گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 97 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ

Polling

Polling

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 97 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے جو شام 5 بجے تک کسی وقفہ کے بغیر جاری رہے گی۔

الیکشن ٹریبونل کے حکم پر گوجرانوالہ میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے 33 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل جاری ہے۔ 33پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52 ہزار 550 ہے۔ پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ حساس قرار دیئے گئے 19 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں پی پی 97 سے مسلم لیگ (ن) کے اشرف وڑائچ 29ہزار756ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، ان کی کامیابی مسلم لیگ (ق) کے ناصرچیمہ نے چیلنج کی تھی، الیکشن ٹریبونل نے 33 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ انتخاب کااعلان کیا تھا۔