گوجرانوالہ: 4 گھنٹے بعد پولیس مقابلہ ختم، 2 ڈاکو ساتھی خاتون سمیت 3 گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تھانہ کھیالی کے علاقہ فیصل کالونی میں آج تین بجے کے قریب ایک خاتون سمیت تین اشتہاری ملزمان ایک گھر میں گھس گئے جس کے بارے میں علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی پورے گھر کا محاصرہ کر لیا جس کے بعد شدید فائرنگ کی گئی۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کو بتایا کہ خاتون سمیت تین ملزمان گھر میں گھسے ہیں جن کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ جب ملزمان گھر میں گھسے تو اندر کوئی بھی موجود نہیں تھا اور اندر داخل ہونے والے ملزمان کے پاس آٹو میٹک اسلحہ بھی تھا جس سے چار گھنٹے تک انہوں نے پولیس سے مقابلہ کیا۔

گرفتار ہونے والوں میں عثمان اور عظیم نامی شخص شامل ہیں جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔