گوجرانوالہ: سفاک والد اور بھائی کا لڑکی پر بدترین تشدد

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنا لڑکی کیلئے جرم بن گیا۔ گرجاکھ کی شکیلہ نے ڈیڑھ سال قبل راحت علی سے محبت کی شادی کی جس پر گھر والے خوش نہ تھے شکیلہ کا بھائی اسے والد کی بیماری کے بہانے سسرال سے لے آیا اور والد اور رشتہ داروں سے مل کر سر کے بال مونڈھ ڈالے اور انگوٹھا بھی کاٹ دیا۔ تشدد کے بعد لڑکی کو حافظ آباد لے جا کر نہر میں پھینک دیا مگر خوش قسمتی سے وہ بچ گئی ۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف مقدمہ کیلئے حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے تھانوں میں درخواستیں دیں مگر شنوائی نہ ہو سکی۔