گجرات کی خبریں 30/11/2015

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) سی پی سی ایل گجرات کے وائس چیئرمین الحاج مرزا امجد فاروق نے کہا ہے کہ چیئر مین سی پی ایل سی چوہدری محمد اختر چھوکر کلاں کی قیادت میں ضلع بھر کے عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جارہا ہے سی پی ایل سی کے قیام سے شہریوں کو ایک اچھا رسپانس مل رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ،امجد فاروق نے بتایا کہ سی پی ایل سی کو زیادہ تر درخواستیں لین دین اور زمین کے تنازعہ پر موصول ہو ئی ہیں جن کی مکمل ایمان دار کے ساتھ انکوئری کر کے ڈی پی او گجرات کو روپورٹ پپیش کی جاتی ہے جس کے بعد ڈی پی او گجرات فیصلہ کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پولیس لائن گجرات میں روزانہ شہریوں کی شکایت سن کر ان کا بھر وقت ازالہ کیا جارہا ہے ،امجد فاروق نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی ایک الگ کاونٹر قائم کیا گیا ہے جہاں صرف ان کے شکایات کا اندراج کرنے کے بعد ان کو حل کیا جاتا ہے ،تاہم ابھی تک اورسیز کی کوئی درخواست وصول نہیں ہو ئی ،انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی کا باقاعدہ ای میل آئی ڈی بھی بنادی گئی ہے ،اس کے علاوہ پولیس لائن گجرات میںقائم آفس میں شکایات کے لیے رجسٹر بھی رکھا گیا ہے علاوہ ازیں سی پی ایل سی کے آفس میں سرکاری نمبر بھی لگائے جارہے ہیں جس سے شہریوں کے مسائل احسن طریقہ سے حل ہو نگے انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ایل سی کے قیام سے شہری بہت زیادہ خوش ہیں کیونکہ ان کے مسائل حل ہو رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)حکومت پنجاب نے کھاریاں میں تعینات اے سی ڈاکٹر آفشاں رباب کو ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری شوشل ویلفیئر پنجاب تعینات کر دیا ہے جبکہ ان کی جگی گجرات میں تعینات اے سی میاں اقبال مظہر کو اے سی کھاریاں تعینات کر دیا ہے ،اے سی سرائے عالمگیر شعیب نسوانہ کو تبدیل کر کے اے سی میلسی تعینات کیا گیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)اسپیشل پرسن ممبر امن کمیٹی گجرات لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں معذور افراد کے لیے میڈیکل سرٹیفیکیٹ بنوانے کے ٹیمیں تشکیل دی جائیں تالکہ معذورر افراد نادرا میں اپنا اپنا اندراج کر سکیں ،انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو اپنے میڈیکل بنوانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے بھی معذور افراد ہیں جو کہ بستر پر ہی لیٹے رہتے ہیں اور جو لاچار ہیں اور کسی جگہ آجا نہیں سکتے ،ڈی سی او گجرات پورے گجرات کے تمام ہسپتالوں میں معذور افراد کے لیے ٹیمیں بنائیں تاکہ معذورافراد اپنا میڈیکل بنا کر نادرا میں اپنی انٹری کرواسکیں ،لالہ جی نے کہا کہ معذورار افراد بھی معاشرہ کا اہم حصہ ہیں ان کی طرف بھی توجہ دی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ممبر پنجا ب اسمبلی حا جی عمر ان ظفر نے اپنے عو امی را بطہ آ فس میں مختلف یو نین کو نسلو ں کے وفد سے ملا قا تیں کیں اور ان کے مسا ئل سنے ،حا جی عمر ان ظفر نے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ انشا اللہ الیکشن کے تیسر ے مر حلے میں بھی مسلم لیگ ن بھا ر ی اکثر یت سے کا میا ب ہو گی ، مسلم لیگ ن کی مقبو لیت سے مخا لفین کی نیند یں حر ا م ہو گئی ہیں ، عو امی خد مت ن لیگ کا شیو ہ ہے ، میا ں بر ادران نے ملکی تعمیر و تر قی کا عز م کر ر کھا ہے،حا جی عمر ان ظفر کا مذ ید کہنا تھا بلد یا تی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مسلسل کا میا بی حکو مت کی عو ام دوست پا لیسیو ں کا نتیجہ ہے ، گجرات شہر میں ن لیگی امید واروں کی جیت حکو مت پر اعتما د کا اظہا ر ہے ، ان کا کہنا تھا انشا اللہ گجرات میں حا جی نا صر محمو د میئر ہو نگے ، مسلم لیگ ن کے کا میا ب نو منتخب نما ئند گا ن عو ام کو ما یو س نہیں کر ینگے ، عو ام نے بلد یا تی الیکشن میں مخلص،ایما ند ار اور بے لو ث خد مت کر نے والو ں کو کا میا ب کر وایا ہے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) 15ویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت بارانِ رحمت شادیوال میں منعقد ہوئی جو کہ بفیضان نظر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی اور برائے ایصال ثواب پیر طریقت رہبر شریعت ولی کامل الحاج مشتاق احمد قادری المعروف حاجی صاحب منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید نوید الحسن شاہ مشہدی آستانہ عالیہ بھکی شریف نے کی مہمان خصوصی مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان محمد عاکف طاہر تھے خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بائولی شریف نے کیا اس عظیم الشان محفل نعت میں تلاوت کلام پاک کا شرف سید ذیشان حیدر شاہ اور حبیب الرحمن سرمد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول ۖ خالد حسنین خالد ، قاری احمد رضا جماعتی ، نصیر احمد شاہین ، بلال شفیق نقشبندی ، منور حسین ہارونی ، نے پیش کی مہمانانِ گرامی میں حاجی محمد اقبال گھمن و دیگر اہم شخصیات شامل تھیں ، لائبریری انچارج انجمن طلباء اسلام شادیوال نبیل احمد کو ان کی شاندار کارکردگی پر خصوصی گھڑی انعام دی گئی نقابت کے فرائض عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی نے سرانجام دئیے اس موقع پر علاقہ کی ممتاز شخصیات علمائے کرام ، مشائخ عظائم نے شرکت کی ، تمام شرکاء کے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا ۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی راہنما نعیم صادق ، وسیم صادق و دیگر نے دن رات محنت کے بعد یہ پروگرام منعقد کیا جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں عظیم الشان 13واں سالانہ مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا جس کی صدارت زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح نے کی خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے کیا ججز کے فرائض ممتاز ثناء خوانِ رسول و عالمی نقیب محفل خاور بشیر بٹ گولڑوی ، سید عثمان شاہ ، محمد فاروق اور سید اعجاز حسین شاہ نے سرانجام دئیے ، یہ مقابلہ حسن نعت زیر نگرانی محمد شہزاد شفیق نقشبندی منعقد ہوا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا نتائج کے مطابق طالبات پرائمری حصہ میں پہلی پوزیشن عروج چوہدری دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، دوسری پوزیشن عائشہ منیر ٹرسٹ ماڈل سکول جلالپور جٹاں ، تیسری پوزیشن عائشہ صدیقہ سراج سکول آف سائنسز ، چوتھی پوزیشن خدیقہ انمول دارارقم سکول مصطفی کیمپس ، طالبات سکینڈری حصہ میں اول پوزیشن ایمان عائشہ بیکن ہائوس سکول سسٹم ، دوسری پوزیشن مائدہ نسیم جناح پبلک سکول و کالج ، تیسری پوزیشن فاطمة الزاہرہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، چوتھی پوزیشن اسماء نور حسان ماڈل سکول نمبر 1، طلباء حصہ پرائمری میں پہلی پوزیشن بلال یاسر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، دوسری پوزیشن حذیفہ یاسر سراج ماڈل سکول ، تیسری پوزیشن محمد عزیرمہسم فائونڈیشن سکول ، چوتھی پوزیشن محمد عمیر فضل جناح پبلک سکول اینڈ کالج ، طلباء حصہ سکینڈری میں پہلی پوزیشن عبداللہ عرفان بیکن ہائوس سکول سسٹم ، دوسری پوزیشن محمد یعقوب گلزار العزیز ماڈل سکول چک کالا ، تیسری پوزیشن عبداللہ فاروق دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ، چوتھی پوزیشن محمد حذیفہ گورنمنٹ زمیندارہ ہائی سکول نے حاصل کی پوزیشن ہولڈرز طلباء کو بلترتیب پانچ ہزار ، تین ہزار ، دو ہزار اور ایک ہزار روپے کے نقد انعامات ، سرٹیفکیٹس اور خوبصورت گفٹ دیا گیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پپلز کالونی گوجرانوالہ ملک محمد عامر ، حافظ محسن رضا قادری ، پٹرولنگ آفیسر نعیم ، قاری محمد شعیب ، وارث نقشبندی ، سید زمان شاہ ، محمد اسحاق نقشبندی شرقپور شریف ، حافظ انعام اللہ لاہور ، محمد عثمان لاہور ، محمد سمیع اللہ لاہور ، محمد عثمان اعظم مارکیٹ ، محمد گلفام اور بچوں کے والدین نے شرکت کی اختتام پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی سربلندی کیلئے کام کیا آج ہمارے سامنے اسلام حضرت مجدد الف ثانی کی قربانیوں کی وجہ سے ہی موجود ہے ان خیالات کا اظہار زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ عظیم الشان تیرواں سالانہ مقابلہ حسن نعت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری نقشبندی نے برصغیر پاک و ہند میں یوم مجدد الف ثانی کی تحریک کو پروان چڑھایا اور حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلہ میں دن رات کام کیا یہی وجہ ہے کہ آج حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات سے ہر شخص آگاہ ہے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت کا لفظ عربی میں کسی کے چہرہ کی تعریف کیلئے استعمال کیا جاتا تھا مگر بعثت نبوی ۖ کے بعد یہ نام صرف حضور اکرم ۖ کیلئے مخصوص ہو گیا سب سے پہلے حضور اکرم ۖ کیلئے نعت کا لفظ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے استعمال کیا انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی کی تعلیمات ہمیں اسلام کی صحیح تصویر سے آگاہ کرتی ہیں انہوںنے اسلام کو دوبارہ زندہ کیا انہوں نے غلط عقائد کی نفی کی اور ہمیں اسلام کے بارے میں آگاہ کیا شہزاد شفیق نقشبندی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس نے حضرت میاں جمیل احمد شرقپوری کی ہدایات کے مطابق ماہ سفر کے دوران یوم مجدد الف ثانی کی تقریبات کا آغاز کیا اور کئی سالوں سے ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شرقپور شریف میں ہونے والی مرکزی تقریب میں بھی شمولیت کی جاتی ہے ، شہزاد شفیق نقشبندی نے تین خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا جو کہ ادارہ کی طرف سے عمرہ کی سعادت کیلئے روانہ ہونگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی)ٹریڈ یونین ذیشان پلازہ کا الیکشن2016 ۔فاونڈرزگروپ اور انصاف گروپ میں کانٹے دار مقابلے کے بعد انصاف گروپ فتح سے ہمکنار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹریڈ یونین ذیشان پلازہ گجرات کے الیکشن 2016کیلئے پولنگ ہوئی۔ جس میں پلازہ کے تمام دوکانداران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فاونڈرز گروپ کی طرف سے سید اعجاز حسین بخاری ( بخاری ٹائر ہاوس)صدر ،عامر بھٹی( عدن ڈینٹنگ پینٹنگ) نائب صدر،راجہ عبدالقدیر ( براق انٹرنیشل ) جنرل سیکرٹری اور ملک اسد صادق فنانس سیکرٹری کے امیدوار تھے۔ جبکہ انصاف گروپ کی طرف سے تجمل حسین کھوکھر ( تاجکس ٹریڈرز) صدر،سید علی باقر شاہ ( داود آرکیٹکٹ)نائب صدر،نوید انور ( سونی سنٹر) جنرل سیکرٹری اور چوہدری ناصر عباس وڑائچ ( شاہین ٹریڈرز) فنانس سیکرٹری کے امیدوار تھے۔ الیکشن کمشن کی طرف سے پولنگ کی تاریخ مقرر ہونے کے بعد دونوں گروپس اپنی اپنی الیکشن کمپین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے۔فاونڈر گروپ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے ترازو اور انصاف گروپ کو مشعل کا انتخابی نشان الاٹ ہوا۔تمام تاجر برادری نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور انصاف گروپ کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ الیکشن انتہائی پر امن اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا۔ فاونڈر گروپ کے قائدین نے انصاف گروپ کے جیتنے والے تاجروں کو مبارکبادیں دیں۔ جس پر انصاف گروپ نے مٹھائی تقسیم کی۔انصاف گروپ کے سربراہ شیخ زاہد حسن نے اپنے خطاب میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا مقصد صرف اور صرف ایک اچھے سسٹم کو متعارف کروانے کا نام ہے انہوں نے تمام تاجر برادری کو مبارکباد کا مستحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ انصاف گروپ کی جیت ہم سب کی مشترکہ جیت ہے ۔اس موقع پر انہوں نے آئندہ پلازہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے جلد نئے اقدامات اٹھانے کا بھی اعلان کیا۔الیکشن کے اختتام پر دونوں گروپس نے الیکشن کمیشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے انہیں صاف اور شفاف الیکشن کروانے پر مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآبادکی تعمیروترقی اورخوبصورتی میںاضافہ کے لئے دن رات کوشاںرہیںگے اوراس کوایک مثالی شہربنائیںگے۔عوامی خدمت سے سرشارلوگوںکی خدمت کرنے کاسلسلہ جاری رکھیںگے۔ان خیالات کا اظہار نومنتخب کونسلرملک ذبیع اللہ ملک نے نومنتخب سٹی کونسلرزکے اعزازمیںدئے گئے عشائیہ کے موقع پرکیا۔اس موقع پرنومنتخب سٹی کونسلرزمحمدشفیق نمبردار، خواجہ محمدشعیب، بائو محمدشعیب ادریس،ذبیع اللہ ملک،محمدشفیق بلا پہلوان،نوید یونس،شعیب کھوکھر،عدنان گجر،ناصر یوسف،اکبراعظم مغل،عثمان چاند،ارسلا ن بلوچ اورشہبازمغل بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ ہم فلا ح وبہبودکے کاموںکے لئے متفقہ جدوجہدجاری رکھیںگے اورگروپ بندی سے بالاترہوکرمل جل کرکام کریںگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)گورنمنٹ تعلیمی ادروںکے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروںکے طلبہ وطالبات کوپی ای سی کے امتحان میںشرکت اختیارکرنی چاہئے تاکہ طالب علموںجذبہ سابقت پیداہوسکے اوروہ بہترطریقے سے اپنی تعلیمی قابلیت میںاضافہ کرسکیں۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرچوہدری قمرالزمان نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میںبطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدارت چیئرمین ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدنے کی۔اس موقع پرڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرزنا نہ ساجدہ پروین،اے ای اوہیڈکوارٹرآفتاب چیمہ،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرمحمدارشسیال،اے ای اوعلی پورچٹھہ محمدافضل گھمن اوراے ای اوگکھڑمنڈی احسان اللہ بھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی پنجم اورہشتم میںناقص حکمت عملی اورانتظا ما ت نامکمل ہونے کی وجہ سے پرائیویٹ سکولزامتحان میںبچوںکی شمولیت سے گریزاںہیں۔انہوںنے پی ای سی کی کارکردگی کابہتربنانے پربھی زوردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلا می پنجاب بلا ل قدرت بٹ نے کہا ہے کہ معاشرے کی درستگی پیروی رسولۖ کے بغیر نا ممکن ہے۔جماعت اسلا می ملک کوامن وسکون اورمحبت واخوت کاگہوارہ بناناچاہتی ہے۔مظلوم وبے بس افرادکاساتھ دیناعدل وانصاف کے لئے جدوجہدکرنا ہرمسلمان پرفرض ہے۔وہ وزیرآبادزون کے اجتماع اراکین سے خطاب کررہے تھے۔صڈارت زونل امیرناصرمحمودکلیرنے کی۔اس موقع پرمحمدمشتاق بٹ،صابر حسین بٹ،اعجازقیصر،عبد الوکیل علوی،جاوید مغل،ابوبکر ساجد،تبریزنواز،ڈاکٹر حبیب اللہ،محمداقبا ل،مبشر بٹ سمیت متعددذ مہ داران موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ حالیہ انتخاب پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات تھے۔لاکھوںروپے خرچ کرکے منتخب ہونے والے عوام کی خدمت کیا کرسکیںگے۔وہ پہلے اپنے حسابات برابرکرنے کی کوشش کرینگے۔انہوںنے کہا کہ ملک میںقیادت فقدان نہیںاعتماد کی کمی ہے۔جس دن باریاںلینے والوںسے عوام نے جان چھڑائی ملکی معیشت بھی بہترہوگی۔ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔انہوںنے کہا کہ بنگلہ دیش میںجماعت اسلا می پاکستان سے محبت کی سزابھگت رہی ہے۔لوٹ مار ختم کئے بغیرحالات کنٹرول نہیںہوسکتے۔چوراحتساب نہیںکرسکتے جماعت اسلا می یہ کام کرے گی عوام کاپیسہ واپس دلا ئے گی۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلا می عوام کے مسائل حل کرکے پرامن معاشرہ تسکیل دے سکتی ہے اورملک کی تقدیربدل سکتی ہے۔اس لئے اراکین ہرگھراورفردتک جماعت اسلا می کاپیغام پہنچائیںملک میںعنقریب لوگوںکی بہت بڑی تعدادجماعت اسلا می کی پشت پرکھڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)یونین کونسل بھٹی کے کے نومنتخب چیئرمین محمدمنشاء نے کہا ہے کہ میںاپنے حلقہ کی عوام کابہت مشکور ہوںجنہوںنے مجھ پراعتماد کیااورمیںکوشش کروںگاکہ انکے اعتماد پرپورااترسکوں۔عوام کے تعاون سے میںاپنے علا قہ میںترقیاتی کاموںسے مثالی علا قہ بنادوںگا۔اس موقع پرسابق چیئرمین محمداقبا ل مرزااورحاجی منورنے نومنتخب چیئرمین کومبارکباددیتے ہوئے کہا کہ وہ اپناکام پوری ایمانداری سے سرانجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)میاں نواز شریف حکومت نے اگر ملکی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات نہ کے تو بیروزگاری بڑھنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان کٹلری اینڈ سٹین لیس یوٹنسلز مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے ممبران ایگزیکٹو باڈی سے ملاقات میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اپنی آمدن بڑھانے کے لیے ہر قسم کی امپورٹ کو ترجیح دے رہی ہے جس سے ڈرائی پورٹس پر ٹیکس تو اکٹھاہو رہا ہے مگر تجارتی خسارہ بڑھنے سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے تمام ویلیوایڈڈ سیکٹر اپنی پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے زوال پزیر ہیں جبکہ تیار اشیاء کی امپورٹ پر ملکی مافیا بہت زیادہ انوسٹمنٹ کر رہے ہیں ایکسپورٹ آئٹم کی مینوفیکچرنگ کے لیے پاکستان گذشتہ حکومتوں کی مسلسل ناقص پالیسیوں سے زوال کا شکارہورہا ہے ملکی اعلیٰ عدالتوں اور آرمی چیف راحیل شریف کو فوری طور پر ڈوبتی ملکی معیشت کو بچانے کے لیے موجودہ حکومت کو راہ راست پر لانا چاہیے جنہوں نے آمدنی سے اخراجات 3گنا بڑھادیے ہیںملاقات میںایگزیکٹو باڈی ممبران میںمحمد عارف کھوکھر،زاہدرفیق منہاس،شکیل احمد مغل،مرزا شعیب بیگ،اور شکیل اعظم شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد سیکولر طبقے کے مقابلے کے لئے ضروری ہے۔ جو قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لئے ضروری ہے۔ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں، انشااللہ جلد خوشخبری سنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم کا پاکستان کو لبرل بنانے کی خواہش کا اظہار قابل مذمت ہے۔ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پربنا تھا۔ کو ئی مائی کا لال اسلامی جمہوریہ کی شناخت کو ختم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہی نظریاتی ریاست کے طور پر ووٹ کے ذریعے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ اس کے لئے عوام نے قربانیاںدیں۔ سیکولر ملک اگر بنانا ہی تھا تو متحدہ ہندوستان ہی میں ہی لوگ رہ لیتے لیکن پاکستان کو نظریاتی ریاست صرف اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں نے ملک میں فرقہ واریت کے خلاف جہاد کرکے اتحاد امت کی مثال قائم کی۔ خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کی اور پارلیمنٹ میں متحرک اپوزیشن کا کردار بھی ادا کیا۔ یہ سب مذہبی قوتوں کے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے سے ہی ممکن ہوا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان کی مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق وہ مختلف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ جس کے لئے سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین سے وہ رابطے میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے مطالبہ کیا ہے کہ مغرب اور عرب حکمران یمن اور بحرین میں جاری مظالم بند کروائیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیںبھی خاموش تماشائی بن چکی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ فرانس میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اس کی مسلم ممالک نے بھی مذمت کی ہے، مگر اسلامی حکمران یمن اور بحرین میں ہونے والے مظالم، شام اورپاکستان میںہونے والی دہشت گردی کے خلاف خاموش کیوں ہیں؟ انہوںنے کہا کہ امریکہ کے حاشیہ بردار چندعرب ممالک شام میں حکومت کی تبدیلی کے نام پر دہشت گردی پھیلائے ہوئے ہیں۔ اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ فرانس میں ہونے والے واقعات مغرب کی اپنی غیر منصفانہ پالیسیوں کا کیا دھرا ہے۔ جبکہ اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لئے شام میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ عالمی دہشت گردی کا ذمہ دار خود امریکہ اور مغربی ممالک ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لئے حالات کو خراب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔ اس کے خلاف امن پسند قوتوں کو اکٹھے ہونا ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی)جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمدمعصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ نئے صوبے وقت کی ضرورت ہے لیکن یہ لسانی بنیادوں پرتشکیل نہیں پانے چاہیں۔انتظامی بنیادوں پر صوبے بنا کر سیاسی پختگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر معصوم نقوی نے کہا کہ نئے صوبوںکی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔ لیکن وہ مہاجر ،بلوچ، سرائیکی یا پختون کی بنیادوں پر نہیں ہونے چاہیں۔ اس وقت قوم کوتقسیم نہیں متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی سندھی اور مہاجر کی بنیاد پر تقسیم ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہوگی۔ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو کھلے دل سے نئے صوبے کے لئے بات چیت کرنی چاہیے ۔ اس کے لئے سندھ اور مہاجر کی تقسیم نہ رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کی ترقی کے لئے اسے علیحدہ صوبہ بنانے سے پہلے تجرباتی طور پر خیبر پختونخواہ میں شامل کردیا جائے۔ تاکہ ترقی کی راہیں کھل سکیں۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ فاٹا میں سیاسی اصلاحات کے نفاذ میںرکاوٹوں کو بھی دور کیا جانا چاہیے۔ بہتر ہوگا کہ پارلیمانی پارٹیاں اس میں پہل کریں تاکہ دہشت گرد تنظیمیں لوگوں کو انتہا پسندی کی طرف راغب نہ کرسکیں۔ ہر جماعت اپنا پروگرام فاٹا کے عوام کے سامنے پیش کریں اس سے قوم مضبوط ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نارووال(جی پی آئی)بدرالمشائخ رحمة اللہ علیہ فیضان اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے امین تھے ۔ سلسلہ اویسیہ کے فروغ کیلئے فقر پر فخر کے اصول پر کار بند رہے ۔سیدنا خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے ذکر کو اتنا عام کیا کہ ایک جہاں نسبت اویسیہ سے سرشار کر دیا ۔ بدرالمشائخ حضرت پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کے شب و روز غلبۂ دین ،فروغ عشق رسول ۖ ، احیائے سنت، اشاعت تعلیمات اویسیہ اور جذبۂ حب الوطنی کے فروغ میں بسر ہوئے ۔ خانقاہ اویسیہ سے طلوع ہونے والے اس آفتاب طریقت نے مرکز اویسیاں نارووال کو مثل ماہتاب چمکایا ۔محبوب المشائخ علام پیر محمد تبسم بشیر اویسی اپنے مرشد کامل حضور بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کی زندہ کرامت ہیں۔آج ملک و ملت میں امن و محبت کو پروان چڑھانے اور وطن عزیز کو استحکام دینے کیلئے اہل تصوف کے نظریۂ محبت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ تاقیامت 28نومبرکو داعیان محبت اپنے مرشد بدرالمشائخ کو نذرانہ عقیدت پیش کرتے رہیں گے ۔ پاکستان اولیاء اللہ کے فیضان کا مرکز ہے ۔ دہشت گردی تعلیمات قرآن و سنت اور نظریۂ اولیائے امت کے خلاف ہے ۔بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ نے قومِ مسلم کے دلوں میں شمع عشق رسول ۖ فروزاں کر کے امن کے چراغ روشن کیے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان پیر غلام رسول اویسی، پیر سید منور حسین شاہ جماعتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف اور علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے 15ویں سالانہ عرس مبارک بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عرس مبارک میں مہمانان خصوصی پیرسید اظہر الحسن شاہ آستانہ عالیہ کلی شریف، پیر سید شاہد حسین شاہ آستانہ عالیہ چندووال شریف،سید احمد حسن شاہ بخاری آستانہ عالیہ ڈونگیاں شریف، خواجہ محمد وسیم بٹ ایم پی اے ، ملک طارق اعوان صدر مسلم لیگ ن ضلع نارووال، ڈاکٹر شفیق سلہری،محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ،واجد حسین لاہور، صاحبزادہ پیر عرفان الہٰی قادری آستانہ عالیہ ساہو چک ، حافظ منیر احمد قادری سیالکوٹ، سید عاطف حسین شاہ آستانہ عالیہ سٹھیالہ شریف، پیر ارشد محمود نقیبی آستانہ عالیہ تکیہ کلاں شریف، صاحبزادہ پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سجادہ نشین واصفی آستانہ بڈیانہ شریف، علامہ عمر فاروق قادری آف وہاڑی تھے ۔ عرس مبارک کی مرکزی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حفیظ اللہ شاہ مہروی آف ملتان شریف، علامہ رب نواز اویسی آف گوجرانوالہ، علامہ مفتی محمد نعیم اللہ نعیمی آف سرائے عالمگیر، علامہ پیر محمد عارف ہزاروی آف وزیر آباد،علامہ محمد آصف علی اویسی آف گوجرانوالہ، علامہ ریاض الدین صدیقی ،پیر محمد صدیق عثمانی آف لاہور نے کہا یہ آستانہ صرف مرکز اویسیاں ہی نہیں مرکز عاشقاں بھی ہے ۔علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سفیر محبت ہیں جو اپنے مرشد کے عشق میں عرس بدرالمشائخ کا انتظام کر کے ہمیں نیکی کمانے کا موقعہ دیتے ہیں۔ روحانیت سے معمور یہ عرس مبارک ہمارے عقیدہ و نظریہ کی حقانیت کی دلیل ہے ۔اس موقعہ پر DCOنارووال سید نجف اقبال ،DPOنارووال سید حشمت کمال،TMOنارووال اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بہترین سیکیورٹی انتظامات کر کے عرس مبارک کو چار چاند لگائے ۔اس موقعہ پر علامہ محمد سرور سلہریا راہنما مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب ، علامہ مفتی طفیل جماعتی آف ظفروال ، عاشق رسول ثاقب علی تبسم ، محمد عدیل فریدی، محمد زاہد ملک کامونکی، رانا محمد نوید پکھوکے، حافظ خلیل الرحمن انصاری، محمد عاصم بشیر اویسی،محمد محسن اویسی، محمد دلشاد اویسی،محمد سجاد اویسی ،محمد مزمل اویسی ،حافظ محمد عرفان اسلام اویسی،حافظ سیف الرحمن اویسی آف سراج، ملک عبد الغفور ، سینئر صحافی ایم حفیظ اللہ ، صاحبزادہ حسن رضا اویسی، حافظ محمد لقمان اویسی سیالکوٹ،مزمل حفیظ بابر، ڈاکٹر عبد الحق انصاری، محمد افتخار کاظم ،مرزا محمد نعیم، حافظ محمد عقیل ، ملک خالد جاوید، ملک منیر احمد شاد ککا کلاس، ملک عبد الرئوف صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نارووال ملک ذوالفقار ایڈووکیٹ، شاہد رشید شیخ، علامہ یوسف بٹ گوجرانوالہ، علامہ امجد علی بریلوی چونڈہ، جنید چوہان ، محمد فرخ اسلم بٹ سیالکوٹ،محمد شہباز قمر اویسی حافظ آباد،محمد سجاد اویسی کلاس گورایہ،پیر اکرام اللہ مجددی آستانہ عالیہ مجددیہ ظفروال، پیر خواجہ معصوم انور سجادہ نشین آستانہ عالیہ اللہ ہو نارووال ، قاری محمد ارشد اویسی، سینئر صحافی رشید خان جدون،حبیب اللہ ناصر اویسی آف علی پور چٹھہ علامہ مفتی یامین مدنی آف چونڈہ، علامہ بشیر اسماعیل سیفی اڈا سراج، مفتی آصف نعمانی لاہور ، علامہ محمد اعظم عطاری، علامہ نصیر احمد قادری دھم تھل، علامہ ناظم چشتی فیروزپور ، علامہ اکبر علی نقشبندی راہنما منہاج القرآن علماء کونسل، علامہ طاہر ضیاء راہنما منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب،محمد عبد الغفوری خلیفہ آستانہ عالیہ ساھو چک، طارق محمود باجوہ، رانا عبد الرزاق ،رانا عمران سکندر اور سینکڑوں ،مذہبی ،سیاسی ،سماجی اور روحانی شخصیات کی اور ہزاروں کے تعداد میں عشاقان سیدنا خواجہ اویس قرنی اور عقدتمندان مرکز اویسیاں نارووال نے شرکت کی ۔ اختتام پر ملک پاکستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کیلئے دعا کی گئی ۔
۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے وزیر خزانہ کی جانب سے 313اشیاء پر نئے اضافی ٹیکس لگائے جانے کی تصدیق اور40ارب کے نئے ٹیکسوں کی منظوری کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ قرضوں کے حصول کیلئے 313اشیاء پر 40ارب کے ٹیکس ہوشربا مہنگائی کا سبب بنیں گے ان ٹیکسوں کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے نئے قرضوں کے حصول کیلئے ان کی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام پر 40ارب روپے کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔انہوںنے وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کیا کہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 50ارب ڈالر ہے اور پی آئی اے وغیرہ کی حکومت پاکستان نے جو گارنٹی دے رکھی ہے اسے غیر ملکی قرضوں میں شامل کردیا جائے تو غیر ملکی قرضوں کا حجم65ارب ڈالر بنتا ہے جبکہ قوم پر مجموعی قرضوں کا بوجھ16 ہزار ارب(160کھرب) روپے ہے ۔سید بلال شیرازی نے کہا کہ قرضوں کا بڑھتا ہوا حجم اس بات کا شاہد ہے کہ حکمرانوں کی قرض اتارو ملک سنوارومہم ناکام ہوئی ،کشکول توڑنے کے دعویداروں نے کشکول تو نہیں توڑا ہاں اس کا سائز ضرور بڑا کردیا ۔جس کی سزا ٹیکس در ٹیکس دے کر پور ی قوم بھگتے گی۔حکمرانوںنے پوری قوم کو قرضوں کے جال میں جکڑ دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راولپنڈی(جی پی آئی) فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن راولپنڈی ریجن کے زیراہتمام منعقدہ 34واں انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ برائے طلباء اختتام پذیرہوگیا۔ ایف جی پبلک سکول نمبر1طارق آباد میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں جی ایس او ون راولپنڈی ریجن لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ مہمان خصوصی تھے ۔فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کینٹ گیریژن راولپنڈی ریجن کے ترجمان واجدمسعود کے مطابق 34ویں انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ برائے طلباء کی اختتامی تقریب تقسیم انعامات میں ایف جی ای آئی ڈائریکٹوریٹ کی ایکڈیمک اینڈٹریننگ برانچ کے سربراہ خالد محمودکیانی،ایڈمن آفیسرمحمد اشرف چیمہ،سپورٹس سیکرٹری پرنسپل خالدحسین شاہ،پرنسپل محمدافضل طاہر، پرنسپل ملک محمد اسلم اعوان،پرنسپل محمودانور ،پرنسپل طاہرقریشی،پرنسپل عزیزاحمد،پرنسپل عبدالغفارراجا،پرنسپل امجدحسین،راولپنڈی ریجن کے اداروں کے سربراہان،سپورٹس انچارجز،طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ انٹرسکولزسپورٹس ٹورنامنٹ کے دوران راولپنڈی ریجن کے 108سکولوںکے راولپنڈی،اٹک،مظفرآباد،باغ،کوٹلی،باڑیاں،مری اورجہلم سے1200سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس دوران کرکٹ،ہاکی،فٹ بال، بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، والی بال،اتھلیٹکس،پی ٹی شو،بینڈشوکے علاوہ ہم نصابی سرگرمیوں میں تلاوت،نعت،اردوانگریزی تقریری مقابلہ جات اور مقابلہ مصوری منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے کہاکہ فیڈرل گورنمنٹ انسٹی ٹیوشنزکے اساتذہ بچوں کو جہاں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے شب وروزکوشاں ہیں وہیں جسمانی صحت اور صحت مندمقابلے کے رجحان کے لئے سپورٹس کوبھی ترجیح دیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ طلباء میںذہنی استعدادکے ساتھ ساتھ جسمانی صحت کاعمل یکساں ضروری ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ جسمانی صحت پربھی توجہ دینی چاہئے کیونکہ نصابی تعلیم کے ساتھ ذہنی آسودگی کے لئے کھیل بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اداروں میںہم نصابی سرگرمیاں بچوں میں اعتماد کے فروغ کاباعث بنتی ہیں۔ سعادت اللہ نے کہاکہ غیرنصابی اور ہم نصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتوں کے اظہارکاموثرذریعہ ہوتی ہیں۔ ان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات عملی زندگی میں کامیاب رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نصابی اور غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے طلباء کے شعورمیں اضافہ ہوتاہے جوان کی قوت فیصلہ اور انتظامی صلاحیتیں بہتربنانے کاباعث بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ ایف جی ای آئی کے باصلاحیت طلباء کوکھیلوں میںصوبائی اور ملکی سطح پراپنی صلاحیتوں کالوہامنوانے کاموقع ملتاہے ۔ بچوں کوکھیل اور نصابی تعلیم میں توازن پرزوردیتے لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے کہاکہ کھیل میں بے جاوقت ضائع کرناسودمندنہیں۔اپنے ذوق کے مطابق کسی بھی سپورٹس میں حصہ نہ لینابھی موزوں نہیں۔انہوںنے کہاکہ انٹرریجن ٹورنامنٹ سے طلباء کو کھیلنے کے علاوہ دوسرے علاقوں میں جانے کاموقع ملتاہے جو کہ تعلیم کااہم حصہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جس قوم کے نوجوان طاقتورہوں وہ قوم کبھی کسی میدان میں ناکام نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑی کاجسم توانااور ذہن آسودہ ہوتاہے جس سے انسان میں تحمل،برداشت اور اعتدال پسندی کاجذبہ پیداہوتاہے۔اس موقع پرجی ایس او ون راولپنڈی ریجن لیفٹیننٹ کرنل سعادت اللہ نے ایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں تعریفی اسناداورانعامات تقسیم کیے۔ایف جی ٹیکنیکل ہائی سکول طارق آباد راولپنڈی ریجن بھرکے تمام سکولوں میں اول نمبرپررہاجبکہ اسی سکول کا طالبعلم عبدالسلام بہترین کھلاڑی قرارپایا۔اس موقع پرایف جی قائداعظم پبلک سکول کے طلباء و طالبات نے بینڈشواورپی ٹی شوکابھی مظاہرہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی)مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عوام کو خبروں کی رسائی دینے دینے والے صحافی اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہیں،حکومت وقت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ صحافتی شعبوں سے وابستہ کارکنوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں،کیونکہ صحافیوں پر آئے روز جان لیواحملے ناقابل برداشت ہیںپاکستان گزشتہ چودہ سالوں سے دہشت گردی کے ناسور میں مبتلا رہا ہے اس میں عام شہریوں اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے لوگوں سمیت سیکڑوں صحافیوں پر بھی قاتلانہ حملے کیے گئے اور درجنوں صحافیوں کو جانی نقصانات سے گزرنا پڑا ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ سندھ کے صوبائی سیکرٹریٹ میں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیاکے نمائندوں سے ملاقات میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ دنوں بھی نجی نیوز چینل کی سیٹلائٹ وین پر حملہ کرکے ایک میڈیا کارکن کو شدیدزخمی کردیا گیا جس کا حکومت وقت کے کسی اعلیٰ افسر یا نمائندے کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیااور نہ ہی مجرموں کو پکڑ کر عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔حکومت کی صحافیوں پر حملوں کے معاملے میں عدم دلچسپی لمحہ فکریہ ہے ،آج تک جتنے بھی صحافیوں کوشہید کیاگیا ان کے مجرم نہیں پکڑے جاسکیں ہیں،انہوںنے کہا کہ صحافتی تنظمیں اس ملک کی وحدت اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہے ہیں،اس وقت حکومت کی غیرذمہ دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس پر عوام کا سب سے بڑامسئلہ ایک حقیقی اپوزیشن کا نہ ہونا بھی ہے ایسے میں میڈیا اس وقت حکومت کے تمام غیر ذمہ دارانہ کاموں کے نتیجے میں اپوزیشن کا کردار اداکررہی ہے اور عوام کے تمام مسائل حکومت اور عوام کو دونوں کو ہی پیش کررہی ہے جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ صحافی جہاں کہیں بھی اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہونگے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)بلدیاتی انتخابات کے باوجود عوام کے مسائل کا حل ممکن دکھائی نہیں دیتا کیونکہ پاکستان و عوام کے تمام مسائل ومصائب کا حل مقامی خود مختاری میں ہی پنہاں ہے جبکہ استحصال طبقات اور حکمران ٹولے اختیارات کو نچلی سے نچلی سطح تک تقسیم کرنے کی بجائے قانونی ترامیم کے ذریعے تمام اختیارات پر قبضہ حاصل کرلیا ہے اور بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی ادارے اور نمائندے دونوں ہی وزیراعلیٰ کے ماتحت و باجگزار اور عوام خدمات کی انجام دہی کیلئے صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوں گے اور عوام ان سے بھی اسی طرح سے نالاں رہیں گے جس طرح صوبائی اور مرکزی حکومت سے ہیں ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ ایم آر پی نے اختیارات کی مرکزیت کے خاتمے اور نچلی سطح تک اختیارات کی منتقلی کے ذریعے عوام کو شریک اختیار اقتدار بناکر ملک وقوم کو ترقی یافتہ و خوشحال بنانے کا فارمولہ پیش کیا مگر عوام کو غلام رکھنے کے شوقین و عادی اس فارمولے پر عملدرآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اختیارات پر قابض ہونے کی قانون سازی کررہے ہیں اسلئے عوام کو ا ب مخلصوں اور دشمنوں میں تفریق کرنی ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی’سرداراکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایاز سولنگی ‘ایڈوکیٹ خادم سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی’ڈاکٹر قدیر سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘راجہ ڈاہر سولنگی ودیگر نے کہا کہ ابلیسی تکون یعنی اسرائیل ‘ امریکہ اور بھارت مسلمانوں کا دشمن ہے ایک جانب اسرائیل نے فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کا بازار گرم کیا ہوا ہے تو دوسری جانب امریکہ نے عراق کو برباد کردیا ہے اور اب افغانستان کو تباہ کررہا ہے جبکہ ان دونوں شیطانوں کا یار غار بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے بعد اب مذہبی جنونیت اور بنیاد پرستی کا سہارالیکربھارتی مسلمانوں کے قتل عام کیلئے راہ ہموار کررہا ہے جبکہ مسلم ریاستیں خواب غفلت کے مزے لوٹ رہی ہیںاور مسلم حکمرانوں کی اسی منافقت و مفاد پرستی کے باعث دنیا بھر کے مسلمان استحصال ‘ جبر اور زبوں حالی کا شکار ہیںکیونکہ دنیا کے مسلمانوں کے تحفظ کیلئے مسلم ریاستوں کا اتحاد اور مسلمانوں کیلئے مشترکہ و متحدہ جدوجہد ناگزیر وقت ہوچکی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے مکمل نتائج کے حصول تک کراچی آپریشن جاری رکھنے اور آپریشن کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے فیصلے کو مستحسن قرار دیتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد کے وفد میں شامل اتحادی جماعت محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘ خاصخیلی اتحاد کے رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ پاکستان مارواڑی اتحاد کے رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ جونا گڑھ اتحاد کے رہنما اقبال چاند ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس کے رہنما حاجی امیر علی خواجہ’پاکستان تنولی اتحاد کے رہنما نواب آف بدھوڑھ یحییٰ خانجی تنولی و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورا ملک دہشتگردی سے دوچار جبکہ سندھ بالخصوص کرپشن کا شکار ہے اسلئے جہاں کراچی آپریشن میں تیزی لائی جائے وہیں اس آپریشن سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے اسے غیر جانبدارانہ و منصفانہ بھی بنایا جائے جبکہ اس کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلانے کے ساتھ کرپشن کیخلاف بھی اسی طرز کی کاروائیاں کی جائیں جس طرح کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں ہورہی ہیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں روایتی سیاسی جماعتیں پہلے اوردوسرے مرحلے کی طرح حسب منشاء نتائج کے حصول کیلئے دھاندلی ‘ جبر اور ریاستی قوت کے استعمال سے گریز کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی) کراچی ماں جیسی صفات کا حامل شہر جبکہ کراچی کے عوام انتہائی مہمان نوازہیں اسلئے عمران خان اور سراج الحق کراچی کی عوام کی جانب سے ملنے والی عزت و پذیرائی ‘ مہمان نوازی اور والہانہ استقبال کو سیاسی فتح سمجھنے کی حماقت و غلطی نہ کریں کیونکہ کراچی کے عوام دلفریب نعروں ‘ جھوٹے وعدوں اور سہانے خواب دکھاکر عوام سے ووٹ پانے کے بعد عوام کی تقدیر میں مسائل ‘ مصائب ‘تکالیف ‘ پریشانیاں ‘ استحصال اور مظالم لکھنے والوں سے عاجز و بیزار ہوچکے ہیں اور انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب وہ برادریوں کی سطح پر اپنی اپنی برادری ایسے آزاد نمائندوں کو کامیاب بنائیں گے جو دیانتدار ‘ عوام دوست اور ستحصالی وروایتی سیاسی جماعتوں کی پالیسی سے آزاد ہوں ۔ گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کراچی کے عوام سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور اپنا ووٹ صرف دیانتدار’ باکردار ‘ مخلص ‘ محب وطن اور عوام دوست آزاد نمائندوں کے حق میں استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرانے شکاریوں کے نئے جال اور نئے شکاریوں کی چال دونوں ہی سے عوام خود کو محفوظ رکھیں اور ایکبار پھر سیاسی جماعتوں سے فریب کھانے کی بجائے ایسے آزاد نمائندوں کو کامیاب بنائیں جو عوام سے مخلص و وفادار اور دیانتدار و باکردار ہوں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر کی خبر یں
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)تھا نہ سٹی بھمبر کی کا رروائی بھاری مقدر میں چرس اور اسلحہ بر آمد ملز م گر فتا ر عوام علاقہ کا خرا ج تحسین تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز صبح 5بجے کے قر یب مخبر کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی حا جی سکندر اعظم ،ایس آئی طا رق محمود سلہریا نے نفر ی کے ہمرا ہ گوڑھا دین کے قر یب آبادی میں چھا پہ ما ر کر بد نا م زما نہ منشیا ت فروش محمد فا روق عرف با نڈی کو گر فتا ر کر کے 1کلو 250گر ام چرس اعلیٰ کو الٹی ،1عدد پستو ل 30بور ،10راونڈ بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا بھمبر کے سیاسی وسما جی حلقوں نے پو لیس کی جا نب سے سماج دشمن عناصر کیخلا ف چلا ئی جا نیوا لی مہم پر اطمینا ن کا اظہا ر کیا ہے ۔۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)میں نے الیکشن ہا ر کر بھی اپنا فر ض ساتھ سا تھ نبھا تا رہا ہوں اور نبھا تا رہوں گا اور الیکشن ڈنکے کی چو ٹ پر لڑونگا ان خیالا ت کااظہا رسا بق سپیکر اسمبلی چو ہدری انوارا لحق نے سنگڑ ھ مو ڑا پلنگ کا تفصیلی دورہ میں کیا دو رہ کے دو را ن معززین علاقہ کی در خواست پر ڈسپنسری اور گو رنمنٹ پرا ئمر ی سکو ل کو مڈل کا درج کا نو ٹیفکیشن جا ری کرنے کیسا تھ سا تھ 3کلو میٹر سڑ ک کی منظوری اور سول ڈسپنسر ی بھی قائم کی اس موقع پر چیئر مین را جہ محمداختر خا ن نے کہاکہ انہو ں نے کہا کہ چوہدری انو ارا لحق ہما رے دلوں کی دھڑ کن ہیں اور تعمیر وترقی کی ہیروہیں اتنا بڑا احسان علاقہ سنگڑ ھ کی عوام پر کیا اور عوام علاقہ آئند ہ سابق صدر ریاست را جہ محمدذوالقر نین خا ن ،چو ہدری انوارالحق اور را جہ با بر علی ذوالقر نین کے سا تھ شانہ بشا نہ کھڑ ے ہیں اور سا تھ ہی جینا مر نا ہے ۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)ہم اخلاقی ،دینی ،معاشرتی اور سیاسی بگا ڑ کا شکا ر ہو چکے ہیں آج جمہو ریت نے آمر یت کالبادہ اوڑ ھ رکھاہے عوام مغلوب میں مذہب کی طرف رجحا ن کمزور ہو تا جا رہا ہے زکوة اور ٹیکس حکمرا نو ں کی ذاتی جا گیر ہے حکومت پر برا جما ن طبقہ ،خا ندان اور امرا ء کے قبضہ میں کرو ڑوں رو پے ما لیت کی پرا پر ٹی ہے سر کا ری ملازمین با لخصوص آفیسرز اور وزیر اعظم وزراء اعلیٰ سمیت اعلیٰ عہدوں پر فا ئز تمام لو گو ں کا کو ئی احتسا ب موخذاہ نہیں ہے زیر مواخذہ اور احتساب صر ف اور صرف ذاتی پسند ونا پسند کی بنیادپر ہو رہا ہے ان خیا لا ت کااظہا ر انجینئر خا لد پرو یز بٹ صدرکشمیر فر یڈ م موومنٹ نے آزادکشمیر کی مو جو دہ صورتحا ل پر کیا انہو ں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اقتدا ر پر برا جما ن ٹو لہ نے قومی خزانے کو خوب جی بھر کر لو ٹا ہے تعلیم کے شعبہ میں جہا ں انہو ں نے میڈ یکل کالجز اور یو نیو رسٹیاں قائم کر کے پچھلے تما م ریکا رڈ ٹو ردئیے ہیں وہاں انہو ں نے میگا پرا جیکٹس کے پیچھے چھپ کر قومی خزانے کو بھی جی بھر کر لوٹا ہے ان کی مخالفت میں مسلم لیگ نو ن والے بھی مو جو دہ حکومت کی کر پشن پر خو ب بر س رہے ہیں اور احتساب کے بڑ ے بڑ ے دعوئے کر رہے ہیں لیکن غو ر کر یں تو معلو م ہوتا ہے کہ مو جودہ حکومت کی مخالف سیاسی پا رٹیاں اور ان کے را ہنما ئو ں کے پاس بھی حکومت کی مخالفت کے علاوہ کر نے کو کچھ نہیں ہے آج ہم مغلو ب ہیں کیو نکہ ہم شخصیا ت اور برا دری کو ووٹ دے رہے ہیں جب تک ہم پا رٹی منشور اور منشور پیش کر نے والی سیاسی پا رٹی کے قا ئد ین کے کر دا ر کو ووٹ نہیں دیں گے اسی طر ح ذلیل ورسوا ہو تے رہیں گے مسلم کا نفر نس نے طو یل عر صہ آزادکشمیر کے اقتدا ر پر وفا ق پاکستا ن کی مدد سے حکومت کی پیپلزپا رٹی نے بھی وفاق پا کستا ن کی مدد سے کا فی عر صہ حکومر کی اور اب بھی کر رہی ہے اب مسلم کا نفر نس کی کھو کھ سے جنم لینے والی سیاسی پا رٹی مسلم لیگ نو ن بھی وفاق پا کستا ن کی مدد سے اقتدار پر قبضہ کر نے کے خواب دیکھ رہی ہے بلکہ شیر وانیاں اور جیکٹس بھی سلوا لی گئی ہیں با قی سیاسی پا رٹیاں جما عت اسلا می ،لیبر یشن لیگ ،تحر یک انصا ف ،مسلم کا نفر نس اور درجنو ں دیگر سیاسی پارٹیا ں اور ان کے قا ئد ین بھی آئند ہ الیکشن میں وفاق پا کستا ن سے الگے خفیہ قوتوں کا سہا راتلاش کر رہے ہیں کسی سیاسی پا رٹی کے پاس آزادکشمیرکے عوام کیلئے کو ئی منشور نہیں ہے پچھلے الیکشن میں پا کستا ن پیپلز پا رٹی آزادکشمیر نے باقاعدہ منشور پیش کیا تھا جس پر عمل در آمد تو درکنار کسی نے اس پر پچھلے چا ر سا لو ں میں لب کشا ئی بھی نہیں کی آزادکشمیر کی تما م سیاسی لیڈر شپ نے ہمیشہ وفاق پا کستا ن کی خوشامد اور اگر یہ کہا جا ئے کہ اقتدار کیلئے پا ئو ں کے تلوے تک چاٹنے سے بھی گر یز نہیں کیا اورکشمیر ی قوم کی جتنی تو ہین ہو سکتی ہے جی بھر کر کی تو بے جا ہوگا انہو ں نے کہا کہ اب کی با ر بھی عوام نے پرا نے فر سودہ خیا لا ت کے تا بع رہ کر اپنے مستقبل فیصلہ کیاتو پھر ذلالت ان کا مقدر ٹھر ی کیو نکہ آزادکشمیر میںآئند ہ الیکشن سے اپوزیشن اور اہل اقتدار جس گھناونے کھیل کا آغاز کررہے ہیں وہ پوری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ ہے آج آزادکشمیر میں فاشٹ نظا م حکومت ہے ہمیں میر ٹ قانو ن کی حکمرا نی اور انصا ف جیسے سنہر ی اصولو ں کیلئے اپنی جدوجہد و تیز کر نا ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کا منشو ر آج بھی سب سے اچھا منشو ر ہے لیکن پیپلز پا رٹی آزادکشمیر نے اپنے منشور پر عمل درآمد تو کیا لیکن کر پشن کے بھی سابقہ ریکا رڈ توڑ دئیے تقر ریاں ،تبا دلے ،تر قیا ں سیاسی بنیا دوں پر کیس اسی طر ح سیاسی عہدوں پر بھی نا اہل اور نا لا ئق اور کر پٹ لو گو ں کو ایڈ جسٹ کیا سب سے بڑا ظلم بلد یا تی الیکشن سے بھی پہلو اختیا ر کی اور اختیارا ت کا مبنع پیپلزپا رٹی کا ایم ایل اے ہی رہا اس طر ح ریاستی ڈھا نچہ ہی تبا ہ کر دیاگیا ۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) آزادکشمیر کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روزگاری کے جہنم سے نکالنے کے لیے مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لانا ہوگا ،باپ کے بعد بیٹے کو آگے لانے کا دور گزر گیا ،ن لیگ اہلیت کی بنیاد پر نوجوانوں کو سامنے لانے کے مواقع فراہم کر رہی ہے سیاسی کلچر کی تبدیلی سے باصلاحیت قیادت سامنے آ رہی ہے ،نوجوان ملک و ملت کا قیمتی اثاثہ ہیں ،نوجوانوں کاتابناک مستقبل مسلم لیگ ن کے ہاتھوں میں ہے ،نوجوان اتحاد واتفاق پیدا کریں اور میرٹ کی بنیاد پرچوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں انہیں محفوظ مستقبل کی ضمانت دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری چوہدری رضوان انور،ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ بھمبر چوہدری اشتیاق محمود سوکاسن ،سٹی صدر راجہ عبید الرحمان ،چئیر مین اسٹڈی سرکل یوتھ ونگ نون لیگ انجنئیر ہارون زبیر،ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ التماس خان ،چوہدری عتیق الرحمان آف برسالی،مرکزی نائب صدر یوتھ ونگ انجنئیرحسیب الرحمان ،سرپرست اعلیٰ یوتھ ونگ راجہ مسعود اقبال و دیگر چوہدری وسیم اکرم ،چوہدری یاسر ستار اور یوتھ ونگ برسالی کی طرف سے مسلم لیگ ن یوتھ آزاد کشمیر ،ضلع و تحصیل و سٹی بھمبراور ایم ایس ایف کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،مقررین نے کہا کہ آج کی یہ استقبالیہ تقریب ثابت کر رہی ہے کہ آزادکشمیر کی سب سے بہترین یوتھ ضلع بھمبر میں ن لیگ کے ساتھ ہے اور چوہدری طارق فاروق کے دست و بازو بن کر اپنا سیاسی کردار ادا کر رہی ہے ،مقررین نے کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والا دورمسلم لیگ ن کا ہے ،الیکشن قریب ہے نوجوان تیاری کریں اور بھمبر کے لوگوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے چوہدری طارق فاروق کے ہاتھ مضبوط کریں ،انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے روشن کل کے لیے آج ان چہروں کواچھی طرح پہچان لیا جائے تاکہ کل جب نوکریاں بانٹے کا وقت آئے یا تعمیروترقی کے کام کرنے کا دور شروع ہو تو ان نوجوانوں کو کسی بڑے چوہدری یا راجہ صاحب کی سفارش کی ضرورت نہ پڑے ،تقریب سے پنڈی ویلفیئرسوسائٹی کے رہنماء چوہدری ساجد محمود ،ایم ایس ایف کے رہنماء چوہدری توقیر خالد ،علی رضا بھٹی ،چوہدری یاسر ستار اورڈاکٹر عبدالسلام نے بھی خطاب کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ ضلع بھمبر کی یوتھ ونگ ن لیگ کو ضلع بھمبر کی تینوں سیٹوں پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے دن رات ایک کرے گی تاکہ ضلع بھمبر میں تعمیروترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کا نیا دور شروع ہو سکے اس سے قبل جب ڈویژنل جنرل سیکرٹری ن لیگ یوتھ ونگ چوہدری رضوان انور،چوہدری اشتیاق محمودو دیگر یوتھ ونگ کے عہدیداران تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ،ان کا بھرپوراستقبال کیا اور ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نے بھنگڑے ڈالے،اس سے قبل حلقہ بھمبر کے مختلف دیہاتوں دھندڑ ،برسالی ،بڑھنگ ،موہڑاسدھا ،پنڈی جہونجہ ،سوکاسن اور بھمبر شہر سمیت دیگر علاقوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی) چو ہدری محمد شفیع مر حو م کے صاحبزادے اور صاحبزادی کی شادی خا نہ آبادی گزشتہ روز بخیر وخو بی انجا م پا ئی دعوت ولیمہ کی تقر یب میں سیاسی وسما جی شخصیا ت،سر کا ری آفیسرا ن،صحافیو ں ،وکلا ،دوست احبا ب اور عوام علاقہ کی کثیرتعدادنے شر کت ۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)پا کستا ن تحر یک انصا ف حلقہ بر نا لہ میں قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں متحد ہیں تما م پا رٹی عہدیدارا ن وکا رکنا ن جما عتی ڈسپلن کے پا بند ہیں جما عت جس کو حلقہ بر نا لہ سے امیدوار نا مز د کرے گی سب لو گ ان کی سپو رٹ کر ینگے بر نا لہ کے عوام آزما ئے ہو ئے سیاستدانوں کو خو ب جا ن چکے ہیں آزما ئے ہو ئے سیاستدانو ں نے حلقہ برنا لہ میں جھو ٹ ،منافقت ،کر پشن ،ناانصا فی اور انتقام کی سیاست کو فرو غ دیا ہے تحر یک انصا ف عمرا ن خان اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری کی قیادت میں حلقہ بر نا لہ میں تبد یلی لا ئیگی بر نا لہ کی عوام کو کر پٹ ،جھو ٹی منافقت،انتقام اورروائتی سیاست سے چھٹکا رہ دلائے گی ان خیا لا ت کااظہا ر پا کستا ن تحر یک انصا ف بر نا لہ کے مر کز ی را ہنما عبدا لمالک اعوان ،چو ہدری عنا ئت اللہ ،عمر شہزاد جرا ل نے مشتر کہ پر یس کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بر نا لہ میں برادری ازم کی سیاست کر نیوالو ں اور امپو رٹڈ سیاستدانو ں نے عوام کی فلاح وبہبود اور حلقے کی تعمیر وترقی کیلئے کوئی کا م نہ کیا ہے آج حلقہ بر نا لہ آزادکشمیر کا پسما ند ہ تر ین حلقہ ہے بر نا لہ کے سکو لو ںکا لجو ں اور ہسپتا لو ں کی حا لت زار قابل رحم ہے بر نا لہ کے عوام 21ویں صدی میں بھی بنیا دی ضروریات زند گی سے محرو م ہیں انہو ں نے کہا کہ تحریک انصاف حلقہ برنالہ میں حقیقی معنو ں میں تبد یلی لا نا چا ہتے ہیں روائتی اور امپو رٹڈ سیاستدانو ں سے عوام کی جا ن چھڑا نا چا ہتی ہے حلقہ بر نا لہ میں تحریک انصا ف مکمل طو ر عمرا ن خا ن اور بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہد ری کی قیادت میںمتحد ہے تحر یک انصاف بر نا لہ میں کسی قسم کا کو ئی اختلا فا ت نہ ہے تما م عہد یدارا ن اور کا رکنا ن جما عتی ڈسپلن کے پا بند ہیں مر کز ی قیادت حلقہ بر نا لہ سے جس کو امیدوار نا مز د کر ے گی تمام لو گ اس کی بھر پو ر سپو رٹ کر ینگے انہو ں نے کہا کہ مسلم کا نفر نس اور پیپلز پا رٹی کا آزادکشمیر سے وجود ختم ہو چکا ہے آنیوا لے الیکشن میںا صل مقابلہ تحر یک انصاف اور نو ن لیگ کے درمیا ن ہو گا تحر یک انصا ف آزادکشمیر سمیت حلقہ بر نا لہ میں بڑ ی سیاسی قوت بن چکی ہے آئند ہ الیکشن میں حلقہ بر نا لہ سے تحریک انصا ف کا امیدوار بھا ری اکثر یت سے کا میا ب ہو گا تحر یک انصاف کا میا ب ہو کر حلقہ بر نا لہ کے عوام کی محرو میو ں کا ازالہ کر ے گی جن لو گو ں نے بر نالہ کے عوام کیساتھ ظلم وذیا دتی نا انصافی کی اس کا بد لہ لیں گے انہو ں نے کہا کہ20دسمبر کو حلقہ بر نا لہ میں تحر یک انصاف اپنی سیاسی قوت کا مظا ہر ہ کر ے گی 20دسمبر کو بر نا لہ میں بڑا جلسہ عام ہو گا جس سے قائد کشمیر بیر سٹر سلطا ن محمود چو ہدری اور تحر یک انصاف کے مر کز ی را ہنما خطا ب کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگ نو ن آزادکشمیر میں مضبو ط قوت بن چکی ہے جس کیو جہ سے لو گ جو ق درجوق ن لیگ میں شا مل ہو رہے ہیں مسلم لیگ نو ن کسی کی ذاتی جا گیر نہیں میر ے قائد میاں نواز شر یف اور را جہ فا روق حیدر ہیں کچھ لوگ نے ذہنو ں میں غلط فہمیاں ہیں وہ نکا ل دیں آمد ہ الیکشن میں مسلم لیگ ن عوامی طا قت سے کا میابی حاصل کر کے ترقی کے رکے ہو ئے پہیہ کو دو بارہ چا لو کر ے گی ان خیا لا ت کااظہار مسلم لیگ نو ن سٹی کے صدر سابق چیئر مین بلد یہ مرزا اجمل جرا ل نے اپنے بیان میں کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلزپا رٹی کی حکومت نے آزادکشمیر میں لو ٹ کھسوٹ اقر با ء پروری اورچو ر بازاری شروع کر رکھی ہے ہسپتالوں سکو لوں اور سڑ کوں کی حا لت قابل رحم ہے جبکہ وزیر اعظم اور حکومتی وزراء اقتدار کے نشے میں دھت ہیں انہیں عوام کی پر یشا نیوں سے کو ئی غر ض نہیں انہوںنے کہا کہ ن لیگ کی جڑ یں عوام میں ہیں انشااللہ آمد ہ الیکشن میں سر دا ر جمہوریت سر دا ر سکندر حیا ت خا ن اور سا بق وزیر اعظم را جہ فا روق حیدر خان کی قیادت میں مسلم لیگ نو ن کلین سویپ کر کے مکمل عوامی حکومت بنا ئے گی اور آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا رکا ہوا پہیہ پھر چا لو ہو گا۔۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)نامزدگی بو رڈ ما فیا کی کا رستانی DHOبھمبر عبد العزیز ڈا ر کی بیٹی میرٹ پر ہو نے کے باوجود میڈ یکل میں داخلہ سے محرو م 78فیصد نمبر لینے وا لی طا لبہ کو ما فیا کے اپنے ہتھکنڈوں سے دا خلہ سے محرو م کر کے70فیصد نمبر لینے وا لی طا لبہ کو داخلہ دلوادیا DHOبھمبر سخت ذہنی اذیت کا شکا ر تفصیلا ت کے مطا بق DHOبھمبر عبدا لعزیز ڈا ر جن کا آبائی ضلع فا روڈ کہو ٹہ ہے کی بیٹی سحرش عزیز ڈا ر جس نے ایف ایس سی میں78فیصد نمبر حاصل کر رکھے تھے نے نا مز دگی بو رڈ میں اپلا ئی کیا تھا کو نا مزدگی بو رڈ نے مختلف حیلوں بہا نو ں سے داخلہ سے محرو م کر کے نامعلوم وجو ہا ت کی بنیاد پر مظفر آباد شوکت لا ئن کی رہائشی نوال احمد کن کے ایف ایس سی میں70فیصد نمبرات تھے کو دا خلہ دلوا دیا DHOبھمبر نے نا مز دگی بو رڈ میں با ر ہا در خواستیں دیں لیکن کو ئی شنوائی نہ ہو ئی انہو ںنے وزیر اعظم اور چیف سیکر ٹر ی سے معا ملہ کا نو ٹس لینے اور ناانصا فی کا ازالہ کر نے کی استدعا کی ہے۔۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)عید میلادالنبی ۖکو شایا ن شا ن طر یقے سے منا نے کیلئے مر کز ی میلاد کمیٹی اور سٹی میلاد کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مو لانا محمد امین الد ین خطیب اعظم مر کز ی میلاد کمیٹی منعقد ہوا اجلاس میں سٹی صدر ماسٹر محمد اکر م عرف پپو جٹ ،سیکر ٹر ی جنرل را جہ فہد خورشید ،فیصل انقلابی ،کما نڈر مسعود اقبا ل ،چو ہدری سا جد ملک ،محمد سلیم ،محمد شوکت بھٹی ،محمد جمیل چو ہدر ی ،حیدر مہناس ،چو ہدری محمد عارف اور ماسٹر حمید نے شر کت کی اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے مو لا نا محمد امین الدین نے کہا کہ دو جہاں کی وا لی کا یوم ولا دت ضلعی ہیڈ کوارٹر میں انتہا ئی جو ش وخروش کیساتھ منا یا جائیگا اس موقع پر شہر کو خوبصورتی سے سجا یا جا ئیگا اور میلاد مصطفی ۖ کا مر کز ی جلوس مرکز ی جا مع مسجد سے شروع ہو کر مقررہ راستو ں سے ہوتا ہوا واپس مر کز ی جا مع مسجد میں اختتا م پذیر ہو گا ۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)مسلم لیگ نو ن کے ر اہنما امیدوار اسمبلی را جہ امتیاز احمد خا ن 10دن کیلئے نجی دو رے پر گزشتہ روز بر طا نیہ روانہ ہو گئے ہیں ائیر پو رٹ پر کا رکنا ن اور عزیز واقا ر ب کی کثیر تعداد نے انہیں الوداع کیا تفصیلا ت کے مطا بق مسلم لیگ نو ن کے را ہنما امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے 7را جہ امتیازاحمد خا ن گزشتہ روز 10روزہ نجی دو رہ پر بر طا نیہ روانہ ہو گئے ہیں اپنے دورہ کے دوران وہ بر طا نیہ میں مقیم کشمیر یو ں اور حلقہ ایل اے7کے کا رکنا ن کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے مختلف پروگرا مو ں میں شرکت کر ینگے ۔۔
۔۔۔۔۔
بھمبر(جی پی آئی)کفا یت حسین شاہ نقوی سینئرممبر اسلا می نظر یا تی کو نسل نے ریٹائرڈ ڈی ایس پی چو ہدر ی اکر م حسین کی وفا ت پر انکی رہا ئشگا ہ پر جا کر فا تحہ خوانی کی اور ورثا ء کے ساتھ دلی ہمدردی کااظہا ر کیا انہو ں نے کہاکہ مر حو م اعلیٰ اوصاف کے ما لک تھے مر حو م کی محکمہ پو لیس میں بطو ر ڈی ایس پی خد مات کو ہمیشہ یا درکھا جا ئیگا اور مرحو م کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء کبھی پر نہیں ہو گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بھمبرمرزا ارشد محمود جرا ل ،ایس ایس پی چو ہدری منیر حسین اور ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ را جہ شاہد انو ر بھی مو جود تھے۔