گوجرانوالہ میں وارڈن گردی، شہری پر سرعام وحشیانہ تشدد

Warden Openly Violence

Warden Openly Violence

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وکلا گردی اور پولیس گردی کے بعد اب وارڈن گردی کے واقعات بھی تواتر کے ساتھ سامنے آنے لگے ، گوجرانوالہ میں وارڈن نے شہری کو نہ رکنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات ،کبھی وکلا گردی ، کبھی پولیس گردی اور اب وارڈن بھی ان ہی کی نقش قدم پر چل پڑے۔ ہر روز وارڈن گردی کا ایک نیا واقعہ سامنے آتا ہے۔

گوجرانوالہ میں عظیم نامی شہری گوندلانوالہ پھاٹک سے گزر رہا تھا ، اس کو ٹریفک وارڈن نے روکا شہری کے نہ رکنے پر وارڈن طیش میں آگیا۔ آؤ دیکھا نہ تاؤ ، وراڈن نے موٹر سائیکل سوار شہری کو دبوچا ، تھپڑوں کی بارش کر دی اور شہری کو گھسیٹتا ہوا اپنے ساتھ لے گیا۔