گوجرانوالہ : پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے

Police

Police

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے گوجرانوالہ کے علاقے کھیالی میں واردات کی جس کے بعد نوشہرہ سانسی روڈ پر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔

طاقت چوک میں فائرنگ کا تبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا۔ پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو علی چٹھہ اور شہزاد عرف شادا گرنیڈ ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گئیں۔

ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔