گوجرانوالہ : جن نکالنے کے چکر میں جعلی عامل نے جان لے لی

Fake Amil

Fake Amil

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) جعلی عامل کے ہتھے چڑھ کر بزرگ شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ،جعلی عامل جن نکالنے آیا تھا مگر جان نکال لی، واقع کے بعد عامل موقع سے فرار۔

کلرآبادی کا 60 سالہ رہائشی عبدالستار گزشتہ کچھ عرصے سے بیمار تھا ،دواؤں سے ٹھیک نہ ہوا تومقتول کے بیٹے ذوالفقار کے ایک دوست نے فیصل آباد کے سائیں بابا نامی عامل کے بارے میں بتایا تھا، دوست کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے گھر والوں نے سائیں بابا کو گھر بلالیا۔

مگر بلایا گیا عامل جعلی نکلا ،سائیں بابا اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ پہنچے اور عبدالستار کو ایک کمرے میں لے جاکر چارپائی پر لٹا کر رسیوں سے باندھ دیا بعد میں سائیں بابا نے چارپائی کے نیچے کوئلے جلادیے جس سے 60سالہ عبدلستار جل کر مر گیا ۔

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سائیں بابا اور ان کے دیگر 4 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔