گجراتی بولنے والوں کو ہر سیاسی جماعت نے نظر انداز کیا ہے’ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربرہ گجراتی سرکار امیر سولنگی المعروف سورٹھ ویر نے گجراتی زبان بولنے والی میمن ‘ کچھی ‘ گجراتی ‘ کاٹھیاواڑی ‘ اسماعیلی ‘ بوہری ‘ کھتری اور دیگر برادریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان میں بارہا اقتدار میں آنے والی قومی سیاسی جماعتوں نے قومی ترقی اورعوامی فلاح وبہبود کی بجائے ذاتی مفادات کی بجاآوری کی ہے

اسی طرح کسی سیاسی جماعت نے گجراتی بولنے والوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی کیلئے کبھی کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا بلکہ گجراتی بولنے والوں کو ہمیشہ ہر سیاسی و مذہبی جماعت نے ووٹ اور نوٹ دونوں دینے والی بیوقوف قوم جان کر اپنے اپنے مفادات کیلئے استعمال کیا ہے

اسلئے اب کی بار گجراتی برادری صدقات ‘ خیرات’ عطیات ‘ فطرہ اور زکوٰة کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو دینے کی بجائے اپنی برادری کے غریب و مستحق افراد کو دیکر ان کی معاشی بحالی اور خود کفالت کے اقدانات کرے اور انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کی بجائے اپنی نمائندہ و ترجمان سیاسی و فلاحی جماعت گجراتی قومی موومنٹ کو اپنے ووٹوں سے کامیاب بناکر اسمبلی میں اپنی سیاسی قوت کو مضبوط بنائیں

تاکہ گجراتی بولنے والے اپنے حقوق کے حصول کی منزل تک پہنچ سکیں۔