد گجرات میں پڑھا گیا۔ ختم پاک کی محفل میں خصوصی دعا صاحبزادہ سید عتیق اکمل شاہ نے کروائی۔ ختم دسواں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی ناصر محمود سابق ایم پی اے’ تحریک انصاف کے رہنما چوہدری عثمان منظور دھدرا’ چیئرمین میاں پرویز اختر پگانوالہ’ صدر گجرات چیمبر شیخ ابرار سعید’ وائس چیئرمین ضرغام وسیم جوڑا’ خان شبیرالزمان ڈائریکٹر کنارہ ہوٹلز’ میاں افضل خالد’ چوہدری احسان اللہ گجر ASI ‘ خادم علی خادم’ سینئر صحافی راجہ طارق محمود’ محمد ثاقب بینک مینیجر نیشنل بینک دیونہ منڈی برانچ’ملک بابر نسیم’ چوہدری عمر ارسد’ میر انجم رشید ایگزیکٹو گجرات چیمبر’ بائو رفاقت جنرل کونسلر کوٹلہ’ محمد کرامت جنرل کونسلر کوٹلہ’ سیٹھ یٰسین’ محمد صادق کوٹلہ’ الحاج عبدالستار معصومی لالہ موسیٰ’ باسط راٹھور وائس چیئرمین’ سیٹھ عمیر ارشد لالہ موسیٰ’ سیٹھ عزیز الرحمان بھاگووال’ ‘ سیٹھ محمد وقاربھاگووال’ ‘ سیٹھ اسرار احمدبھاگووال’ ‘ سیٹھ مستقیم بھاگووال’ سیٹھ عبدالرشید’ شیخ بلال سیٹھی’ شیخ علی سیٹھی’ خالد پرویز منگا’ چوہدری خرم مختیار سابق جنرل کونسلر’ عثمان طیب’ ظہیر مرزا’ فرحان مرزا’ اظہر جنگی’ عاصم رضا سید’ عرفان احمد ریڈیو آواز’ سیٹھ غلام عباس صراف’ سیٹھ علی عباس’ لیاقت احمد ویرووال’ شفقت احمد ویرووال ‘ ذوالفقار علی باجوہ و دیگر نے شرکت کی۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کے رہنما سیٹھ علی اصغر اور سیٹھ علی عابد آف خان بہادر پلازہ نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ کاروبار پر بھی اثر پڑتا ہے۔ تاجروں کو چاہئے کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ کے سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور شہریوں کیلئے سہولت کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی بدولت کاروبار میں مندی کا رجحان سامنے آتا ہے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی کمی ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والے کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہماری تاجروں سے بھر پور اپیل ہے کہ اپنے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھر پور تعاون کریں۔ ہم خان بہادر پلازہ اور نواب چوک میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی شاندار کارکردگی ۔ گجرات شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے سلسلہ میں ٹی ایم او خرم ترہنگی کی سربراہی میں انتظامیہ دن رات کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت رانا ثاقب مشرف ناز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریٹر عرفان کاٹھیا’ ٹی ایم او خرم ترہنگی اور دیگر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ جو شہریوں کی سہولت کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ گجرات شہر سے گندگی کا خاتمہ کے حوالہ سے جو اقدامات موجودہ انتظامیہ نے کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں۔ محلوں کیلئے نئی ہتھ ریڑھیاں ‘ چنگ چی اور دیگر مشینری کی فراہمی بھی قابل تحسین ہے۔ شہریوں کو چاہئے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ شہر خوبصورت ہو سکے۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) سانحہ کراچی اورگڈانی میں معصوم جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی میں بحری جہاز میں آگ لگنے اور لانڈھی میں ٹرینوں کے تصادم کے نتیجہ میں انسانی جانوں کا ضیاع المناک واقعہ ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے۔ ٹرینوں کے پے در پے حادثات سے عوام کا ٹرینوں پر اعتماد کم ہو رہا ہے جس طرح ریلوے ترقی کر رہا ہے اس طرح جدید آلات اور ڈرائیوروں کو تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ٹرینوں کے حادثات میں کمی واقع ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ ان دونوں حادثات میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے خصوصی امدادکا بھی اعلان کرے۔
………………………
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کوٹلی بجاڑ گلیانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے عوام کو صحت کی سہولیات ان کو گھر کی دہلیز پہ فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے کوٹلی بجاڑ جیسے دور دراز دیہات میں اتنے اچھے ہسپتال کا افتتاح اس کی عملی مثال ہے انہوں نے کہا چوہدری شمیم اور چوہدری غلام رسول خراج تحسین کے مستحق ہیں جنھوں نے سڑک کنارے اتنی مہنگی اراضی ہسپتال کے لئے وقف کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات بھر میں ہم نے شعبہ ہیلتھ میں انقلابی کام کیا ہے عزیزبھٹی ہسپتال جہاں کبھی تین ،چارسو مریض جایا کرتے تھے آج وہاں مریضوں کا رش گورنمنٹ ہسپتالوں پہ عوام کے اندھے اعتماد کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم نے ضلع گجرات کے 90بنیادی مراکز صحت میں تمام بنیادی ضروریات کی ادویات فراہم کردی ہین۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کھاریاں میں بھی جہاں کبھی پانچ چھ سو مریض جایا کرتے تھے آج وہاں تین چار ہزار مریض روزانہ جاتے ہیں اور وہاں صحت سے متعلقہ ہر قسم کی سہولیات ،موجود ہیں۔ اور آج ضلع گجرات کے سرکاری ہسپتال کسی بھی وی آئی پی ہسپتال سے کم نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں ای ڈی او ہیلتھ اور ڈی ایچ اوکی جوڑی کی محنت سے پورے ضلع گجرات میں محکمہ صحت میں جتنا کام ہوا ہے ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ اس حلقے کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جن کو چوہدری عابد رضا اور چوہدری شبیر احمد جیسے نمائندے ملے یہ پنجاب کا وہ واحد حلقہ ہے جس میں پانچ کالج منظور ہوچکے ہیں انہوں نے شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی طرف سے چوہدری فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال کو ایمبولینس فراہم کرنے پہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن کی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پہ خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری شبیر احمد نے کہا کہ ہم چاروں بھائی اپنے حلقے کی عوام کے لئے چوبیس گھنٹے مصروف عمل رہتے ہین،انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین شمیم محمد چوہدری اور چوہدری غلام رسول کا مشکور ہوں کہ انہوںنے ہمارامان رکھا اور اپنی قیمتی اراضی ہسپتال کے لئے وقف کی اور آج ہم اس ہسپتال کا افتتاح کررہے ہیں۔یہ ضلع گجرات کا واحد ہسپتال ہے جہاں پہ جدید ترین آپریشن تھیٹر قائم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ لوکل کمیونٹی اور علاقے بھر کے عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ اس ہسپتال میں موجود سہولیات سے لوگوں کو متعارف کروائیں اور اس ہسپتال کا دست و بازو بنیں،ہسپتال کے لئے جگہ فراہم کرنے والے خاندان کی نمائندگی کرتے یہوئے چوہدری غلام رسول نے کہا کہ ہم سالارقافلہ چوہدری عابد رضا کی ایک آواز پہ جہان اتنی قیمتی اراضی وقف کرسکتے ہیں وہاں مزید عوام کی بے لوث خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ اس موقع پہ ڈی سی او گجرات، ایم پی اے چوہدری شبیر احمد اور دیگر نے ہسپتال کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح بھی کیا۔اس موقع پہ میڈیا ور عوامی نمائندگان کی کثیر تعداد بھی موجودتھی۔
………………………
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کڈنی سنٹر کا دورہ کیا اور وہاںجاری تعمیراتی کاموںکا معائنہ کیا، بورڈا ف گورنرز کے ممبران ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، انجمن بہبودی مریضاں کے جاوید بٹ،ڈاکٹر عباس گوندل، نثار الدین ساجد راٹھور، انجینیر قمر بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر میں بجلی کے کنکشن کی تنصیب کیلئے گیپکو ڈیمانڈ نوٹس کی رقم جمع کرادی گئی ہے کنکشن چالو ہونے کے فوری بعد مشینوں کی تنصیب شروع کر دی جائے گی۔ انہوں موقع پر ہی چیف ایگزیکٹو گیپکو سے فون پر رابطہ کرکے کنکشن کی تنصیب کیلئے ٹرانسفارمراور دیگر میٹریل جلد جاری کرنے کیلئے بھی کہا، گیپکو چیف نے اس حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کنکشن بجلی کے لئے مجاز افسران سے بھی رابطے میں رہیں۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ کڈنی سنٹر میں ڈائیلسز کے لئے تین وارڈز بنائی گئی ہیںایک وارڈ ایڈز اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے ڈائیلسز کیلئے مختص ہوگی دوسری دو وارڈز جنرل مریضوں کیلئے ہوں گی سنٹر کیلئے جرمن کمپنی فرزئنس نے 16مشینوں کی ڈیلیوری دے دی ہے جبکہ دیگر نو مشینیں جلد گجرات پہنچ جائیں گی ۔ انہوںنے بتایا کہ کڈنی سنٹر کیلئے مختص فلور پر ٹائلز، بجلی ، پانی ، گیس کی وائرنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کی گرائونڈ فلور کو کمرشل مقاصد کیلئے کرایہ پر دینے کیلئے بھی ضروری اقدامات کئے جائیں ، پوری منزل کیلئے کرایہ دار نہ ملنے کی صورت میں ایک سے زائد کرایہ دارو ں سے بات کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سروس انڈسٹریز کے چیئرمین چوہدری احمد سعید نے کڈنی سنٹر کے دوسری منزل پر جنرل ہسپتال بنانے کے پیشکش کی ہے جس میں ڈاکٹرز ، عملہ کی تنخواہیں،ادویات کے اخراجات وہ خود برداشت کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید غور و حوض جاری ہے۔ڈی سی او نے کڈنی سنٹر کے تعمیراتی کام اور میٹریل کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل ای ڈی اوفنانس چوہدری اصغر، نثار الدین ساجد راٹھور اور کنٹریکٹر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ضلعی حکومت کے تعاون سے جلالپور جٹاں کھڑاک دنگل کیلئے مقابلے سپورٹس اسٹیڈیم جلالپور جٹاں میں منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ تھے جنہوں نے بہتر پرفارمنس کا مظاہر ہ کرنیوالے پہلوانوںمیں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر شیخ شاہد انور، حاجی ریاض ابراہیم، شوکت حیات اور بڑی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے ۔ جلالپور جٹاںکھڑاک دنگل میں گجرات کے علاوہ گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، ملتان ، بہاولپور ، راولپنڈی، فورٹ عباس اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے پہلوانوںنے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی حکومت کھیلوںکے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اس مقصد کیلئے جلالپور جٹاں میں اسٹیڈیم کی تعمیر کیلئے اراضی خریدی لی گئی ہے اسی طرح کوٹلہ ارب علی خان میں بھی سپورٹس اسٹیڈیم بنایا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشتی اور دیگر روایتی کھیلوں سے وابستہ افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ایسے مقابلوںکے انعقاد سے مقامی کلچر کو فروغ ملے گا۔
……………………………
کھاریاں (جی پی آئی) گذشتہ روز گلیانہ کے سرکاری ہسپتال میں منعقد ہونے والے ہیلتھ میلے کے دوران پھرM.S سول ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے7ٹرافیاںاپنے نام کیں اور ضلع گجرات بھر میں نمایاں کارکردگی پیش کی اس موقع پرM.P.A چوہدری شبیر احمد کوٹلہ، DCO لیاقت علی چٹھہ، EDO ہیلتھ ڈاکٹر چوہدری الطاف حسین اورDHO ڈاکٹر محمد علی مفتی نے ڈاکٹر فاروق احمد بنگش اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر انہیں شاباش دی اس سلسلہ میں گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے M.S ڈاکٹر فاروق احمد بنگش نے بتایا کہ اس مرتبہ پھر شعبہ گائنی نے انعامات جیتے ہیں جبکہ او پی ڈی کا ریکارڈ بھی نمایاں رہا اس ماہ ہم نے19ہزار7سو مریضوں کا معائنہ کیا یہ انعام بھی ہمیں ملا اس کے ساتھ ساتھ سرجری، ڈینگیEPIاور بہترین مینجمنٹ کے انعامات بھی ملے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انشاء اللہ ہر کارکن مزید بہتر بنائیں گے اور میری ٹیم مزید محنت کریں گے اور یہاں آنے والے ہر فرد کے طبی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرلیا جائے گا۔
………………………

کھاریاں (جی پی آئی)ویلڈن لیڈی ڈاکٹر قدسیہ بانو، ڈاکٹر مریم رعنا پھر بہترین کارکردگی کے تین انعام اپنے نام کئے گذشتہ روز گلیانہ ہیلتھ میلے میں سول ہسپتال کھاریاں کے شعبہ گائنی کی انچارج لیڈی ڈاکٹر قدسیہ بانو اور مریم رعنا کی سربراہ میں ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ EPI،OPD اور سرجری کے تین انعامات اپنے نام کر لئے ضلع گجرات بھر میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شعبہ گائنی کی یہ دوسری مرتبہ نمایاں اور منفرد کارکردگی ہے۔ عوامی حلقوں نے زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس سلسلہ میں لیڈی ڈاکٹر قدسیہ بانو نے کہا کہ میری ٹیم کی شبانہ روز محنت کا ثمر ہے انشاء اللہ کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے۔
………………………

کھاریاں (جی پی آئی)پاکستانی قوم کو جلد کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا ملنے والا ہے انشاء اللہ جلد وزیراعظم خود ہی استعفیٰ دے دیں گے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی محنت اور قربانیاں رنگ لائیں گی ہم کامیابی پر قوم اور بالخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئی یونین کونسل بھگوال سابق امیدوار چیئرمین ملک محمد بشارت گولڑہ ہاشم نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران کارکنوں نے ظلم کا مقابلہ صبر و استقامت سے کیا اور کامیابی نے ان کے قدم چومے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آئندہ بھی جمہوریت پر کڑا وقت آیا تو پھر چیئرمین عمران خان کی قیادت میں میدان عمل میں ہوں گے ملک محمد بشارت نے مزید کہاکہ ملک سے کرپشن اور کرپٹ لوگوں کے خاتمے کے لئے اپنے لیڈر چوہدری مختار احمد ڈھل اور سید مدد علی شاہ کی قیادت میں منظم ہو کر کام جاری رکھیں گے۔
………………………

کھاریاں (جی پی آئی)چوہدری عابد رضا کوٹلہ پہلے کی طرح اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے لاکھوں عوام کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان مسلم لیگی راہنما ڈاکٹر خالد محمود بٹ رڑیالہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منفی اور غلط پروپیگنڈہ کرنے والوں کو پھر منہ کی کھانا پڑے گی اور پھر وہ شکست فاش سے دوچار ہوں گے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری عابد رضا اس امتحان میں بھی سرخرو ہوں گے اور حلقہ این اے107کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کا فریضہ سرانجام دیں گے۔
………………………

کھاریاں (جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ(ن) یونین کونسل سہنہ فدا حسین بھٹی پنجوڑیاں نے راجہ طفیل میڑھ کو یونین کونسل ڈوگہ میں بلامقابلہ کسان ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ طفیل میڑھ قابل، محنتی اور مخلص دوست ہیں کسان ممبر منتخب ہونا علاقہ کے لئے اعزاز ہے ہم امید کرتے ہیں کہ راجہ طفیل اپنی محنت اور مدبرانہ پالیسیوں سے کم از کم یونین کونسل ڈوگہ کے کسانوں کے مسائل اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لئے بھی کوشش کریں گے ہم انہیں بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
………………………

کھاریاں (جی پی آئی)کھاریاں شہر میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب نوجوانوں اور خصوصاً طالب علموں کا مستقبل تباہ کرنے لگے۔ یہاں پر جواء اور فحش حرکات سرعام ہو رہی ہیں جن کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کچھ سنوکر کلبوں میں منشیات فروخت ہوتی ہے اور باقاعدہ استعمال بھی کی جاتی ہے اس کے ساتھ فحش میوزک بلند آواز میں چلایا جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ طالبعلم سکولوں، کالجوں میں جانے کی بجائے ان سنوکر کلبوں میں کھیلتے دکھائی دیتے ہیں ان کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے اس سلسلہ میں گذشتہ کچھ عرصہ قبل حکومت پنجاب نے قانون بھی پاس کیا تھا مگر تاحال اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا ہے والدین اور عوامی، مذہبی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں چوہدری شہباز احمد ہنجرا سے فوری اور سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
………………………

کراچی (جی پی آئی) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ اس بات کی سب کو ہی سمجھ ہے کہ شریف خاندان کا احتساب چیئرمین عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہئے۔ لیکن ابھی بھی ہمیں اس بات پر شک ہے کہ حکمران زاتی مفادات کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں،یہ اپنے بچائو کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں اس لیے جب تک عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں آجاتا پورا ملک غیر یقینی کا شکار ہی رہے گا۔عوام خود سوچے ان کا سارا کاروبار اور جائیدادائیں ملک سے باہر ہیں اس پر اپنے تین سالوں میں اس ملک کو 25ارب ڈالر کا مقروض بنانے والے عوام کے کس طرح خیر خواہ ہوسکتے ہیں ؟یہ کہنا کافی نہیں ہے کہ حکومت کی چور بازاری کچھ ہی دن کی مہمان ہے بلکہ ہمیں ان سے لوٹے گئے ایک ایک روپے کا حساب لینا ہے اس پر جو قرضہ انہوں نے اپنی عیاشیوں کے لیے ملک کو گروی رکھ لیاہے اس کا بھی حساب لینا ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پہلے ہی روز عوام نے دیکھ لیا تھا کہ حکومت پانامہ ایشوپر کس طرح سے تاخیر حربوں اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ان کااصل مقصد اپنا وقت پورا کرنا ہے ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھارت کے مزید جاسوسوں کا انکشاف ہوا ہے جس کی تفصیلات بھی میڈیا میں عام ہوچکی ہیں مگر ان لوگوں نے جس انداز میں کلبھوشن یادیو کے معاملے پر منہ کو تالا لگالیا تھا اسی انداز میں حکومتی سطح پر بھارتی سفارت خانے سے پکڑے گئے را کے ایجنڈوں پر بھی خاموشی اختیار کی جاچکی ہے،انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت سانحہ در سانحات کا شکار ہوتا جارہاہے ان کے وزیروں نے اپنے محکموں پر توجہ دینے کی بجائے آئے روز پریس کانفرنسوں کے ذریعے شریف خاندان کو بچانے کا ٹھیکہ لے رکھاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سندھ سے اپنے کارکنوں کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ ہمیں یقین ہے کہ عمران خان ہمیں ان حکمرانوں سے نجات دلائے گا اور اس بار بھی وہ جب جب پکاریں گے ہم اسی انداز میں گھروں سے نکلتے رہینگے ۔

………………
کراچی (جی پی آئی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔مارچ میں اعلان کردہ آٹو پالیسی کے بعد گاڑیاں بنانے والے دو بین الاقوامی کمپنیوں رینالٹ اور نسان نے پاکستان میں پیداوار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی اور تین موجودہ کمپنیوں ٹویوٹا، ہنڈا اور سوزوکی کے ساتھ ساتھ دوسری معیاری گاڑیاں بھی دستیاب ہو سکیںگی جس کا فائدہ عوام کو ہو گاجنہیں یورپ کی جدید ٹیکنالوجی کے حامل گاڑیاں ملیںگی۔ میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کاریں بنانے والی تینوں کمپنیاں عوام سے اپنی مصنوعات کی بھاری قیمت وصول کر رہی ہیں جبکہ نئی ٹیکنالوجی کے بجائے پرانی ٹیکنالوجی سے کام چلایا جا رہا ہے جس سے ایندھن زیادہ استعمال ہوتا ہے جبکہ آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ان کاروں کے ڈیزائن میں آرام اور سیفٹی کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا ہے جس سے حادثات کی صورت میں عوام کا زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ1899 میں قائم کی گئی فرانسیسی کمپنی رینالٹ کم قیمت میں بہتر گاڑیاں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو 2018 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوگی اور اسکی قیمت موجودہ دستیاب ماڈلز سے کافی کم ہو گی جبکہ ایندھن کا خرچ کم اورسیکورٹی وجدت اسکا امتیاز ہو گا۔اس سے مارکیٹ میں اجارہ داری رکھنے والے برانڈز کو بھی اپنی مصنوعات کی قیمت کم اور معیار بہتر بنانا پڑے گا۔مقامی کمپنیاں سالانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ گاڑیاں فروخت کر رہی ہیں اور منافع کمانے کے باوجود انھیں جدید بنانے کے لیئے اخراجات کرنے سے کترا رہی ہیں جسکی وجہ سے درآمد شدہ کاروں کی طلب بڑھ رہی ہے۔ دو سال قبل بتیس ہزار سے زیادہ جبکہ ایک سال قبل تریپن ہزار سے زیادہ کاریں قانونی طریقے سے برآمد کی گئی ہیں جوپاکستان کی اقتصادی خوشحالی اور استحکام کا ثبوت ہے۔