گوجرانوالہ: پتنگ بازی پر پابندی کا بو کاٹا، ڈور پھرنے سے باپ اور بیٹی زخمی

kite Flying

kite Flying

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں بلا خوف پتنگ بازی جار۔ ،شہریوں نے پابندی کا بو کاٹا کر دیا۔

پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی سیالکوٹ بائی پاس کا رہائشی اختر موٹر سائیکل پر اپنی آٹھ سالہ بیٹی آمنہ کو اسکول سے لے کر گھر جا رہا تھا ڈی سی او آفس کے باہر کٹی پتنگ کی ظالم دھاتی ڈور بچی کے گلے اور والد کے چہرے پر پھر گئی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں باپ ، بیٹی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ننھی پری اسپتال میں درد سے کراہتی رہی جبکہ اس کا والد بھی شدید پریشانی میں مبتلا رہا۔ جمعہ کے روز بھی چھچھر والی کے قریب والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر شادی پر جاتے ہوئے 6 سال کا عدیل ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا تھا۔

شہباز شریف نے ڈور پھرنے سے باپ ، بیٹی کے زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔