گوجرانوالہ: زیادتی کا شکار چھ سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی، ملزم گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں زیادتی کا شکار چھ سالہ بچی معجزانہ طور پر بچ گئی۔

بچی تھانہ گرجاکھ کے علاقے سید پاک بازار سے گذشتہ رات نو بجے لاپتہ ہوئی بچی کو ہر جگہ تلاش کیا گیا مگر اس کا پتہ نہ چل سکا۔ رات گیارہ بجے بچی پولیس کو گندے نالے سے بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے بچی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔