گوجرانوالہ کی خبریں 12/12/2016

Mehfil e Darood Shareef

Mehfil e Darood Shareef

گوجرانوالہ : خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے ماہ نور و سرور ربیع الاول شریف کے ایمان افروز لمحات کے انوار ایک بار پھر ہمارے دل و دماغ کی تشنہ سرزمین پر ابر رحمت کی طرح برس رہے ہیں، جگہ جگہ اجالوں کے قافلے ٹھہرے ہوئے ہیں، یہ وہ ماہ مکرم ہے جس میں اللہ کا محبوب، عرش و فرش کے شہریار،حضور محمد مصطفی احمد مجتبیٰ ۖجلوہ فرماہوئے اور صدیوں سے پھیلی ہوئی جہالت و ضلالت کے اندھیرے چھٹ گئے، کفر وشرک کے دھند لکے مٹ گئے،لہٰذا اہل اسلام کو چاہئے کہ کثرت سے درودوسلام کا نذرانہ بارگاہِ رسالت میں پیش کریں تاکہ امت کا حضورۖ کے ساتھ تعلق مضبوط ہوسکے اور ان کے دل نور محمدیۖ سے جگمگا اٹھیں ،ان خیالات کا اظہار امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیرمحمد رفیق احمدمجددی نے عظیم الشان سالانہ محفل درود شریف بسلسلہ عید میلادالنبی ۖمنعقدہ درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ حضور ۖ کی ذات پر درود پڑھنا حکم قرآنی ہے ،یہ ایک ایسا عمل ہے جو اللہ کا پسندیدہ اور محبوب عمل ہے، انہوں نے کہا کہ امت کے زوال کا سبب اپنے رسول ۖسے بے تعلقی ہے اور یہ تعلق مضبوط کرنے کا بہترین ذریعہ درودوسلام پڑھنا ہے ،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اللہ اور اس محبوب کی دامن کو مضبوطی سے تھام لیں تاکہ ہماری دنیا اور آخرت سنور سکے، اس روحانی محفل میں ہزاروں کی تعداد میں اہل اسلام نے شرکت کی او ر پچاس لاکھ سے زائد درودوسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گوجرانوالہ : ربیع الاول کے اس بابرکت مہینے کی آمد پر گوجرانوالہ شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے گلی گلی کوچے کوچے میں آمد مصطفی مرحبا مرحبا کے نعرے بلند ہورہے ہیں مسلمانان اسلام نبی مکرم ، نور مجسم کی آمد پر اپنے گھروں کو سجا رہے ہیں، مساجد میں روشنیاں جگمگارہی ہیں ایسا لگتا ہے کہ گوجرانوالہ شہر میں انوار کی برسات ہورہی ہے ، ہرطرف جشن کا سماں نظر آتاہے ، ماہ نور شروع ہوتے ہی اپنی محبت کااظہار کرنے کے لئے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام آج بروزسوموار عید میلادالنبی ۖکے سلسلہ میں شہر گوجرانوالہ کا مرکزی جلوس درگاہ حضرت ابوالبیان ماڈل ٹائون سے صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی زیر قیادت نکالاجائے گا جو چاندنی چوک ماڈل ٹائون ، گوندلانوالہ روڈسے ہوتاہوا چوک گوندلانوالہ اڈاپہنچے گا۔جہاںپر عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ہوگی،بعدازاںیہ جلوس خراداں والابازار، چوک دارالسلام سے گرجاکھی دروازے،کالج روڈ ،کمہاراں والا گلہ سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہو گا،اس عظیم روحانی جلوس میں ڈویژن بھر کے علمائ،مشائخ، اساتذہ ، طلباء ، وکلاء ، انجینئرز ، ڈاکٹرزسمیت تمام طبقہ ہائے فکرکے افراد شرکت کریں گے۔
سیکرٹری نشرواشاعت عالمی ادارہ تنظیم الاسلام (رجسٹرڈ) محمد شہزاد احمد مجددی 0333-8131588