گوجرانوالا میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد ہلاک

Poisonous Liquor

Poisonous Liquor

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک جبکہ دو کو تشویش ناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھیڑی سائنسی کے رہائشی افراد کی حالت مبینہ طور پر شراب پینےسے خراب ہوئی، جنھیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو افراد تشویش ناک حالت میں لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شراب نوشی سے مرنے والے افراد صابن بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے جن میں سے دو کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنےسے ہوئی، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔