گجرات کی خبریں 15/07/2015

Gujarat University, Distributed Checks

Gujarat University, Distributed Checks

گجرات (جی پی آئی) ضلعی چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی چوہدری تنویر گوندل نے گزشتہ روز یونیورسٹی آف گجرات میں پونے 3 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔ یہ چیک مورا سکالر شپ سکیم کے تحت تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری تنویر گوندل نے کہا کہ مورا سکالر شپ سکیم مستحق طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے سلسلہ میں دیئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکول لیول ‘ یونیورسٹی لیول کے طلباء و طالبات کو چیک دئیے جا رہے ہیں مورا سکالر شپ سکیم سے مستفید ہونے والے طلباء و طالبات با آسانی اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر رہے ہیں میں صوبائی لیول پر کوشش کرونگا کہ مورا سکالر شپ سکیم کی رقم میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ تاکہ طلباء کو سہولت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف تعلیم کی طرف خصوصی فوکس کر رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ہر بچہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو۔ اس سلسلہ میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
…………………………………
گجرات(جی پی آئی) مریم ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گجرات کی طرف سے معذور بچوں کو عید کے تحائف اور عیدی دی گئی۔ صدر تنویر احمد ‘ چیئرمین ناہید اقبال’ نائب صدر فاروق احمد نعیمی’ نائب صدر محمد مصطفی رفیق’ فنانس سیکرٹری محمد سعید’ جوائنٹ سیکرٹری خاور محمود’ ندیم احمد’ محمد ندیم’ تنویر بھٹی’ و دیگر نے گھر گھر جا کر نقدی ‘ چینی ‘ گھی’ شربت سویاں وغیرہ و دیگر تحائف دئیے۔
………………………………
گجرات(جی پی آئی) جنرل سیکرٹری گجرات پریس کلب بیورورچیف روزنامہ خبریں حسام الدین کرامت امریکہ پہنچ گئے ۔وہ عید الفطر امریکہ میں منائیں گے ۔حسام الدین کرامت اپنے تفریحی دورہ کے دوران امریکہ اور برطانیہ قیام کریں گے ۔انکی عدم موجودگی میں جلاالدین کرامت صحافتی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلع میں اپنی نوعیت کے منفرد پراجیکٹ کڈنی سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد آج27رمضان المبارک دن گیارہ بجے رکھا جائے گا، سنٹر کے تعمیراتی امور کی نگرانی کے لئے ممتاز صنعتکار و سماجی شخصیت میاں محمد اعجاز کو ڈویلپمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گے ہے۔ یہ فیصلہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، حاجی ناصر محمود، اورنگزیب بٹ، میاں محمد اعجاز، میاں محمد الیاس، الحاج امجد فاروق، جاوید بٹ ، پی ایس او ٹو ڈی سی او عثمان سرور و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ پانچ کروڑ روپے سے زائد لاگت کے اس پراجیکٹ کو انجمن بہبودی مریضاں اور ہلال احمر کے تعاون سے تعمیر کیا جائے گا اس مقصدکے لئے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد فنڈز اکٹھے کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر کی عمارت پرنس چوک پر ہلا ل احمر کی دوکنا ل اراضی پر تعمیر کی جائے گی جس کے لئے معروف کنسلٹنٹ محمود کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ اس سنٹر میں گردوں کی ٹرانسپلانٹ کے علاوہ گردوں کے تمام امراض کے علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی۔کڈنی سنٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سربراہ میاں محمد اعجاز نے بھرپور اعتماد پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ممبران ڈویلپمنٹ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس اہم ادارے کی جلد تعمیر کے لئے تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔ اس سے قبل اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کڈنی سنٹر کی تعمیر کا سنگ بنیاد آج 27رمضان المبارک دن گیا رہ بجے رکھا جائے گا اس موقع پر پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان بازار ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، اورنگزیب بٹ، الحاج امجد فاروق بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او نے رمضان بازار کے تمام سٹالز کا معائنہ کیا اور فروخت کے لئے رکھی گئی اشیا کے معیار اور ریٹ لسٹوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ سستے رمضان بازار کا انعقاد ماہ مبارک کی آخری تاریخ تک ہوگا جس میں شہریو ں کو حکومتی ہدایات کے مطابق سستے داموں اشیائے خورد نو ش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے انچارج رمضان بازار کو ہدایت کی کہ اشیا خورد و نوش کی طلب کے مطابق رسد یقینی بنائی جائے،تمام سٹالز پر ریٹ کارڈز نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔ ڈی سی او نے اس موقع پر خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان سے معلومات حاصل کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے گرانفروشی پر دو ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر ادیے جبکہ 4گرانفروشوں پر 5500روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کاروائی کے دوران اے ڈی سی اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر راول گل اور صلاح الدین کے خلاف مقدمات درج کر ادیے ۔ اے ڈی سی نے گرانفرش ذیشان ، تنویر ، عمیر اور ارشد محمود پر جرمانہ عائد کر دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) ضلعی حکومت کی طرف سے بصارت سے محروم بچے کو وہیل چیئر فراہم کر دی گئی ہے ، ڈ ی سی او لیاقت علی چٹھہ نے وہیل چیئر معذور کے والد کے حوالے کی ، مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی ناصر محمود، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر ، نوجوان صحافی روحان شاویز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو غازی چک کے رہائشی بصارت سے محروم عمیر نے وہیل چیئر فراہم کرنے کی درخواست کی تھی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او سوشل ویلفئر امجد کلیر نے وہیل چیئر کا انتظام کیا جسے گذشتہ روز بصارت سے محروم بچے کے والد کے حوالے کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) انسانیت کے نام خالق کائنات کے پیغامات کا نام دین اسلام ہے۔ یہ ایسا خوبصورت دین ہے جو آفاقی و فطری بھی ہے اور جامع واکمل بھی۔ عقائد و عبادات، اخلاقیات و معاملات، تجارت وسیاست، حقوق وفرائض، روحانیت و جسمانیت، دنیا وآخرت، قبر وحشر سمیت ہر موضوع پر رہنمائی کرنا دین اسلام کا خاصہ ہے۔ جبکہ فروغ تعلیم، پرامن معاشرے کے قیام اور اسلامی اخوت پر زور دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری ذیب سجادہ نیک آباد شریف نے دورہ برطانیہ کے موقع پر بریڈفورڈ میں عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم قرآن یہ ہے کہ اللہ رب العالمین نے انسان کو بے مقصد نہیں بنایا اور ساری انسانیت نے اللہ کی جانب لوٹنا ہے اور محشر کے میدان میں حساب وکتاب کے بعد جنت ودوزخ کے فیصلے ہونے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس رات میں قرآن نازل ہوا وہ رات ہزاروں مہینوں سے عظیم ہے تو جس دل دماغ پر قرآن مجید اثر کر جائے وہ بھی عظیم تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العالمین نہ صرف رسول اللہۖ کی اطاعت ومحبت لازم قرار دی ہے بلکہ رمضان قرآن اور معرفت رحمن بھی آپۖ کے توسل سے عطا ہوئی اور نہ صرف غلام رسول کو درود وسلام کا حکم دیا بلکہ خود خالق کائنات بھی حضورۖ پر درود پڑھتے ہیں۔ مفتی اسلام پیر محمد عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ تارکین وطن اچھے مسلمان اور اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیتے رہیں گے تو زبردست میسج ڈلیور ہوتا رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مملکت خدا داد اور وطن عزیز ہے، اسے عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے کی جانے والی سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔ اس موقع پر نیک آباد شریف کی شاندار دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور شیخ المشائخ استاذ العلماء حضرت پیر محمد افضل قادری سجادہ نشین نیک آباد شریف کی جلد صحت یابی کے علاوہ استحکام پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات(جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے چوک پاکستان میں روزہ داران کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین مرکزی انجمن تاجران عالمگیر بوبی پہلوان کی زیر نگرانی روزانہ افطاری کروائی جاتی ہے۔ گزشتہ روز مہمان خصوصی صدر انجمن تاجران گلزار مدینہ روڈ چوہدری نعیم آف چناب موبائل تھے۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے لوگوں کو افطاری تقسیم کی۔
۔۔۔۔۔
کنجاہ(جی پی آئی) جماعت اہلسنت کنجاہ کے سابق سرپرست اعلیٰ حاجی بشیراحمدچٹھہ نے مستحقین تین سوافرادمیںرمضان پیکج تقسیم کیاجس میںگھی ،آٹا،چاول،دالیں،چینی وغیرہ شامل تھیںاس موقع پرجماعت اہلسنت کے سابقہ عہدیدران حاجی محمدیونس عطاری،چوہدری محمدافضال رانجھا،مفتی محمدالیاس،مجاہداہلسنت چوہدری محمدفیصل گوندل جلالی،شیخ اسراراحمد،میرمحمداکرام ،قاری اخترسلیمانی،حافظ محمدارشداللہ والے،پروفیسرحاجی عارف ،نثارآرائیں،محمدبلال بٹ ،عمران راٹھور،طاہراقبال چشتی،چوہدری محمداعجازچٹھہ،چوہدری محمدارشدچٹھہ بھی شامل تھے اس موقع پرحاجی بشیراحمدچٹھہ نے کہاکہ ہمیںچاہیے کہ غرباء مسکین کی ضروریات کاخصوصی خیال رکھیںاوران کوبھی عیدکی خوشیوںمیںشامل کرکے حقیقی عیدکی خوشیاںحاصل کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)ضلع گجرات میں بنائے جانے والے آرگنائزرزاور ڈپٹی آرگنائزرز ممبران اورکارکنوں کی مشاورت کے بغیر بنائے گئے ہیں ،نظریاتی اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکنوں کو بالکل نظر اندازکر دیا گیا ہے ،پارٹی میں سٹیٹس کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اس سے قبل بھی پارٹی قیادت کو آگاہ کر چکے ہیں کہ ضلع گجرات میں بنائی جانے والی ایگزیکٹو کمیٹی پر بھی شدید تحفظات ہیں ،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اورتمام کارکنوں کو اختلاف رائے کا حق حاصل ہے انہوں نے کہاکہ تمام پارٹیوں کے مسترد شدہ لوگوں کو جو چھ چھ دفعہ الیکشن ہار چکے ہیں اور جن کو دوسری پارٹیاں ٹکٹ ہی نہیں دیتیںان لوگوں کو نظریاتی کارکنوں کے فیصلے کرنے کے اختیارت سونپ دئیے گئے ہیں جس پر ضلع بھر میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوںکے شدید تخفظات ہیں انہوں نے کہاکہ پارٹی کو ری آر گنائز کرنے والے چوہدری محمد سرور کو یہ تک نہیں پتا کہ پارٹی کیلئے عرصہ دراز سے ضلع میں کام کرنے والے کون ہیں اور کن لوگوں کی وجہ سے پارٹی ضلع بھر میں مقبول ہوئی اور آج تمام موقع پرست لوگ پارٹی کویرغمال بنانے کے در پے ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ جس طرح آرگنازئرز مقرر کرنے کے فیصلے کئے جا رہے ہیں اس سے کارکنوں اور عوام میں یہ تاثر پھیل رہا ہے کہ جو لوگ آرگنائزر مقرر کئے جا رہے ہیں آئندہ جنرل الیکشن میں وہی لوگ پارٹی ٹکٹ حاصل کریں گے اور پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے اور یہی لوگ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اپنے منظور نظر لوگوں کو ٹکٹیں دیں گے ایسے تاثر سے پارٹی کی مقبولیت کاگراف متاثر ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ جن لوگوں کو چھوڑ کر عوام پی ٹی آئی کو ووٹ دینے پر آمادہ ہوئے اب وہ لوگ ہی پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے بطور امیدوار عوام کے سامنے کھڑے کئے جا رہے ہیںانہوں نے کہاکہ ضلع گجرات کے فیصلے ضلع گجرات میں بیٹھ کر تمام کارکنوں کی رائے کو مدنظر رکھ کر کئے جانے چاہیںکیونکہ پارٹی پر مشکل وقت میں کارکنوں کو ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جاتا ہے جبکہ فیصلے کرتے وقت انہی کارکنوں کو یکسر نظر انداز کیا جاتا ہے جس سے پارٹیوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔
۔۔۔۔
لالہ موسیٰ(جی پی آئی)آواز خلق سنو تحریک کے راہنمائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بھانوالی کے قریب بجلی کے لٹکتے مین تاروںکے مسئلہ کی آواز بلند کرنے پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور لیاقت علی بھانوالیا کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار یسین کھٹانہ ،عابد چوہدری،چوہدری محمد اخلاص،چوہدری رحمت خان،حاجی نادر علی،چوہدری عادل،چوہدری فیصل نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ کنونیئر آواز خلق سنو تحریک نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور بانی رکن لیاقت علی بھانوالیا کی کاوشوں سے گیپکو حکام نے نوٹس لیا اور علاقہ کا اہم ترین مسئلہ حل ہو،انہوں نے لائن سپرینڈنٹ بشارت علی کامسئلے کے حل کیلئے خصوصی دلچسپی لینے اور بجلی کی مین تاریں جو زمین سے محض چند فٹ کے فاصلے پر تھیں صحیح کروانے پر شکریہ ادا کیا۔