گوجرانوالہ: وکلاء سے جھگڑے کا معاملہ، ریسکیو اہلکاروں نے سروس معطل کر دی

Rescue Personnel Protest

Rescue Personnel Protest

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ریسکیو اہلکاروں اور وکلاء میں جھگڑے کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے ریسکیو سروس مکمل بند کر دی۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق، ریسکیو اہلکار جھوٹے مقدمے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ریسیکو اہلکاروں نے چند داقلعہ بائی پاس پر دھرنا دے کر جی ٹی روڈ اپنی گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ دونوں اطراف سے بند کر دی۔ خیال رہے ایمبولینس کیلیے راستہ مانگنے پر ریسکیو اہلکاروں اور وکلاء میں جھگڑا ہوا تھا۔

واقعہ کے بعد مشتعل وکلاء نے تھانہ باغباپورہ کا گھیراو کر لیا تھا، وکلاء کے دباؤ پر پولیس نے 10 ریسکیو اہلکاروں کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا تھا۔