گوجرانوالہ : شادی کا جھانسہ دیکر خاتون نے صنعت کار کو قتل کر دیا

Nasreen

Nasreen

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پیسے کی لالچ نے آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ خاتون نے شادی کا وعدہ کر کے صنعت کار سے دو لاکھ نقدی اور گاڑی ہتھیا لی اور پھر جان لے لی۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سلامت پورہ کی رہائشی خاتون نسرین بی بی نے مقتول شبیر حسین کو کمالیہ لے جا کر قتل کیا۔

ملزمہ نسرین کا کہنا ہے کہ اس کے دو بھائی جیل میں ہیں جن کی ضمانت کے لئے رقم چاہئے تھی۔ مقتول کے بھائی نے ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس نے ملزمہ نسرین اور اس کے دو ساتھیوں خرم شہزاد اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔