گوجرانوالہ: تین سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل، قاتل ملازم نکلا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) شاہین آباد کے علاقے جاوید ٹاؤن میں 8 مئی کو محمد الطاف کی تین سالہ بچی زنیرہ کو قتل کرنے والا گیارہ سالہ گھریلو ملازم نکلا۔

پولیس تفتیش کے دوران ملزم عظیم نے بتایا وہ بچی کو زیادتی کی نیت سے قریبی قبرستان لے گیا۔ شور مچانے پر اینٹوں سے تشدد کیا اور گلے میں پھندا دیکر قتل کیا۔

ملزم نے بچی کے والد کو بتایا تھا کہ لاش قبرستان میں پڑی ہے,