گجرات کی خبریں 13/1/2016

Liaqat Ali Chatta

Liaqat Ali Chatta

گجرات (جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت/ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے سٹرکوں کو تباہی اور عوام کے جان و مال کو خطرے کے پیش نظر پتھر، اینٹیں، ماربلز اور دیگر سامان لے جانیوالی اوورلوڈگاڑیوں کے ضلع گجرات کی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے اس حکم کا نفا ذ فوری طور پر ہوگا ۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اوور لوڈ ڈ گاڑیاں سٹرکیں تباہ کرکے قومی خزانے کو نقصان اور عوام کے جان و مال کے لئے خطرات کا باعث بن رہی ہیں جنکی فوری روک تھام ناگزیز ہے۔ انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر محکموں کے افسران کو ہداے کی ہے کہ اس حکمنامے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالے عناصر کے خلاف مجاز عدالت میںمقدمات چلائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بوڑا ضلعی حکومت اور مقامی بااثر شخصیات کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بن گیا۔ گزشتہ روز گجرات کی تاریخ میں خواتین نے انوکھا احتجاج کیا اور اپنے مسائل حل نہ کرنے والے اراکین اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کیلئے چوڑیاں اور زنانہ کپڑے پیش کئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقہ بوڑا میں پانچ سال سے اس قدیمی جوہڑ کو بند کر دیا گیا ہے جو کہ سرکاری زمین شاملاٹ پر واقع تھا۔ جس کا رقہ 9 کنال 5 مرلے ہے جس پر مقامی رہنمائوں نے مبینہ طور پر قبضہ کر لیا ہے ۔ جس سے علاقہ کے نمازیوں اور اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امام مسجد صاحب صرف اکیلے اذان دیتے ہیں اور اکیلے ہی نمازپڑھتے ہیں۔ کیونکہ گندے پانی کی وجہ سے کوئی شخص مسجد میں نماز کیلئے نہیں پہنچ پاتا۔ خواتین ‘ بچے اور بوڑھے مشکلات کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز علاقہ کے مکینوں نے اس پر شدید احتجاج کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ خواتین اور بچوں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جبکہ خواتین نے رنگ برنگی چوڑیاں اور زنانہ کپڑے بھی اٹھا رکھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ کپڑے اور چوڑیاں اپنے بھائیوں اراکین اسمبلی اور ضلعی افسران کو پیش کرنا چاہتی ہیں جو کہ وعدے کرنے کے باوجود علاقہ بوڑا سے منہ موڑ بیٹھے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نورالعین نے صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے ہیلتھ کارڈ نہ رکھنے، زائد المعیاد اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر 2میرج ہالز اور بیکری کو سیل کر دیاجبکہ بیکری انتظامیہ پر 50ہزا ر روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ضلع گجرات عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر کریک ڈائو ن کے دوران اے سی نورالعین نے ٹیم کے ہمراہ دولت نگر کے علاقہ میں نیاز میرج ہال اور الفردوس میرج ہالز کے کچن کا معائنہ کیا ، انتظامیہ کے پاس ملازمین کے ہیلتھ کارڈ موجود نہ تھے، مسالحہ جات رنگ والے ڈبوں میں رکھے گئے تھے، برتنوںکی صفائی کے لئے کپٹر ے دھونے والا سرف استعمال کیا جا رہا تھا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوںنے دونوں میرج ہالز کو سیل کر دیا۔ ایک اور کاروائی کے دوران اے سی گجرات نے گورمے بیکرز پرنس چوک کی چیکنگ کی جہاں اشیائے خورد نوش کے ڈبوں پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری کے تواریخ درج نہ تھیں جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کنزیومر ایکٹ کے تحت انتظامیہ پر 50ہزار روپے جرمانہ اور بیکری کو سیل کر دیا گیا۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ اور ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ضلع گجرات عرفان علی کاٹھیا نے کامیاب کاروائی پر اے سی گجرات اور انکی ٹیم کو سراہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سپیشل پرائس مجسٹریٹ /اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا نے مختلف علاقوں میں پرائس چیکنگ کے دوران ایک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا ہے جبکہ 4گرانفروشوںپر 11300روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر کریک ڈائون کے دوران اے ڈی سی نے دوران چیکنگ بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے پر سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا۔ دوسر ی طرف اشیائے خورد و نو ش کے مقررہ سے زائد نرخ وصول کرنے پر بابر شہزاد، زین بھٹی، خرم شہزاد، ندیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل کی پریس ریلیز کے مطابق نومنتخب بلدیاتی نمائندے مورخہ 14جنوری2016بروز جمعرات بوقت 11بجے متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے شہباز شریف پارک کا دورہ کیا اور اس میگا پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی پلاننگ شاہد اقبال ، ڈی او بلڈنگ محمد یونس ، آصف میر ، ڈی او فاریسٹ رضا انور شیخ ، ڈی ایس او ندیم بٹ ، رانا یاسر ، اعظم گجر ، انوار شاہ ، ٹی ایم او خرم محمود ترہنگی ، چوہدری عظمت فریدو دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار کسی بھی صورت سست نہ ہونے دی جائے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن آئندہ دورہ گجرات کے موقع پر پارک کا بھی معائنہ کریں گے انہوںنے کہا کہ پارک میں پودے لگانے ، بینچ نصب کرنے کا کام بلا تاخیر مکمل کیا جائے اسی طرح پارک کے گرد بائونڈری لگانے کے حوالہ سے ٹینڈرز جاری کیے جائیں ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی کہ متعلقہ افسران فوری طور پر پارک کا علیحدہ بینک اکائونٹ کھلوائیں اور تما م اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں موجود سپورٹس گرائونڈ کیلئے فلڈ لائٹس کی تنصیب کے حوالہ سے فوری اقدامات کیے جائیں اسی طرح کینٹین کمیٹی تشکیل دی جائے نیز پارک کے انتظامات چلانے کیلئے درکار سٹاف کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے تا کہ حکومت سے ان پوسٹوں کی منظوری کی جا سکے اس سے قبل مختلف محکموں کے افسران نے ڈی سی او کو بریفنگ دی اور پارک میں سول ورکس ، پودے لگانے اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔