گوجرانوالہ لاری اڈے سے مشتبہ شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrested

Arrested

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پشاور سے گوجرانوالہ لائی گئی اسلحے کی کھیپ پکڑی گئی۔ پولیس نے لاری اڈے سے ایک شخص کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق انیس نامی ملزم مسافر بس میں سامان کے ساتھ اسلحہ لے کر آیا تھا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپا مارکر ملزم کو گرفتارکرلیا۔

اسلحہ پشاور سے لایا گیا تھا جو شہر میں مختلف جگہوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، درجنوں رائفلیں اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔