گوجرانوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے بچے کے ہاتھوں دوست جاں بحق

Pistol

Pistol

گوجرانوالا (جیوڈیسک) لدھیوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے سے گولی چلنے سے 9 سالہ دوست جاں بحق ہوگیا۔

گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ میں 10 سالہ بچہ توصیف گھر میں 9 سالہ دوست شیراز کے ہمراہ اصلی پستول سے کھیل رہا تھا، اسی دوران توصیف سے گولی چل گئی اور شیراز زخمی ہوگیا، بچے کو فوری طور پر اسپتال لےجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شیراز کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 10 سالہ توصیف کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پستول کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔