گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو میں جونیئر انجینئرز کے کامیاب امیدوران کی فہرست جاری

GEPCO

GEPCO

وزیر آباد (عقیل احمد خان لودھی) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں جونیئر انجینئرز کی بھرتی کے حوالے سے کامیاب امیدوران کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

جونیئر انجینئرز کی آسامی کے کامیاب امیدوران کی فہرست گیپکو ہیڈ کوارٹر آفس کے نوٹس بورڈ ، گیپکو ویب سائیٹ www.gepco.com.pkاور گیپکو facebookکی آئی ڈیGepco Gujranwala (www.facebook.com/jehangirpro) پر دیکھی جا سکتی ہے۔

گذشتہ دنوں گیپکو میں جونیئر انجینئرز کی بھرتی کیلئے مختلف قومی اخبارات میں اشتہار دیا گیا تھا جس کے تحت مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے حامل امیدواروں نے اپنی درخواستیں دی تھیں۔

جن سے نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کے ذریعہ امتحان لیا گیا جس کے بعد تحریری امتحان، تعلیمی قابلیت اور انٹرویو کے شفاف عمل کو مکمل کر کے یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔