گوجرانوالہ : برف کارخانے میں گیس پائپ پھٹنے سے دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) فیروز والا روڈ پر برف کے کارخانے میں گیس کا پائپ پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں زہریلی گیس پھیل گئی۔

پائپ پھٹنے کے بعد دم گھٹنے سے کارخانے کے مالک کا بیٹا عثمان جاں بحق ہو گیا جبکہ درجنوں افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زہریلی گیس کے اخراج کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ علاقہ مکینوں کو سانس لینے میں دقت پیش آئی۔