گوجرانوالہ : حساس اداروں اور پولیس کا سرچ آپریشن، 22 افراد گرفتار

Arrest

Arrest

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی تھانہ دھلے کے علاقہ سوئیاں والا کھوہ ، قبرستان روڈ اور شاہین آباد میں کی۔

کارروائی میں 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن کا تعلق افغانستان اور پشاور کے علاقوں سے بتایا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے پاس شناختی کارڈ سمیت کسی بھی قسم کے دستاویزات نہیں تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 22 افراد میں سے 5 مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن حساس اداروں کی نشاندہی پرکیا گیا۔