گوجرانوالہ: مختلف حادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ روڈ پر وین الٹنے سے تین افراد جاں بحق اور 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حادثہ تھانہ اروپ کے علاقے پنڈی بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں 22 سالہ حمزہ اور 20 سالہ زنیر کو کچل دیا۔

دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ٹرک ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔