گجرات کی خبریں 20/08/2015

Gujrat

Gujrat

گجرات (جی پی آئی) ناروے کی ممتاز شخصیت چوہدری اسرار احمد کھٹانہ کی بھاوج جو کہ گزشتہ دنوں رضائے الٰہی سے وفات پا گئی تھیں ۔ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم چہلم انکی رہائشگاہ ریلوے روڈ گجرات میں منعقد ہوا۔ ممتاز عالم دین علامہ محمد ارشد نقشبندی نے موت و حیات کے فلسفہ پر خصوصی بیان کیا۔ اس موقع پر ضلع بھر کی اہم شخصیات کی کثیر تعداد موجو دتھی۔ جن میں DOC وقار خاں’ پیرس کی ممتاز شخصیت محمد افضل بھٹی ‘ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ شیخ محمد انور’ وحید مراد مرزا’ ظہیر مرزا’ غلام سرور نقشبندی’ ذوالفقار علی باجوہ’ و دیگر نے شرکت کی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)مسلم بازار گجرات میں دوبارہ تجاوزات کی بھر مار۔ جگہ جگہ دکانوں کے سامنے پھٹے لگ گئے۔ رہی سہی کسر ہتھ ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں نے پوری کر دی۔ کئی کئی ہزار روپے پھٹے والوں سے وصول کئے جاتے ہیں۔ بازار میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایم اے جب بھی آپریشن کرتی ہے تو دکاندار پھٹے اندر کر لیتے ہیں ۔ مسلم بازار’ کٹڑہ بازار’ موتی بازار’ مچھلی چوک’ تمبل بازار’ بازار صرافہ’ خصوصی چوک پاکستان سے لیکر مچھلی بازار تک رش زیادہ ہوتا ہے اور انہیں جگہوں پر تجاوزات کی بھر مار ہے۔ تجاوزات کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد بھی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ جیب کترے اور خواتین نوسر بازوں کے گروہ بھی سرگرم عمل ہوتے ہیں۔ ڈی سی او گجرات کو چاہئے کہ وہ بازار میں سے تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ کروائیں اور اس پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھوائیں۔ تاکہ عوام کو سہولت مل سکے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ملک تباہی سے بچ گیا ،ایک ٹرک اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق مورخہ 20-08-15کوعلی الصبح گجرات پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر شاہین چوک پر ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک مزدا گاڑی کو روکا ۔گاڑی کی مکمل تلاشی کے دوران ایک خفیہ خانے میں سے 95عدد مختلف اقسام کے جدید ہتھیار اور1لاکھ 54ہزار 500روند برآمد ہوئے ۔ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے اوراہم انکشافات کی توقع ہے ۔گجرات پولیس اور حساس اداروں کی بروقت کارروائی سے ملک و قوم ایک بڑی تباہی سے بچ گئی ۔1۔گل منیر ولد شہزاد نور قوم پٹھان سکنہ ملاخیل ،ضلع کوہاٹ 2۔محمد جمیل ولد حکیم خان پٹھان سکنہ محلہ کوہی وال ضلع کوہاٹ شامل ہپیںرائفل 12بور29عددگولیاں1500(222بور)،رائفل کلاشنکوف 4عدد گولیاں4500،رائفل 44بور 2عدد گولیاں6000،رائفل 223بور 8عدد گولیاں6000،رائفل 8MM ( 2عدد )گولیاں000 (7MM)،پسٹل 30بور 37عددگولیاں10000،پسٹل 9MM(13عدد )گولیاں24000،کل 95ہتھیار اور54500شامل ہیں جبکہ ملزمان سے 12عدد بوتل ولائیتی شراب،ایک ڈالہ،اور کتابیں بھی برآمد ہوئیں
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مدارس دینیہ پر پولیس چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر علامہ اشتیاق حسین کاظمی کی گجرات پولیس کی حراست سے فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈی پی او گجرات سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مدارس قرآن و سنت کی تعلیما ت کے مراکز ہیں۔ ان پر پولیس کے چھاپوں سے عوا م میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مجرموں کے خلاف کارروائی کرے ، شریف لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارکر اہل خانہ کو تنگ کرنے سے پولیس نیک نامی نہیں کما رہی ۔ بلکہ عوام میں نفرت بڑھتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور مجرموں پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے پولیس ان کی حفاظت کررہی ہے۔ اور پر امن لوگوں کو تنگ کیا جارہاہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ شیعہ علماکونسل دہشت گردی کی جنگ میں فوج اور پولیس کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے، لیکن بلاوجہ مدارس کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور علما کو گرفتار کیا جارہا ہے، جن کے خلاف کوئی الزام ہے اور نہ وہ نقص امن کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایکشن پلان پر عمل نظر بھی آنا چاہیے۔ محض زبانی باتوں اور توازن پالیسی کے تحت شرفا کی پگڑیا ں اچھالنے سے پولیس کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی آمد آمد اور امیدواران برائے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایشن کلاس کی انتخابی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ گزشتہ روز شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کے راہنمائو ںنے چوک پاکستان ‘ مسلم بازار’ مقبرہ پانڈی شاہ بازار’ موتی بازار’ صرافہ بازار کا دورہ کیا۔ تاجر برادری سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور تمام بازاروں میں تاجر برادری نے شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود ‘ اشفاق احمد رضی’ سابق صدر گجرات چیمبر مہر عرفان یوسف ‘ ملک بلال طارق’ افتخار احمد شاکرطارق سلامت۔مرزا الیاس جرال،’ ایگزیکٹو ممبران گجرات چیمبر حان شبیر خان’ احمدحسن مٹو’ ندیم اکرم بٹ’ سابق ایگزیکٹو ممبر روحیل عظمت بٹ’ راجہ حبیب الرحمن’ علی عنصر گھمن’ امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس ‘ بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ محمد اسد مغل’ سیٹھ قمر خورشید صراف’ دیگر ممبران شاہین اور فائونڈر گروپ کا زبردست استقبال کیا۔ قائدین اور امیدواران پر تاجر برادری نے پھولو ں کی برسات کر دی۔ کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے ۔ قائدین کو پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائیں گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر حامد شہزاد ‘ التمش حمید بٹ’ عبدالقیوم خان محمد آصف آف منڈی بہائوالدین ‘ محمد شہباز یونس ‘ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ صوفی محمد وسیم بٹ’ طیب بٹ و د دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔ چوک پاکستان ‘ موتی بازار’ مسلم بازار’ مبقرہ پانڈی شاہ بازار ‘ صرافہ بازار مچھلی چوک کے تاجروں نے حاجی ناصر محمود اور شاہین کے دیگر قائدین اور امیدواران کو ہر ممکن تعاون اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی اور 5 ستمبر کو شاہین گروپ کے تمام پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا۔

چوک پاکستان’ مسلم بازار ‘ مقبرہ پانڈی شاہ بازار’ صرافہ بازار میں تاجر برادری کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔ ہر طرف سے شاہین زندہ باد کے نعروں کی آوازیں آ رہی تھی چوک پاکستان میں بائو مزین حمید بٹ کی قیادت میں چوہدری شاہد محمود کھٹانہ ‘ التمش حمید بٹ ‘ صوفی محمد وسیم بٹ’ شیخ سرفراز’ امتیاز احمد راٹھور’ عبدالقیوم خان’ نبیل بٹ’ کامران ڈار’ محمد طیب بٹ’ رائے جاوید’ فیصل ندیم ڈوگہ ‘ زاہد محمود خان’ شیخ شاہد علی’ محمد حسنین’ شیخ شیراز’ خرم شہزاد بھٹی’ دیگر نے استقبال کیا۔ موتی بازار میں بھی تمام تاجروں نے بھر پور انداز میں عبدالحمید بٹ ‘ محمد عالمگیر بوبی پہلوان کی قیادت میں خوش آمدید کیا۔ مسلم بازار میں روحیل عظمت بٹ’ خان شبیر خان کی قیادت میں شیخ پرویز’ شیخ گوشی’ قاری ذوالفقار’ چوہدری محمد اسلم گیگی’ محمد اسماعیل کھوکھر’ رانا ثاقب مشرف ناز’ شفیق احمد طاہر’ صابر جنجوعہ’ حاجی محمد یعقوب’ حاجی محمد صدیق ‘ عبدالحفیظ نے پرتپاک استقبال کیا اور شاہین گروپ کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیابی کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔ مسلم بازار اور مقبرہ پانڈی شاہ بازار آمد پر شاہین اور فائونڈر گروپ کے قائدین پر منوں پھولوں نچھاور کئے گئے۔ ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس بھی کروایا گیا۔ صرافہ بازار آمد پر افتخار احمد شاکر’ سیٹھ ظہیر عباس صراف’ محمد اکمل صراف’ د یگر کی قیادت میں مثالی استقبال کیا گیا اور شاہین گروپ کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا۔ صرافہ بازار میں تمام تاجروں نے ایسا کبھی کسی گروپ کے راہنمائوں کا استقبال نہیں کیا۔ سارا صرافہ بازار’ افتخار احمد شاکر کی قیادت میں شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے متحد ہے’ مچھلی چوک میں حاجی محمد ایوب صراف نے بھی مثالی استقبال کیا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ آ گیا اور چھا گیا ۔ شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود نے ساتھیوں اور امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس کے ہمراہ چوک پاکستان مسلم بازار’ موتی بازارا’ مقبرہ پانڈی شاہ بازار ‘ صرافہ بازار’ مچھلی چوک ‘ کٹڑہ بازار کا دورہ کیا اور ہر بازار میں تاجروں نے فقید المثال استقبال کیا۔ شاہین گروپ نے تمام بازاروں میں میلہ لوٹ لیا ۔ چوک پاکستان میں چوہدری شاہد محمود کھٹانہ’ التمش حمید بٹ’ عبدالقیوم خان’ صوفی وسیم بٹ’ طیب بٹ’ شیخ شیراز ‘ رضوان اسلم بٹ’ شیخ سرفراز نے شاہین گروپ کے قائدین’ حاجی ناصر محمود’ مہر عرفان یوسف’ ملک بلال طارق’ احمد حسن مٹو’ فائونڈر گروپ کے اشفاق احمد رضی’ افتخار احمد شاکر پر پھولوں کی برسات کر دی۔ کرنسی نوٹ نچھاور کئے اور کرنسی کے ہار بھی پہنائے۔ تمام امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ محمد اسد مغل’ سیٹھ قمر خورشید و دیگر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کا عہد کیا۔ چوک پاکستان ‘ مسلم بازار ‘ مقبرہ پانڈی شاہ’ بازار میں شاہین گروپ کے قائدین اور امیدواران کا زبردست استقبال کا تمام کریڈٹ روحیل عظمت بٹ’ مزین حمید بٹ ‘ خان شبیر خان’ کو جاتا ہے اس سے قبل چیمبر کے انتخابات میں کسی بھی گروپ کے امیدواران کا ایسا مثالی اور زبردست استقبال نہیں ہوا۔ چوک پاکستان کے تاجروں نے تاجر اتفاق یونین کے پلیٹ فارم سے مثالی استقبال کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چوک پاکستان میں استقبال کاموں میں التمش حمید بٹ’ عبدالقیوم خان’ شاہد محمود کھٹانہ پیش پیش رہے۔ مسلم بازار میں روحیل عظمت بٹ’ خان شبیر خان’ موتی بازار میں صوفی محمد سلیم بٹ’ عبدالحمید بٹ’ دیگر تاجر نمائندے استقبالی پروگرام میں آگے آگے رہے۔ گزشتہ روز کے دورہ کے بعد شاہین گروپ ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران کا الیکشن جیت چکا ہے۔ 5 ستمبر کو مخالفین کو عبرتناک شکست ہو گی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) کاروان الحج و الفجر کے زیر اہتمام عازمین حج کی تربیتی ورکشاپ امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہوئی۔ ممتاز عالم دین آغا مبارک علی موسوی نے عازمین حج کو حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں تربیت دی۔ کہا کہ حج کو صحیح انداز میں ادا کرنا ہی عبادت ہے اور حج کے تمام مناسک کو قرآن و حدیث کے مطابق ادا کرنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ ہمیں حج کا ثواب دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عازمین حج کی تربیت کیلئے مکمل انتظامات موجود ہیں۔ اور کاروان حج و الفجر کے زیر اہتمام عازمین حج کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ وہ تربیت یافتہ علماء کرام کی زیر نگرانی اپنے مناسک انتظام جیسے حج کی ادائیگی کے سلسلہ میں سعودی عرب اور پاکستان کے قوانین کا بھی احترام کرنا چاہئے۔ اس موقع پر سید الطاف عباس کاظمی’ وقار الحسن ہیرا’ فراز کاظمی’ بھی موجود تھے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود’ مہر عرفان یوسف’ ملک بلال طارق’ اشفاق احمد رضی’ افتخار احمد شاکر’ ایگزیکٹو ممبران خان شبیر خان’ ندیم اکرم بٹ’ احمد حسن مٹو’ راجہ حبیب الرحمن’ و دیگر ممبران شاہین گروپ کا ملی شوز ‘ مسلم بازار پہنچنے پر روحیل عظمت بٹ کی قیادت میں تاجر برادری نے پرتپاک استقبال کیا۔ اور تمام تاجربرادری نے شاہین گروپ کے امیدواران ‘ بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ محمد اسد مغل’ سیٹھ قمر خورشید صراف نے بہت پیار دیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ ملی شوز پر قائدین کی آمد پر پھولوں کی برسات کی گئی۔ کرنسی نوٹ نچھاور کئے گئے ۔ پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائی گئیں۔ شاہین گروپ کے قائدین اور امیدواران کی زبردست پذیرائی کی گئی ۔ مہمانوں کی توضح’ جوس’ بوتل’ مٹھائی و دیگر بیکری کی مصنوعات سے کروائی گئی۔ شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود اور امیدواران نے زبردست پذیرائی ملنے پر تاجر برادری خصوصاً روحیل عظمت بٹ خان شبیر خان کا شکریہ ادا کیا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود ‘ سابق صدر مہر عرفان یوسف ملک بلال طارق’ اشفاق احمد رضی’ افتخار احمد شاکر’ ندیم اکرم بٹ’ احمد حسن مٹو’ راجہ حبیب الرحمن’ علی عنصر گھمن’ و دیگر نے مسلم بازار کا دورہ کیا۔ مسلم بازار کے دورہ پر تمام تاجر برادری اور خصوصاً ممبران گجرات چیمبر آف کامرس نے خان شبیر خان اور روحیل عظمت بٹ کی قیادت میں مثالی استقبال کیا اور امیدواران شاہین گروپ ایسوسی ایٹ کلاس ‘ بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ اسد مغل’ قمر خورشید کو لوث پیار و محبت سے نوازا اور بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تمام تاجر برادری نے خان شبیر خان ‘ روحیل عظمت بٹ کی قیادت میں شاہین گروپ کے تمام پینل کو کامیاب کروانے کا عہد کیا۔ مسلم بازار میں مقبرہ پانڈی شاہ بازار میں مثالی استقبال کا تمام کریڈٹ خان شبیر خان اور روحیل عظمت بٹ کو جاتا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود’ فائونڈر گروپ کے صدر اشفاق احمد رضی جنرل سیکرٹری افتخار احمد شاکر’ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر مہر عرفان یوسف’ ملک بلال طارق’ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر خان شبیر خان’ ندیم اکرم بٹ’ احمد حسن مٹو’ علی انصر گھمن’ سابق ایگزیکٹو ممبر روحیل عظمت بٹ ‘ راجہ حبیب الرحمن اور شاہین گروپ کے امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ سیٹھ قمر خورشید صراف’ محمد اسد مغل نے چوک پاکستان کا دورہ کیا اور گجرات و چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کیں۔ انہیں شاہین گروپ کے منشور اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔ چوک پاکستان کے تاجروں نے شاہین گروپ کے راہنمائوں اور امیدواران بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ سیٹھ قمر خورشید صراف ‘ محمد اسد مغل کا زبردست مثالی استقبال کیا ۔ شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کے قائدین پر پھولوں کی برسات کر دی۔ اور پھولوں کے ہار اور مالائیں پہنائیں اور کرنسی نوٹ بھی نچھاور کئے۔ شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کے قائدین اور شاہین گروپ کے امیدواران کی چوک پاکستان آمد پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس بھی کروایا گیا۔ شاہین گروپ اور بائو مزین حمید بٹ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ منچلے نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا۔ شاہین گروپ کے قائدین امیدواران کا چوک پاکستان آمد پر فقید المثال استقبال کیا گا۔ اس سے قبل گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کے سلسلہ میں کسی گروپ کا اتنا استقبال نہیں کیا گیا ۔ چوک پاکستان کے تاجروں نے شاہین گروپ کے امیدواران کا مثالی استقبال کر کے مثال قائم کر دی ۔ استقبال کرنے والوں میں روحیل عظمت بٹ’ شیخ محمد سرفراز’ چوہدری شاہد محمود کھٹانہ’ التمش حمید بٹ’ امتیاز احمد راٹھور’ عبدالقیوم خان’ محمد طیب بٹ’ رائے جاوید’ شیخ شاہد علی’ صوفی محمد وسیم بٹ’ الحاج صوفی محمد سلیم بٹ’ کامران ڈار’ فیصل ڈوگہ’ امجد ڈوگہ’ محمد حسنین’ محمد نبیل بٹ’ محمد چاند’ محمد ندیم گورائیہ’ خرم شہزاد بھٹی’ محمد شہباز’ محمد عمر بٹ’ محمد رضوان بٹ’ چوہدی محمد آصف آچھی’ محمد علی’ طلحہ بھائی’ محمد جنید خان’ عمران مانا’ محمد عارف’ حامد شہزاد’ دیگر تاجروں نے مثالی استقبال کیا۔ اور ووٹران نے حاجی ناصر محمود اور دیگر قائدین کو شاہین گروپ کے تمام امیدواران بائو مزین حمید بٹ ‘ شیخ ابرار سعید’ محمد اسد مغل’ سیٹھ قمر خورشید صراف و دیگر امیدواران کو ووٹ دینے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور شاہین گروپ کو ہر طرح سے سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ انشاء اللہ 5 ستمبر کو شاہین کے امیدواران ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کریں گے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)شاہین گروپ کے صدر حاجی ناصر محمود ‘ فائونڈر گروپ کے صدر اشفاق احمد رضا’ افتخار احمد شاکر’ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدور ملک بلال طارق’ مہر عرفان یوسف’ ایگزیکٹو ممبران خان شبیر خان’ ندیم اکرم بٹ’ احمد حسن مٹو’ سابق ایگزیکٹو ممبر روحیل عظمت بٹ’ راجہ حبیب الرحمن’ محمد آصف آف منڈی بہائو الدین ‘ علی اصغر گھمن’ اور گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں شاہین گروپ کے امیدواران بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید’ محمد اسد مغل’ سیٹھ قمر خورشید صراف برائے ایسوسی ایٹ کلاس کی صرافہ بازار آمد پر ظہیر عباس صدراف جیولرز پر کیک کاٹا گیا اور قائدین کی ظہیر عباس صراف جیولرز آمد پر سیٹھ ظہیر عباس صراف’ سیٹھ مدثر عباس صراف کی طرف سے زبردست استقبال کیا گیا۔ پھول نچھاور کئے گئے۔ مالائیں پہنچائیں گئیں۔ اور ڈھول کی تھاپ پر گھوڑا ڈانس بھی کروایا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں الحاج مشتاق احمد صراف’ سیٹھ محمد غوث’ محمد حسنین’ حاجی محمد اسلم صراف’ سیٹھ علی زبیر ‘ سیٹھ کاظم علی’ سیٹھ محمد طیب عباس’ سیٹھ یاسر لطیف ‘ حاجی غلام مصطفےٰ صراف’ چوہدری مہر محمد عرفان دیگر تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تاجر برادری نے قائدین شاہین گروپ اور فائونڈر گروپ کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ 5ستمبر کو شاہین گروپ کے امیدواران برائے ایسوسی ایٹ کلاس بائو مزین حمید بٹ’ شیخ ابرار سعید۔ محمد اسد مغل اور سیٹھ قمر خورشید صراف ریکارڈ ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب کروائیں گے۔ سیٹھ ظہیر عباس صراف نے کہا کہ ہم قائدین اشفاق احمد رضی اور افتخار احمد شاکر کی قیادت میں متحد ہیں اور ثابت کریں گے کہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خدمت گار گروپ شاہین اور فائونڈر گروپ رہے گا۔ 5 ستمبر مخالفین کی شکست کا دن ثابت ہو گا۔ مخالف گروپ کو کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ خوبصورت گجرات پروگرام کے اگلے مرحلے میں جلالپور جٹاں روڈ کو ماڈل سڑک بنانے کے لئے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، منصوبے کے تحت سڑک کے اطراف تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ہیوی میشنری کی مدد سے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تجاوزات کے خاتمہ کے بعد سٹرک کے اطراف شجر کاری بھی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلالپور جٹاں روڈ پر تجاوزات کے خاتمہ کے لئے جاری آپریشن کے معائنہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹر یٹر ٹی ایم اے میاں اقبال مظہر، مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری اشرف ریحانیہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ جلالپور جٹاں روڈ پر پر تجاوزات اور اطراف میں خود رو جڑی بوٹیوں کی وجہ سے خادثات میں اضافہ ہو رہا تھا گذشتہ چند روز کے دوران بھی اس نوعیت کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور جٹاں کے منتخب عوامی نمائندے اور اہالیان علاقہ کا بھی مطالبہ تھا کہ جی ٹی روڈ ، رحمان شہید روڈ، بھمبر روڈ کی طرف جلالپور جٹاں کو بھی ماڈل بنایا جائے جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خوبصور ت گجرات پراجیکٹ کے اس مرحلے کے دوران جلالپور جٹاں روڈ کے برم درست کئے جارہے ہیں اس پر خود رو جڑی بوٹیوں ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے اور آبادیوں میں سٹرک کے اطراف سیوریج کے پانی کے نکاس کا مسئلہ بھی مستقبل حل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی ایم اے کے ایڈمنسٹریٹر اوردیگرا فسران کو ہدایت کی کہ تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن یقینی بنایا جائے اور رکاوٹ ڈالنے والوںکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ جلالپور جٹاں روڈ کے برم درست کرنے کے بعد جی ٹی روڈ کی طرح یہاں بھی شجر کاری کی جائے گی اور سٹرک کو ماڈل بنایا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے میاں اقبال مظہر نے ڈی سی او کو جلالپور جٹاں روڈ کو ماڈل بنانے اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز نے مالی سال 2015-16کیلئے 10کروڑ 80لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے، ادارے کی انتظامیہ دس سرکاری سکولوں کواپنے ذمہ لے کر ان میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی ذمہ داری اٹھائے گی جبکہ چار کروڑ روپے لاگت سے ایک ہزار طلبہ و طالبات کے لئے کالج بلاک بنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں کیا گیا جس میں ممبران اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف، پرنسپل ترنم ریاض ، چوہدری محمد اشرف ریحانیہ، نگہت اقبال قریشی نے شرکت کی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کئے جانیوالے بجٹ کے مطابق کالج کو مالی سال کے دوران 10کروڑ 80لاکھ روپے آمدن کا تخمینہ ہے جبکہ تنخواہوں اور دیگر غیر ترقیاتی اخراجات ایک کروڑ 80لاکھ روپے ہوں گے۔ بورڈ آف گورنرز نے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق تما م سٹاف کی تنخواہوں میں 7.5فیصد اضافے کی منظوری دے دی جبکہ 18ہزار روپے تک تنخواہ والے ملازمین کی سوشل سکیورٹی میں بھی رجسٹریشن کرائی جائے گی یہ ملازمین پہلے ہی ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس میں رجسٹرڈ ہیں اسی طرح ریٹارئرڈ ہونے والے ملازمین گرایجوایٹی کے بھی حقدار ہوں گے۔ بورڈ آف گورنرز نے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اشرف ریحانیہ کو بورڈ کا ممبربنانے کی بھی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران 1ہزار طلباء کیلئے کالج بلاک تعمیر کیا جائیگا جس پر 4کروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ ہے بلڈنگ کی تعمیر کے بعد اگلے سال یہاں بی اے ، بی ایس سی کی کلاسز کا آغاز کر دیا جائیگا اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح پبلک سکول میں طلباء کے داخلوں کیلئے سیٹوں کی تعداد 2350سے بڑھا کر 2750کر دی گئی ہے جس پر بورڈ نے متفقہ طور پر 15نئے ٹیچنگ سٹاف کی منظوری دے دی جس کے بعد جناح پبلک سکول و کالج میں ٹیچنگ سٹاف کی کل تعداد 125ہو جائے گی ، بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان میں تعلیمی بورڈ میں پوزیشن حاصل کرنے والے جناح پبلک سکول کے طلباء کو 50ہزار روپے تک جبکہ ضلع میں پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کے طلباء کو 30ہزار روپے تک انعام سے نوازا جائیگا اجلاس میں ٹیچنگ سٹاف کے بچوں کیلئے سپیشل گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت دیگر ڈی پی ایس سکولوں کے ساتھ طلباء کے وفود کا تبادلہ کیا جائیگا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح پبلک سکول 10سرکاری سکولوں کو اپنا کر ان میں معیار تعلیم بہتر بنانے کی ذمہ داری اٹھائے گا سکولوں کا انتخاب کرنے کیلئے ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض اور نگہت اقبال قریشی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ فیصلہ کے مطابق جناح پبلک سکول جن سرکاری سکولوں کو اپنائے گا ان کے ٹیچرز کو بہتر تربیت فراہم کی جائے گی تا کہ وہ اپنے اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار یقینی بنا سکیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح پبلک سکول کے اساتذہ و سٹاف کی اپ گریڈیشن کیلئے سروس رولز کو جلد حتمی شکل دی جائیگی ۔ اس سے قبل جناح پبلک سکول کی پرنسپل ترنم ریاض نے بورڈ آف گورنرز کو بریفنگ دی اور مستقبل کے منصوبہ جات کے حوالہ سے آگاہ کیا ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے جناح پبلک سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرنسپل ، ٹیچنگ سٹاف اور طلباء کی کارکردگی کی تعریف کی انہوںنے ہدایت کی کہ جناح پبلک سکول کی انتظامیہ تعلیمی میدان میں اعلیٰ روایات برقرار رکھنے کیلئے انتھک محنت اور لگن سے کام جاری رکھیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بعد ازاں بورڈ آف گورنرز کے ممبران کے ہمراہ زیر تعمیر کالج بلاک کا معائنہ بھی کیا ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے انسداد خسرہ مہم میں ناکامی اور 192بچوں کی اموات کے ذمہ دار 5بیوروکریٹ کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر صوبائی اسمبلی پنجاب میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔خدیجہ فاروقی نے تحریک التوائے کار جمع کرواتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو اعلیٰ عہدوں سے نوازنا بیڈگورننس اور ایک مجرمانہ انتظامی رویہ ہے ۔ان افسران کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا احتساب صرف ان افسران اور افراد کے خلاف حرکت میں آتا ہے جن کی کوئی سفارش نہیں ہوتی۔ کرپشن میں ملوث بڑے مگرمچھوں کو ریلیف دیا جاتا ہے اورانہیں بڑے انتظامی عہدوں پر تعینات کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ معمولی ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)اے سی گجرات میاں اقبال مظہر نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران یکم اگست سے 20اگست تک ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے والے 14ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں کریک ڈائون کے دوران سبزیاں ، گوشت ، پھل اور دیگر اشیاء خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے والے 79گراں فروشوں پر مجموعی طور پر 2لاکھ 42ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)YDAگجرات سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج جاری رکھے گی ۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹرز کی تنخواہ بڑھانے کا تین سالہ وعدہ پورا کرے ۔YDA گلو کریسی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ان خیا لات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعود افضل نائب صدرYDA پنجاب اور ڈاکٹر روحیل احمد صدرYDA گجرات نے کیا انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطالبات پر مشتمل چھ نکاتی ایجنڈا پہلے بھی پیش کیا گیا تھا جس میں ان پیڈ ٹرینی PG ،HO/MO/PGRکی تنحواہ میں اضافہ،ڈاکٹر سروس سٹرکچر، 3300 ایم او،CPSP اصطلا حات ،گریڈ 18سکیل پروموشن اصطلاحات شامل ہیں پر حکومت پنجاب مسلسل بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ابھی تک ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا نہ کیا گیا ہے اور اس وعدے کو تین سال گزر چکے ہیں ۔ ہسپتالوں کی نجکاری ڈاکٹرز اور غریب عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے مترادف ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس فیصلے کو مکمل نا منظور کرتے ہیں ۔انھوں نے جہاں پنجاب حکومتی رویے کو آڑے ہاتھ لیا وہی اعلی احکام کو سنگدل اور بے ضمیر کے الکاب سے نوازا۔انھوں نے کہا کہ PGڈاکٹر کئی ماہ سے بغیر تنحواہ کے کام کر رہے ہیںاور ان کی پے شیٹ ہی نہیں ہے اور جن کی کوئی داد رسی کرنے والا نہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ جمہو ریت کے ٹھیکدار جن کے گلو کریٹ ڈاکٹرز پر ظلم کر رہے ہیں آج کہا ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم آزاد قوم ہیں ایک طرف جمہوری نعرہ تو دوسری طرف اپنا حق لینے والوں پر تشدد کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ YDA گجرات نے پنجاب حکومت کے بے حس رویے پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک اپنا احتجاج YDA پنجاب کی کال پر جب وہ کہیں گے کیا کرے گے جسے تب تک جاری رکھا جائے گا جب تک حکومت پنجاب ان کے مطالبات پورے نہ کر دے انھوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے کیے ہم سٹرکوں پر نکلیں گے اور فیصلہ سڑکوں پر ہو گا جس کے لیے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے گا۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی)افغان قیادت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بیانات افسوسناک ہیں۔ دونوں ممالک کی سیاسی و مذہبی قیادت کو امن کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے گجرات میں علماء اور طلباء کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقعہ پر مولانا زاہد محمود قاسمی ، مولانا شبیر عثمانی ، حافظ محمد امجد ،مولانا عمر عثمانی ، مولانا قاضی کفایت اللہ ، مولانا جمیل احمد بالا کوٹی، مولانا جواد فاروقی ، مولانا عبد اللہ اختر،قاری عطا ء اللہ ، مولانا یوسف الحسینی ، مفتی صہیب اشفاق ، مولانا ندیم جعفر ، مولانا انیس الرحمن ، مولانا مدثر سرگانی اور مولانا غلام شبیر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان گذشتہ 35 سال سے حالت جنگ میں ہیں۔ افغان طالبان پاکستان کے تابع کوئی جماعت یا گروہ نہیں ہے ۔ افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کے لیے پاکستان نے ہر ممکن کوشش کی ہے ۔ امن پاکستان افغانستان دونوں کی ضرورت ہے اور اس کے لیے دونوں ممالک کی عوام اور قائدین کو جدوجہد کرنی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کو رواداری ، محبت پھیلانے اور فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔اسلام اور پاکستان دشمن قوتیں ہمیں ہر لمحہ کمزور کرنا چاہتی ہیں، ان اسلام اور وطن دشمن قوتوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔انہوں نے شجاع خانزادہ اور رشید گوڈیل پر حملوں کو ملک کے اندر بد امنی پھیلانے کی سازش قرار دیا اور کہا کہ بعض عالمی دہشت گرد گروہ اور بعض ممالک پاکستان کے امن اور استحکام کو تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں لیکن پاکستانی قوم اور مسلح افواج باہمی اتحاد سے ان کی ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) YDAگجرات کا ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے عزیز بھٹی ہسپتال کے سامنے روڈ پر احتجاج ۔ جس کی صدارت ڈا کٹر روحیل احمد صدرYDA گجرات نے کی جبکہ احتجاج میں معاون کا کردار ڈاکٹر احتشام الحق جنرل سیکرٹریYDA اور ڈاکٹر کامران لطیف نائب صدرYDAنے ادا کیا اور سرجن ڈاکٹر مقصود زاہدصدر PMA ڈسٹرکٹ بھی ساتھیوں کے کے ہمراہ ان کے شانہ بشانہ تھے۔ احتجاج میں ضلع بھر میں سے آئے ڈاکٹرز کے علاوہ لیڈی ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پنجاب حکومت کے خلاف اور ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی شرکاء نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت ہاے ہاے، وزیر اعلیٰ ڈاکٹرز کی تنخواہ بڑھانے کا تین سالہ وعدہ پورا کرے ،مفت علاج غریب کا حق ہے وغیرہ درج تھے۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھے گے۔