گوجرانوالہ میں سیکڑوں لیٹر مضر صحت دودھ برآمد،9 افراد گرفتار

Milk

Milk

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) محکمہ لائیواسٹاک نے کریک ڈاؤن کر کے مضر صحت دودھ فروخت کرنے والے 9 گوالوں کو گرفتار کر لیا، 40 من غیر معیاری دودھ بھی برآمد کر لیا گیا۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق قلعہ دیدارسنگ،نوشہرہ ورکا اور عالم چوک بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی۔

کیمیکل ملا 40 من دودھ بر آمد کر کے 9 گوالوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار گوالے شہر کے پوش علاقوں میں دودھ فروخت کرتے تھے، برآمد ہونے والے دودھ کو دریائے چناب میں تلف کر دیا گیا۔