گجراتی قومی موومنٹ کا پاکستانی سائنسدان نرگس ماولا کو خراج تحسین

Dr Nergis Mavalvala

Dr Nergis Mavalvala

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے آئن اسٹائن کے نظری کشش ثقل کی توثیق میں شامل پاکستانی خاتون سائنسدان نرگس ماولا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئن اسٹائن کے نظری کشش ثقل کے رموز سے 10 برس بعد پردہ اٹھانے والی ٹیم میں پاکستانی سائنسدان کی شمولیت پاکستان کیلئے اعزازاور قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ ترین ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے مگر استحصالی نظام اس ٹیلنٹ کو پنپنے ‘ پھولنے اور ابھر کر دنیا کی تسخیر کا موقع فراہم کرنے نہیں دے رہا ہے اگر استحصالی نظام کا خاتمہ ہوجائے۔

دیانتداری و میرٹ اپناکر باصلاحیت افراد کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق تعلیم وتربیت اور سہولیات و وسائل کی فراہمی یقینی بنادی جائے تو زندگی کے ہر شعبہ میں نرگس ماولہ والا‘ ارفع کریم اورشرمیلا عبید چنائے جیسی پاکستان کے نام کو نمایاں و ممتاز بنانے کا کارنامہ انجام دینے والی خواتین کی صلاحیتوں سے قومی ترقی کی رفتار تیز ترین بنائی جاسکتی ہے۔