گوجرانوالہ: ایمن آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کی سیالکوٹ سے لاہور آمد کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ایمن آباد کے قریب کارروائی کی۔ کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں سے ایک کی شناخت القائدہ کے مطلوب دہشت گرد عبدالرحمان کے نام سے کر لی گئی۔

دہشت گردوں کے قبضے سے ایک گاڑی، اسلحہ، دور اکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملتان اور گوجرانوالہ میں حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

حراست میں لئے گئے افراد میں دو افغانی بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔