گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے بلدیاتی امیدوار کا بھائی زخمی

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پیپلز کالونی کی یونین کونسل نمبر ایک میں چیئرمین کے امیدوار ملک خاور کا بھائی غلام عباس کارنر میٹنگ کے بعد گھر جا رہا تھا کہ چاندنی چوک کے قریب چار موٹر سائیکل سواروں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق غلام عباس کو پانچ گولیاں لگیں۔ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔