گوجرانوالہ: گیس سلنڈر دھماکے کی وجہ سے مزدور جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) دیوان روڈ ایمن آباد پر واقع فیکٹری طاہر انجینئرنگ ورکس میں چائے بنانے کے دوران سلنڈر پھٹ جانے سے میلسی ضلع ویہاڑی کا رہائشی مزدور فیاض احمد جاں بحق ہو گیا۔

فیکٹری مالک حافظ طاہر محمود رحمانی نے دنیا نیوز کو بتایا کہ چک نمبر 183 میلسی ضلع ویہاڑی کا فیاض احمد اس کی فیکٹری میں ملازم تھا آج صبح ناشتے کے لئے چائے بنانے کے دوران گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے فیاض احمد موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا۔

ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی نہ کروانے کے مطالبہ پر متوفی کی نعش اس کے گائوں چک نمبر 183 میلسی ضلع ویہاڑی روانہ کر دی گئی ہے۔