گجرات کی خبریں 24/06/2015

Greetings

Greetings

گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران گجرات کے سرپرست اعلیٰ شیخ محمد شفیق کی قیادت میں مرکزی انجمن تاجران کا وفد صدر شیخ افضال الرحمن نثار جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر،وائس چیئرمین محمد عالمگیر بوبی پہلوان، سیٹھ ظہیر عباس صراف، غلام مصطفےٰ صراف ،شیخ محمد منشائ، امتیاز احمد راٹھور، چوہدری محمد اسلم دیگر تاجران نمائندگان کا انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے مسلم بازارمقبرہ پانڈی شاہ عامر جیولرز پر نومنتخب سرپرست اعلیٰ حاجی محمد صدیق، سرپرست حاجی طارق، چیئرمین ندیم اکرم بٹ، وائس چیئرمین شیخ اظہار، صدر عابد حسین بٹ، سینئر نائب صدر محمد حفیظ پہلوان، جنرل سیکرٹری خان شبیر خان نائب صدر حاجی محمد اسماعیل ،سیکرٹری فنانس چوہدری نعیم شہزاد جائنٹ سیکرٹری ،سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری برائے رابطہ رانا ثاقب مشرف کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائی اورنیک تمنائوں کااظہار کیا اس موقع پر سرپرست شیخ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کو ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے بے حد خوشی ہوئی ہے کہ جذبہ خدمت خلق سے سرشا رتاجر نمائندے آگے آئیں ہیں تمام تاجر نمائندے بازار کے دوکانداروں کے مسائل احسن اندا ز سے حل کروائیں گے صدر شیخ محمد افضال الرحمن نثار نے کہا کہ عابد حسین بٹ اور خان شبیر خان کی جوڑی مثالی ثابت ہوگی تاجربرادری کے وقار میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرینگے مرکزی انجمن تاجران گجرات کا ساتھ پہلے سے بڑھ کر ہوگا جنرل سیکرٹری افتخا راحمد شانر نے کہا کہ انجمن تاجران مسلم بازار مقبرہ پانڈی شاہ کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے دعا گو ہیں عابد حسین بٹ اور خان شبیر خان جیسے ورکر نمائندے دوکانداران کے پاس ہیں انشاء اللہ کسی تاجر بھائی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو دونوں تاجر نمائندے دن ہو یارات اپنے تاجر بھائی کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہونگے محمد عالمگیر بوبی پہلوان ،سیٹھ ظہیر عباس صراف، چوہدری محمد اسلم، امتیاز احمد راٹھور نے بھی نیک جذبات کا اظہار کیا اور پھول نچھاور کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) یونین کونسل 53محلہ باغ باوا کی ممتاز سیاسی شخصیت میر محمد رحمت مغل کی بہو اور مسقط کی معروف شخصیت اصغر محمد مغل کی اہلیہ ماسٹر اختر محمود ،ارشد محمود، امجد محمود مغل، انصر محمد مغل کی بھاوج گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں تھیں انہیں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قبرستان باغ باوا میں سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ مصروف عالم دین زیب سجادہ نشین آستانہ باولی شریف صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے پڑھائی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر عدنان اقبال مکی، راجہ طاہر شیر، راجہ محمد افضل ننھا پہلوان، ظہور احمد مغل، حاجی محمد رفیق، حاجی محمد صدیق مغل، خان شبیر خان ،راجہ راشد آڑھتی، راجہ محمد ارشاد، قاری ساجد محمود، مرزامظہر اقبال، حاجی محمد یونس مغل، راجہ صیام ،آفتاب احمد مغل، آصف محمود مغل، رشید احمد مغل، عارف محمود، اقبال کھوکھر، سجاد بھٹی، خرم ڈار، سلیمان بٹ، ساجد محمود آف یونان، محمد جاوید، راجہ اظہر اقبال اور دیگر عزیز واقارب اور سیاسی سماجی مذہبی اور تاجر برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج مورخہ 25جون بروز جمعرات صبح10بجے جامع مسجد غوثیہ نعیمہ محلہ باغ باوا میں پڑھا جائے گا قرآن ونعت خوانی اور علماء اکرام کا خطاب بھی ہوگا دوست احباب سے اجتماعی دعا میں شرکت کی استدعا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے تحصیل کھاریاں ، سرائے عالمگیر میں لگائے گئے رمضان سستا بازارزلالہ موسیٰ ، کھاریاں اور سرائے عالمگیر کااچانک دورہ کیا اور وہاں پر لگائے گئے سٹالز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا، ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ ، سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ، اسسٹنٹ کمشنرز افشاں رباب ، شعیب نسوانہ ، مسلم لیگی راہنما چوہدری اشرف ریحانیہ ، چوہدری تنویر گوندل ، راجہ سرور ، سہیل رضوان ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستے بازاروں میں لگائے گئے اشیاء خورد و نوش ، پھلوں سبزیوں ، گوشت ، چینی ، آٹا اور دیگر سٹالز پر گئے اور وہاں فروخت کیلئے رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں ، دالوں اور دیگر اشیا کی وافر مقدار میں فراہمی یقینی بنائی جائے، ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں نیز رمضان بازاروں میں فراہم کی جانیوالی اشیا کی کوالٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوںنے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی کہ بازاروں میں انتظامات کو ہر لحاظ سے جامع بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا اور سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے گراں فروشی اور احترام رمضان آرڈی نینس کی خلاف ورزی میں ملوث 9افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں جبکہ 6گراں فروشوں پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے اشیاء خورد و نوش مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر شریف وغیرہ دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرو ادئیے ہیں جبکہ 6گراں فروشوں پر فی کس 5سو روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ سیکرٹری آر ٹی اے انجم ریاض سیٹھی نے اشیاء خورد ونوش مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر فروخت کرنے پر علی حسن ، حمزہ زبیر، محمد عباس ، اظہر عباس ، غلام جیلانی ، سجاد احمد ، عتیق الرحمن ، 7افراد کے خلاف تھانہ کنجاہ میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) معروف سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بابو محمد یامین اور پھالیہ کے معروف ایڈووکیٹ ایم ارشد سلیم راں تحصیل پریس کلب پھالیہ کے لیگل ایڈوائزر مقرر ،عوامی حلقوں کی طرف سے مبارکباد ۔تفصیلات کے مطابق ضلع منڈی بہاوالدین کے سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ بابو محمد یامین اور تحصیل پھالیہ کے معروف قانوندان ایم ارشد سلیم راں ایڈووکیٹ کو تحصیل پریس کلب پھالیہ کا لیگل ایڈوائز ر مقرر کر دیا گیا ہے اس بات کا فیصلہ تحصیل پریس کلب پھالیہ کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر مقبول احمد انجم نے کی ۔ضلع منڈی بہاوالدین اور تحصیل پھالیہ کے عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے دونوں ایڈووکیٹس کو تحصیل پریس کلب پھالیہ کے لیگل ایڈوائزر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی تعیناتی سے صحافت کے میدان میں انقلاب برپا ہو گا۔