لاہور : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران و مجلس عاملہ کا اجلاس

Lahore

Lahore

لاہور : ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیداران و مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت چوہدری خالد لطیف ایڈووکیٹ مورخہ05-05-15 کو منعقد ہوا نظامت کے فرائض سیکرٹری بار رانا غفار احمد ایڈووکیٹ نے ادا کیے۔ اجلاس میں ایک قرار داد بابت FIA کورٹ گوجرانوالہ نائب صدر بار رانا عرفان احمد ایڈووکیٹ نے پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظورکر لیا گیا کہ FIA کورٹ گوجرانوالہ کو احاطہ ضلع کچہری سے کسی بھی صورت باہر نہیں جانے دیا جائے گا اگر ایسا کیا گیا تو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ بھرپور احتجاج کرے گی۔

اس کے علاوہ الاٹیز چوہدری رحمت علی بلاک سیشن کورٹ کو آخری حتمی نوٹس بابت مکمل ادائیگی رقم چیمبرز مورخہ20-05-15 تک بار کے اوکانٹ میں جمع کروائی جائے بصورت دیگر رقم ادا نہ کرنے والے معزز الاٹیز کی الاٹمنٹ کینسل کر دی جائے ۔علاوہ ازیں سیشن کورٹ کے احاطہ اور قائد اعظم لاء چیمبرز سیشن کورٹ گوجرانوالہ کی بلڈنگ میں اعلیٰ قسم کے وائی فائی سسٹم لگوانے کی منظوری بھی دی گئی۔