گوجرانوالہ : مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

Accident

Accident

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) فیصل آباد سے سیالکوٹ جانے والی مسافر بس شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث گوجرانوالہ میں سیالکوٹ بائی پاس کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جنہوں نے زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔