گجرات کی خبریں 28/06/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) حضرت کبیر الدین شاہدولہ دریائی کے عرس مبارک کے سلسلہ میں آستانہ عالیہ مہمدہ شریف میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ منصور الحق آوانی نے کی’ اس موقع پر خصوصی دعا زیب سجادہ نشین صاحبزادہ رضوان منصور آوانی نے کی۔ عرس مبارک کی اس تقریب میں گجرات ‘ فیصل آباد’ لاہور’ اسلام آباد و دیگر علاقوں سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ زائرین کیلئے افطاری کا خصوصی اہتمام تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) صاحبزادہ فاروق نقشبندی کے والد محترم ماسٹر محمد حیات نقشبندی کی سالانہ برسی عقیدت و احترام کیساتھ منعقد کی گئی۔ اس میں خصوصی خطاب علامہ ارشد نقشبندی کیا جبکہ تقریب کی صدارت و خصوصی دعا صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی’ سید محمد اعظم سابق ناظم’ محمد ناظم کھوکھر و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات (جی پی آئی) آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف گجرات میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ تلاوت قرآن کا شرف فخر القراء قاری شفقت اللہ قادری پر نسپل جامعہ غوثیہ فصلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے حاصل کیا۔ جبکہ ممتاز ثناء خواں مظہر عزیز قادری’ ڈاکٹر محمد ایوب قادری’ صوفی محمد اقبال قادری’ غلام حسین لوراں’ صوفی عبدالطیف قادری’ اور حضرت علامہ محمد مظفر نقشبندی نے خصوصی خطاب کیا۔ بعد ازاں درود و سلام پڑھا گیا جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے خصوصی دعا فرمائی اور لنگر شریف تقسیم کیا۔ محفل پاک میںسینکڑوں پیر بھائیوں’ مریدوں’ عقیدت مندوبوں کے علاوہ قریبی دیہات کے لوگوں نے شرکت کی۔