گوجرانوالہ: ماڈل ٹاون میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ کے علاقہ ماڈل ٹاون میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئےلاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ بی بلاک میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے اس دوران پولیس وقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوں کو ہتھیار پھینکنے کو کہا تو مبینہ طور پرڈاکوؤں نے پولیس پر فاءرنگ کردی۔

جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے اور اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ایک ڈاکو کی شناخت طارق عرف طاری بٹ کے نام سے ہوئی ہے دوسرےڈاکو کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔