گجرات کی خبریں 12/9/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) محرم الحرام کے ضمن میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں میں فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں جبکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس الرٹ ہیں، کسی بھی ہنگامی حالات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر سول اداروں کی مدد کیلئے چوکس ہے ، باہم کوارڈینیشن سے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء سے مخاطب ہو کر کیا۔چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویر، میئر حاجی ناصر محمود، اے ڈی سی فنانس سعدیہ مہر، اے سی کوآرڈینیشن وقار خان، ڈی ایس پی عرفان سلہریا، ڈی آئی او عثمان سندھو، صدرمرکزی انجمن تاجران جاوید بٹ ، میاں امجد محمود،صاحبزادہ سعید شاہ گجراتی، پروفیسر سید سرفراز جعفری، الطاف عباس کاظمی، سید الطاف الرحمان، سید ضیااللہ شاہ بخاری، سرکاری افسران ، علماء ا کرام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گجرات کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ محرم کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہے اور شہر کی صفائی ستھرائی، لائٹنگ کے بہتر انتظامات بھی کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کے جلوس ومجالس کے لئے شہر میں متبادل راستے کھولے جا رہے ہیںہیں جس کی بدولت شہریوں کو ٹریفک کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے علماء نے امن کی فضا قائم رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ ڈی پی او گجرات کے نمائندہ ڈی ایس پی عرفان سہلریا نے بتایا کہ ضلع میں فول پروف سیکورٹی کے مکمل انتظامات کے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں تمام مشکو ک افراد کی کڑی نگرانی جاری رہے گی اور کوئی بھی فرد امن وامان کی راہ میں رکاوٹ بنا تو اسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہوں نے بتایا کہ الحرام کے دوران اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام مسالک کے اکابرین کا بھرپور تعاون حاصل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر ضلع کے ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروں کو بھی چوکس کر دیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ 10سال میں ہیلتھ سیکٹر کا بیڑہ غرق کر کے روڈ شو میں جھوٹ بولنے سے ترقی ظاہر نہیں ہوتی۔ وہ لودھراں سے سابق ایم پی اے ملک اجمل خاں جوئیہ کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، ملک مرید عباس بپی، عاشق محمد خان، عالم گجر اور نادر دوگل ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نہ صرف پاکستان کے اندر بلکہ باہر بھی بڑی روانی سے غلط بیانی کے ماہر ہیں، صحت کے شعبہ میں ان کا ایک تاریخی اور ریکارڈ کام سرکاری ہسپتالوں کے فرشوں اور وارڈز کے دروازوں پر پڑے غریب مریضوں کی کسمپرسی میں موت اور ایک ہی بیڈ پر مُردوں کے ساتھ مریض اور تین تین مریض اکٹھے لٹانا ہے، انہیں یہ بھی پتہ چل گیا ہے کہ عوام کی خدمت ان کا مقصد ہے اور نہ ان کے بس کی بات، یہ صرف جھوٹے دعوے کر سکتے ہیں اور عوام کو سبز باغ دکھا سکتے ہیں، سرکاری ہسپتال جہاں ہمارے دور میں ایمرجنسی میں پہنچتے ہی مریض کا بہترین ادویات سے فری علاج شروع ہو جاتا تھا ہر قسم کا ٹیسٹ فری ہوتا تھا اور دل کے مریضوں کو ہزاروں روپے مالیت کا انجکشن فری لگایا جاتا تھا وہاں جانے والے مریض کو اب بیڈ بھی نہیں ملتا، ادویات میسر ہیں نہ فری ٹیسٹ کی سہولتیں اور وہ انہیں جھولیاں پھیلا کر بددعائیں دیتے ہیں۔ ملک اجمل جوئیہ نے کہا کہ پنجاب میں غریب اور عام آدمی کی خدمت اور فلاح و بہبود کے تاریخی کام صرف چودھری پرویزالٰہی کے دور میں ہوئے اور لوگ آج بھی ان کے دور کو یاد کرتے ہیں۔#
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن گجرات کے زیر اہتمام برما میں روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف گجرات پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن گجرات کے صدر وحیدر اختر آرائیں اور سیکرٹری عاطف منور کی زیر قیادت روہنگیامسلمانوں پر قتل عام اور مظالم کے خلاف نوجوان ممبر ثاقب بٹ کی زیر سر پرستی احتجاجی ریلی نکالی جوکہ گجرات بار سے شروع ہوکر کچہری چوک سے ہوتی ہوئی گجرات پریس کلب پر امن احتجاج کیا ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میںنعروں سے درج احتجاجی پلے کارڈ اُتھا رکھے تھے جس پر روہنگیامسلماوں کی حمایت میں اور برماحکومت کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر صدر وحید اختر آرائیں اور ثاقب بٹ نے اپنے مشترکہ خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عالم اسلام، قومی سلامتی کونسل اقوام متحدہ کوبرما میں روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف سخت ترین نوٹس لیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کروائیں اور روہنگیامسلمانوں ہر قسم کی قانونی سہولیات اور ان کے جان مال کا تحفظ کیا جائے انہوں نے مزید کہاکہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل عام پر پاکستانی حکمرانوں کا خاموش رہنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے جوکہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے کامیابی و کامرانی سے پندرہ سالہ جشن ِتکمیل پر چیئرمینHECپروفیسر ڈاکٹر مختار احمد اورHECکے ممتاز عہدیداران کو ایک خصوصی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ وفاقیHECنے ایک پُر عزم میر کارواں کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ایک روشن تعلیمی منظر نامہ سے روشناس کروایا۔ اعلیٰ تعلیم کی صحیح معنوں میں ترویج و ترقی قوم کی حیاتِ نو کا وسیلہ ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے انتظام نو میں وفاقیHECکی خدمات قومی ترقی کا ایک روشن باب ہیں۔ مجھے قوی امید ہے کہ ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں وفاقیHECاعلیٰ تعلیم کے نظام کو باعمل و بامراد بناتے ہوئے نوجوان طلبہ میں نئی روح پھونکنے میں کامیاب ہو گا۔ جامعہ گجرات تعلیمی ترقی کے اس سفر میں وفاقیHECکے شانہ بشانہ اعلیٰ تعلیم کے اہداف کو حاصل کرنے میں برابر کا ہاتھ بٹائے گی۔ جامعہ گجرات میں منعقدہ اس خصوصی ویڈیو کانفرنس میں رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک، ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر، ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی، ڈائریکٹر شیخ عبدالرشید، محمد یعقوب، ڈاکٹر عبدالماجد سندھو، ڈاکٹر راشد سعید، ڈاکٹر شہزاد سرفراز، ڈاکٹر فیصل مرزا،آصف شریف، ارشد منظور بوسال، ڈاکٹر عبدالرحمان ،چیف لائبریرین کاظم علی سید و دیگر نے HECکے بے مثال کامیابیوں پر اسکی خدمات کو ہدیۂ تبریک و تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ نظام تعلیم کی از سرنو تشکیل نے پاکستان کے نوجوان طلبہ کو ایک نئے جذبہ ٔ عمل سے روشناس کروایا ہے۔ وفاقیHECنے سالار کارواں کا کردار نبھاہتے ہوئے قومی ترقی کو عمل کو تیز تر کیا۔ ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے کہا کہHECکا جذبۂ تعمیر اعلیٰ تعلیم کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے اجتماعی فلاح کا وسیلہ ہے۔ ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ HECکے اعلیٰ تعلیم بارے اقدامات سے پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ ڈاکٹر فریش اللہ یوسفزئی نے کہا کہ وفاقیHECنے اپنے لائحہ عمل میں نوجوان طلبہ کی کرداری و شخصی تربیت کے پہلو کو اُجاگر کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان طلبہ ملک و قوم کے محب و ذمہ دار شہری بن سکیں۔ شیخ عبدالرشید نے کہا کہHECنے سمارٹ یونیورسٹی کے تصور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے مضبوط میڈیا کے موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کو ممکن بنایا ہے۔ ڈاکٹر عبدالماجد سندھو نے کہا کہ تعلیم و صنعت کے باہمی روابط کو مضبوط تر بنانے کے لیے یونیورسٹیوں میں ORICکا قیامHECکا قابل ستائش کارنامہ ہے۔ ڈاکٹر راشد سعید نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے میدان عمل میں معیار کویقینی بنانے کے لیےHECراہبر فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔ محمد یعقوب نے کہا کہ HECکے مختلف منصوبہ جات طلبہ کو جدید ترین سہولیات کی بہم فراہمی میں ممدومعاون ثابت ہونگے۔ ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ HECنے گذشتہ پندرہ سالوں میں جدت و اختراع کے تصور کو عملی روپ دیتے ہوئے قوم کی اُمنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ آصف شریف نے کہا کہ پاکستان کے مروجہ طریقہ تعلیم کو جدت سے روشناس کرواتے ہوئےHECنے ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ارشد منظور بوسال نے کہا کہ نوجوان طلبہ کی فکر کوعہد حاضر کے تکنیکی و تعلیمی روّیوں سے کاملاً روشناس کروانے اور زمانہ کی رفتار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تکنیکی و سائنسی انقلاب لازم تھا۔ جامعات کی موجودہ ہیت و کارکردگی HECکی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جامعہ گجرات کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام بانی ڈائریکٹر یاسر افتخار علی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے یاسر افتخار علی مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے کہا کہ شخصیات کی پُر خلوص و پُر عزم خدمات ادارہ سازی میں تاریخ ساز کردار ادا کرتی ہیں۔ یاسر افتخار علی نے جامعہ گجرات میں IHRMکو پروان چڑھانے اور اسے ترقی کے اعلیٰ مدارج پر لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت میںمحنت و خلوص کا جذبہ کار فرما تھا۔ انہوں نے بھرپور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئےIHRMکو جامعہ گجرات کے لیے وجہ افتخار اور مرکز فضیلت بنانے میں اپنی تمام تر کاوشوں کو وقف کر دیا۔ جامعہ گجرات کے لیے مرحوم یاسر افتخار علی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ رجسٹرا ڈاکٹر طاہر عقیل نے کہا کہ یاسر افتخار نے بے پناہ محنت و لگن کے ذریعےIHRMکو جامعہ گجرات کا انتہائی فعال شعبہ بناتے ہوئے ادارہ کے نام کو سربلند کیا۔ ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید نے کہا کہ یاسر افتخار علی ایک مہذب شخصیت ہونے کے ناطے عزم و ہمت کی دولت سے معمور شخصیت تھے۔ وہ اپنے طلبہ کے لیے مشعل راہ اور سرمایہ افتخار تھے۔ کوارڈینیٹرIHRMایاز نورانی نے میزبانی کے فرائض نبھاتے ہوئے کہا کہ مرحوم یاسر افتخار علی نے ایک مدبرسرپرست کی طرح IHRMکے خدوخال کو نکھارنے میں اپنی تمام تر تنظیمی و تدریسی توانائیوں کو وقف کر دیا۔ ان کے ہزار ہا مایہ ناز طلبہ آج پاکستان و بیرون ملک مہمانداری کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اپنے لائق استاد اور جامعہ گجرات کا نام روشن کر رہے ہیں۔ یاسر افتخار علی مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پرIHRMکے سابق طلبا و طالبات کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان کے طول و عرض کے علاوہ بیرونی ممالک سے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے مہربان و شفیق استاد کی شاندار شخصیت کو ہدیہ تبریک و تحسین پیش کرتے ہوئے قرآن خوانی اور خصوصی دُعائے مغفرت کے ذریعے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دُعامانگی۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی اس محفل میں سربراہCeLTSڈاکٹر غلام علی ، سینئر فیکلٹی شعبہ انگریزی ڈاکٹر ریاض مانگریو کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے اساتذہ و طلبہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کو ٹلہ ارب علی خاں (جی پی آئی) سابق امیدوار چیئر مین یوسی ککرالی چودھری غضنفر اقبال ککرالی کی ڈیرہ کو ٹلہ پر چودھری شاہد رضا کو ٹلہ سے اہم ملاقات ۔ اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے حاجی غضنفر اقبال کا کہنا تھا کہ میراسیاسی تعلق صرف چودھری نعیم رضا کوٹلہ ،چودھری شاہد رضا کو ٹلہ کے ساتھ ہے،اور انشاء اللہ کو ٹلہ برادران سے وابستگی مرتے دم تک قائم رہے گی ،کسی دوسری جماعت میں شمولیت یا یوسی ککرالی میں تنظیم سازی کی مشاورت متعلق خبریں بے بنیاد ہیںمیں نے کسی پارٹی عہدیدار سے کو ئی ملاقات نہیں کی ہے بلکہ میں میڈیا کی وساطت سے مخالف جماعتوں اور پارٹی عہدیدران کو پیغام دینا چاہتا ہوں ، میں کسی کے ساتھ ملاقات کا خواہش مند ہوں نہ کو ئی شخصیت مجھ سے ملاقات کے لیے رابطہ کرئے ۔ملاقات کے مو قع پر حاجی فضل حسین پہاڑے بھی مو جود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) منڈی بہائو الدین میں امیدوار ایگزیکٹو شاہین فاونڈر گروپ کے نامزد امیدوار برائے کارپوریٹ کلاس رانا ذوالفقار احمد اورامیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس محمد افضال تارڑکی جانب سے پھالیہ روڈ منڈی بہائوالدین کے ممبران کے اعزاز میں شاندار عشائیہ دیا، جس کے مہمانوں خصوصی چوہدری وحید الدین ٹانڈہ تھے ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہائو الدین کے غیور عوام اور چیمبر کے معزز اراکین جس طرح پیار و محبت کرتے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ،دھڑے کا ساتھ دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری جاوید کوآنہ نے کہا کہ افضال تارڑ کی کامیابی کیلئے تمام وسائے بروئے کار لائیں گے ، چوہدری حنیف گجر نے کہاکہ ہم پیدا بھی شاہین گروپ سے ہوئے تھے ، اور مرے گئے بھی شاہین گروپ میں ، سیدضیغم شاہ نائب صدر شاہین منڈی بہائو الدین نے کہا کہ شاہین گروپ غیر سیاسی گروپ ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ تاجروں کے تعاون سے شاہین گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ ہم اس سال الیکشن کہ ہر روز مختلف مارکیٹ کے ممبران کو مدعوں کر رہے ہیں ، محمدآصف بشیر نے کہا کہ سابق روایات کی طرح اس سال بھی شاہین گروپ کو ضلع منڈی بہائوالدین ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرینگے ، امجد اویس میراں جی نے کہا کہ سمال اسٹیٹ منڈی بہاوالدین کے پیسے DC سابق کے اکائونٹ میں آ چکے ہیں بہت جلد کام شروع ہو جائے گا، امیدوار برائے ایسوسی ایٹ کلاس محمد افضال تارڑ نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے ممبران کی اکثریت فیصلہ کر دیا ہے کہ شاہین فاؤنڈر گروپ کے ساتھ ہیں، رانا ذوالفقار، مرزا عبد الغنی،چوہدری مظہر تارڑ،میاں غلام سرور چڈھر ،رانا ذوالفقار احمد، ودیگر عہدیداران وممبران نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے رہنماٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے105الحاج محمد افضل گوندل ،سابق ایم این اے رحمان نصیرمرالہ اورگجرات چیمبرکے سابق سینئرنائب صدرچوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے اسلامک سنٹرجاکرڈاکٹرطارق سلیم سے انکے پوتے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی وفات پر دلی دکھ ہوا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے رہنما،چوہدری علیم اﷲ وڑائچ مٹھو گورالی، گجرات چیمبرکے سابق سینئرنائب صدرچوہدری وحید الدین ٹانڈہ اور ملک شہباز احمدنے حاجی محمد اشفاق ( مکہ والے)سے انکے والدہ محترمہ کی وفات پران کی رہائشگاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کی وفات پر دلی دکھ ہوا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سینیٹر سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان نے گذشتہ روز کھاریاں میں ”احتساب سب کا”کارواں کے سلسلہ میں کھاریاں میں عوام الناس کے سمندر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور غلاف کعبہ کے پیچھے بھی چھپ گئے تو انہیں نکال لائیں گے۔ ہماری جدوجہد کرپشن کے خلاف ہے صرف نواز شریف کے احتساب پر بات نہیں رکنی چاہئے پانامہ میں آنے والی دیگر 436شخصیات کا بھی احتساب ہونا چاہئے، ہماری ملک میں بلاتفریق احتساب اور احتسابی عمل کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جدوجہدجاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اشرافیہ نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ چاٹ کر کھوکھلا کر کے رکھ ڈالا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی چوری ثابت ہو چکی اب اُن کی منزل اڈیالہ جیل ہے حکمران ظالم، ضمیر فروش، بیٹیاں فروش اور نوجوان فروش ہیں جو کہ امریکہ کو چند سکوں کے عوض اپنے بیٹے بیٹیاں فروخت کر رہے ہیں برما میں مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں مگر اسلام آباد سویا ہوا ہے میرے احتجاج پر برما کے سفیر کو طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھاریاں کے غیور عوام وعدہ کریں کہ کرپٹ حکمرانوں کے بلاتفریق احتساب کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سید ضیاء اللہ شاہ، عمران انور اور دیگر مقامی قائدین مجھ سے وعدہ کریں کہ وہ صرف اور صرف مظلوم کا ساتھ دیں گے اور مظلوم کی داد رسی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ”احتساب سب کا” کارواں کا کھاریاں میں شاندار استقبال ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران کرپشن کر کے ملک کو لوٹ رہے ہیں اپنی تجوریاں بھر رہے ہیں ان کا احتساب وقت کی ضرورت ہے میں نے احتساب سب کا کارواں بھی اسی لئے شروع کیا ہے جماعت اسلامی سب کرپٹ لوگوں کے احتساب تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اس موقع پر سید ضیاء اللہ شاہ، چوہدری عمران انور، چوہدری ادریس اور دیگر بھی سٹیج پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)راہنما جماعت اسلامی حلقہ این اے107 سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی قیادت میں ہزاروں کارکنان نے امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق کا کھاریاں میں فقید المثال استقبال کیا اس سے قبل ضیاء اللہ شاہ کی قیادت میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جوکہ پورے شہر کا چک لگا کر جی ٹی روڈ جلسہ گاہ پہنچیں۔ کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے اسپیکر پر پارٹی پرچم بھی بجائے جاتے رہے۔ سراج الحق کے خطاب سے قبل مقامی قائدین حاضرین سے خطاب کرتے رہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی سب چوروں کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے ”احتساب سب کا ”کارواںاسی مطالبے کی کڑی ہے۔ سید ضیاء اللہ شاہ نے حلقہ این اے107 کے کارکنان اور عوام کا کھاریاں آنے پر شکریہ بھی ادا کیا جلسہ کے شرکاء کی سیکورٹی کے لئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی اس موقع پر چوہدری عمران انور، چوہدری محمد لطیف لنگڑیال، چوہدری غضنفر اقبال، سید شجاع الدین، سید فیاض شبیر، میاں محمد بشیر، طارق محمود ثاقب، ڈاکٹر ذکاء اللہ صدیق اور دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر خالد محمود ثاقب نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتے ہیں انسانیت کی تذلیل کسی بھی مذہب میں جائز نہیں اور نہ ہی کوئی مذہب اجازت دیتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ کھاریاں ہارون بھٹی مسیح نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ برما میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں خواتین بچوں کو ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں پوری دنیا میں درد دل رکھنے والے لوگ ان مظالم کی مذمت کر رہے ہیں ہم برما میں مسلمان کمیونٹی پر مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ کردار ادا کرتے ہوئے مظالم بند کروائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) جماعت اسلامی کھاریاں جلسے میں کھاریاں رکشہ یونین کی شرکت۔ کھاریاں میں چلنے والے رکشوں پر جماعت اسلامی کے جھنڈے لگائے گئے تھے رکشہ یونین نے بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا سید ضیاء اللہ شاہ کی قیادت میں استقبال کیا اور جلسے میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سراج الحق نے اسمبلی کے فلور پر حکمرانوں سے کہا کہ آپ راہ حق پر چلیں سب کا احتساب کریں تو میری تمام توانائیاں آپ کے ساتھ ہوں گی سب کا بلاتفریق احتساب کروانے کے لئے سراج الحق احتساب مارچ کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار راہنما جماعت اسلامی حلقہ این اے107سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے کھاریاں میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا استقبال کے لئے آنے والے عوام سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے ”احتساب سب کا” مہم کا آغاز1992ء میں کیا تھا وہ اپنی کوششیں کرتے رہے اب سراج الحق اسی مہم کو آگے لے کر چل رہے ہیں عوام سب کے احتساب کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور سراج الحق کے ہاتھ مضبوط کریں اور کرپشن فری پاکستان بنانے اور سب کا احتساب کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) نامعلوم چورگنجان آبادعلاقہ بکرگلہ سے 200KV بجلی کاٹرانسفارمرچرالے گئے، اہل علاقہ رات بھربجلی سے محروم۔ گزشتہ رات گیپکوسب ڈویژن نمبر3 وزیرآباد کے علاقہ بکرگلہ سے نامعلوم چور550 لاکھ روپے مالیت کاٹرانسفارمراتارکرلے گئے۔جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میںڈوب گیااورصارفین 10گھنٹے بجلی سے محروم ہوگئے۔ واضح رہے کہ چوری ہونے والاٹرانسفارمرایک دن قبل نیالگا یاگیا تھا۔ اہل علاقہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محکمہ گیپکوکے اہلکارٹراسفارمرچوری میںملوث ہیں۔سیاسی وسماجی حلقوںنے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روزشہراورگردونواح میںگیپکوتنصیبات پرہاتھ صاف کرنے والے گروہ کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سرکاری سکول میںتعینات ٹیچرٹیوشن پڑھنے پرمجبورکرتی ہے، بھاری فیس ادانہ کرسکنے والی معصوم طالبات کوتشددسمیت مختلف حیلے بہانوںسے تختہ مشق بنایا جاتا ہے، صورتحال سے غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے والدین پریشان ہوگئے، متعددطالبات سکول چھوڑنے پرمجبورہوگئیں۔ ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیت محمدعارف گجرنے پریس کلب میںسعید گوندل ،ڈاکٹرمقصودعطاری اوربابرٹھیکیدارکے ہمرا ہ صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہرہفتہ صفائی کے نام پربیس روپے فی طالبہ وصول کرنے والی گورنمنٹ ایس کے گرلز ہائی سکول میںتعینات ٹیچریاسمین فرخ نے سرکاری سکول کی تعمیرکے نام پرسینکڑوںطالبات سے کم ازکم 500روپے چندہ ا کٹھاکرلیا ہے جن کاآج تک کوئی حساب تک ظاہر نہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نہم جماعت میںزیرتعلیم میری بیٹی میرب کلاس ٹیچرکے ناروارویہ سے اس قدردلبرداشتہ ہوچکی ہے کہ سکول کانام لینے سے لرزاٹھتی ہے۔ محمدعارف گجرنے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرگوجرانوالہ ،صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب اورصوبائی وزیرتعلیم پنجاب سمیت دیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکراصلاح احوال اورسخت محکمانہ کاروائی عمل میںلائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) وزیرآبادمیںپٹرول نایاب ہوگیا ،پٹرول پمپس پرلمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، شہری دن بھرپٹرول کی تلاش میںمارے مارے پھرتے رہے ، پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ،سیالکوٹ روڈ، بائی پاس پرواقع پٹرول پمپس پرپٹرول ختم ہونے کی وجہ سے گاڑیوں،موٹرسائیکلوں،چنگ رکشوں کی طویل قطاریں لگ گئیںجن پٹرول پمپس پرپٹرول میسرتھاانہوںنے ایک لٹرسے زائد پٹرول کی فراہمی پراپنے طورپابندی عائد کردی۔ بعض مقامات پرتلخ کلامی اورہاتھاپائی کے واقعات بھی دیکھنے میںآئے ہیں۔ سکول کے بچوںکولانے لیجانے اوررکشہ کے ذریعے بچوں کے لئے روزی روٹی کاسامان کرنے والے محنت کشوںسمیت دفاترجانے اوراپنے روزمرہ کے کام موٹرسائیکل گاڑی پرنپٹانے والے شہریوں نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورپٹرول کی ختم کرکے اصلاح احوال کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) کرپشن کرنے والے معاشی دہشت گردہیں،صرف نوازفیملی نہیںپانامہ سکینڈل میںملوث سب کااحتساب چاہتے ہیں۔ پاکستان کاسب سے بڑامسئلہ کرپشن اورلوٹ مار ہے موجودہ اورسابقہ حکمرانوںنے ملکی وسائل کودونوں ہاتھوں سے لوٹ کردولت کے انبار لگالئے جبکہ ملک میںعام آدمی غریب سے غریب تر ہوگیا۔ پانا مہ لیکس کے کیس کے دوران حکمران خاندان کی دولت کی داستانوںسے عوام کی آنکھیںکھل چکی ہیں۔ ہم تمام لٹیروںسے ایک ایک پائی کاحساب لیںگے۔ عوام کوچاہئے کہ سیاستدانوںکااحتساب کروانے کے لئے متحدہوجائیں۔ جماعت اسلا می ہی ایسی جماعت ہے جس پر کوئی داغ نہیں۔ دوقومی نظریہ کی حفاظت ،استحکام پاکستان اوراسلامی تعلیمات اجاگر کرنے کے لئے جماعت اسلا می نے تاریخ ساز کرداراداکیا۔ان خیالات کا اظہارامیرجماعت اسلا می پاکستان سراج الحق نے احتساب کارواں وزیرآبادپہنچنے پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمحمدمشتاق بٹ،ڈاکٹر عبید اللہ گوھر،اظہراقبال حسن،بلال قدرت بٹ،وقاص بٹ، صابر حسین بٹ، ناصر محمودکلیر،عبد الوکیل علوی، مرزاغلام مصظفی،عقیل احمد،زمان حیدرچیمہ، عدنان انورکھرل، فیصل مجید،قیصربٹ، ڈاکٹرحبیب اللہ ودیگربھی ہمرا ہ تھے۔ انہوںنے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کے لئے فیصلہ کن جنگ لڑیں گے۔ مسائل کاخاتمہ کے لئے امانتدارقیادت کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلا می کی کرپشن سے پاک قیادت ہی ملک کوبحرانوںسے نکال سکتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)محرم الحرام ہرمکاتب فکرکے لئے ادب واھترام کامہینہ ہے، اس ماہ میںہم سب کوباہمی اخوت وبھائی چارے کے ذریعے دنیا عالم کے علم میںلاناہوگاکہ پاکستانی امن پسندقوم ہے۔ ان خیالات کااظہاراسسٹنت کمشنرنورالعین قریشی نے محرم الحرام کی سیکیورٹی کے انتظامات کے سلسلہ میںاتحادبین المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈی ایس پی اکرام اللہ خان، ایس ایچ او سٹی ملک عامر،ایم ایس ڈاکٹرذاکر علی رانا، سی اوجنیدبشیر سرویا،صدرمرکزی تنظیم تاجراں ناصر محموداللہ والے،ایس ڈی او واپڈاحسن نواز،چیئرمین یوسی سوہدرہ حاجی سلیم دولہ، علامہ ظہیرذیشان،ملک یوسف چاند،محمداکبربٹ،محمدآصف،قاضی اختیارعلی، نجیب اللہ ملک، محمدیونس بٹ احمدنگر،ظفر اقبال سیکرٹری،ہمایوں وڑائچ، شمس چیمہ، ایڈورڈمسیح، حمید اللہ،مستنصر حسین، احمدعلی چیمہ،نبیل ریاض ودیگرودیگرنے بھی خطاب کیا۔ڈی ایس پی سرکل محمداکرام اللہ خان نے کہا کہ کسی کوبھی قانون شکنی کی اجازت نہیںدی جاسکتی ۔محرم الحرام کے مہینے تقدس کے لئے ہرفردکواپنے اپنے مقام پراخوت کامظاہرہ کرناہوگاتاکہ امن وامان کی صورتحال خراب نہ ہو۔ اسسٹنٹ کمشنرنورالعین قریشی نے واپڈا،میونسپل کمیٹی اوردیگرانتظامی محکموںکے سربراہ کوکہا کہ وہ بجلی کی تاروں،سٹریٹ لائٹس اورصفائی اورستھرائی کے انتظامات کویقینی بنائیںاورسیکیورٹی کانظام فول پروف ہونا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)صدراہلحدیث یوتھ فورس ضلع گوجرانوالہ علا مہ محمدابراہیم محمدی نے مرکزی جمیعت اہلحدیث بلوچستان کے امیراوراسلا می نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن ممتازعالم دین مولاناعلی محمدابوتراب مہتمم جامعہ سلفیہ دعوة الحق کوئٹہ کے اغوااورپراسرارگمشدگی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیںفوراًاغواکاروں کے چنگل سے بازیاب کروایاجائے۔ یادرہے کہ مولاناعلی محمدابوتراب پاکستان بھرمیںتمام مذہبی وسیاسی جماعتوںاورحلقوںمیںقدرکی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ پاکستان کے عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے درمیان تعلقات ایک پل کادرجہ رکھتے ہیں۔ لہذاء مرکزی جمیعت اہلحدیث ،یوتھ فورس وزیرآباداوردیگرتمام مذہبی حلقے انکے اغواسے سخت پریشان اورانکی رہائی کامطالبہ کرتے ہیںاگرحکومت نے انکی جلدرہائی کیلئے عملی کوششیں نہ کیںتوملک بھرمیںانکی رہائی کے لئے بھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) سماجی شخصیت محمدفاروق ،محمدمقصوداورمحمدیعقوب کے والدحاجی محمدنذیرمختصر علالت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میںسیاسی وسماجی تنظیموںکے عہدیداران، وکلائ، صحافی، تاجر برادری سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادمیںشرکت کی۔ مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ 12ستمبربروزمنگل 10بجے صبح جامع مسجداعواناںمحلہ سکندرپورہ وزیرآباد میںہوگا۔ جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)تین سال بلا معاوضہ رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے والے چوکیدارکوکالج سے بیدخل کردیا گیا، ماڈل کالونی وزیرآبادکے رہائشی وسیق احمدولدمحمداسلم نے بتا یا کہ 2013میںگورنمنٹ سٹی گرلزکالج وزیرآبادکی تعمیرشروع ہوئی تومجھے عارضی بنیادوںپرچوکیدارکی ذمہ داری سونپی گئی کہ جب خالی آسامیاںپرہوںگی توآپ کومستقل کردیا جائے گا۔انہوںنے بتا یا کہ مسلسل بغیرتنخواہ کئی سال تک خدمات سرانجام دیتا رہا ہوںکہ پکی نوکری مل جائے گی مگراب اچانک بغیر قصورمجھے بعض بااثرافرادکے کہنے پرکالج سے فارغ کردیا گیا ہے حالانکہ اساتذہ ،طالبات اوروالدین کومجھ سے کوئی شکایت نہ ہے ۔ شیخ وسیق احمدنے صوبائی وزیرتعلیم پنجاب، سیکرٹری ہائیرایجوکیشن پنجاب،ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن کالجزپنجاب سمیت دیگرارباب اختیارسے مطالبہ کیا ہے کہ نوٹس لیکرمجھ غریب آدمی کی دادرسی کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیالکوٹ(جی پی آئی)ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی نے ابتک بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی134شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے انہیں نمٹا دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ز اور پولیس سمیت تمام محکمے نئی دائر ہونیوالی درخواستوں پر کاروائی کے ساتھ زیر التواء درخواستوں پر بھی فوری کاروائی کریں، ان خیالات کا اظہار کمیٹی کے ضلعی چیئرمین ایم پی اے طارق سبحانی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میثم عباس، ایڈیشنل ایس پی سائرہ فرخ شیخ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس، سہیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے موقع پر کمیٹی نے اوورسیز کی شکایات کی سماعت کی جبکہ بعض زیر التواء درخواستوں کے حوالے سے فوری احکامات بھی جاری کئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیٹی طارق سبحانی نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے انکا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیٹی اوورسیز اور انکے خاندانوںکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ اوورسیز کے متعلقہ کیسز کی مقررہ مدت میں ہر صورت سماعت یقینی بنائی جائے اور ان کیسز پر بروقت فیصلے کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے ریونیو اور پولیس افسران ایک قدم آگے بڑھ کر کام کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (جی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے ایگزیٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 19ستمبر پر تحریک انصاف کا حیدرآباد میں جلسہ ہونے جارہا ہے جلسے سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ، سیکریٹری جرنل جہانگیر ترین ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جلسے میں بڑی تعداد میں حیدرآباد کے لوگ شامل ہونگے ، حلیم عادل شیخ نے جلسے گاہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی ہوا تیز ہوچکی ہے لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن رہے ہیں سندھ میں ایک مخصوص کرپٹ ٹولے نے لوٹ کھسوٹ کا بازار سرگرم کرکے رکھا ہوا ہے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں نوکریاں نہیں غربت کی وجہ سے نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں سندھ کی خوشحالی کے لیے اور سندھ میں اس نظام کی تبدیلی کے لیے کپتان حیدرآباد آرہے ہیں کامیاب جلسہ ہوگا ، پیپلزپارٹی تحریک انصاف کی سندھ میں بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزہ ہوچکی ہے پیپلزپارٹی کو اب اندازہ ہوچکا ہے کہ اب ان کے پائوں کے نیچے سے سندھ بھی نکلنے لگا ہے یہ تو شروعات ہے آنے والے الیکشن تک پیپلزپارٹی کو ڈرائنگ روم تک ہی محدود کر دیں گے پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو لوٹ کر صرف اپنی جائیدادیں بنائی ہیں سندھ کے لوگ آج بھی پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں سندھ کے لوگوں کو گٹروں کا پانی پلایا جارہا پاناما کے چور کو تو گھر بھیج دیا اب چیئرمین عمران خان سندھ میں بیٹھے چوروں سے جان چھڑانے کے لیے سندھ آرہے ہیں انشاء اللہ بہت بڑا جلسہ ہوگا اور یہ کوئی سرکاری جلسہ نہیں عوامی جلسہ ہے لاکھوں کی تعداد میں تحریک انصاف کو چاہنے والے لوگ اس جلسے میں شرکت کریں گے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے پانامہ سکینڈل میں اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادر ا کے سینئر آفیسر کو نوکری سے برخاست کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن نامزدگی کے بعد تمام ڈیٹا فراہم کرنا ان کی ذمہ داری تھی اسحاق ڈار ان کے بیٹوں اور بیٹی کی بیرون و اندرون جائیدادوں کا ریکارڈ نیب نے فراہم کرنا تھا مذکورہ سرکاری آفیسر نے نیب کی درخواست پر 21اگست کو اسحاق ڈار اور ان کے بچوں کی تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کیں 23اگست کو چیئرمین نادرا نے مذکورہ آفیسر کو وجہ بتائے بغیر نوکری سے برخاست کردیا میاں کامران سیف نے کہا کہ پانامہ لیکس پیپر کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی بند نہیں ہوا بلکہ اس میں کام کرنے والے سرکاری ملازموں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے انہوںنے سپریم کورٹ اس کا از خود نوٹس لے اور مذکورہ سرکاری آفیسر جو جس نے انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیے اس کو بحال کروائے ۔تاکہ مستقبل میں کسی کو ایسی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ میانمار کی فوج کی نگرانی میں برمی مسلمانوں کے قتل عام پرعالم اسلام کو ہر گزخا موش تماشائی نہیں بلکہ فوجی کاروائی کی جا نی ضروری ہے موجودہ دور کے دینی و سیاسی قائدین کو سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت مبارکہ کے مطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے تمام اختیار و اقتدار کے باوجود جس رحم دلی ،ایثار وقربانی کا مظاہرہ فرمایا اس کی تاریخ عالم میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک بڑا تاجر ”مالدار” ہونے کے باوجود اسلام کی خاطر جوصعبوبیتیں اور تکالیف برداشت کی دو ہجرتیں کیں،تمام غزوات میں مال جان کی قربانیاں پیش کیں، مسلمانوں کو اختلافات سے بچانے اور مدینہ منورہ کی حرمت کے لئے تمام خطرات اپنے سرلے لیے لیکن مسلمانوں کا خون نہیں بہنے دیا۔ ان کے صبرواستقامت کی بدولت اسلام دنیا کے کونے کونے تک پہنچ گیا آج بھی ممالک اسلامیہ کا اکثر حصہ ان کا فتح کیا ہوا انہوں نے کہا ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آج بھی ہم اقوام عالم میں سرخرو ہو سکتے ہیں اور اسلام کا علم پوری دنیا میں پھیلا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ محمدیہ رضویہ میںیوم سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مولانا نصیر احمد نورانی ،قاری خلیل مہروی، مفتی جمیل رضوی ،قاری عبدالرحمن نورانی اور مقررین نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضہ لینے کے بجائے اپنی عوام سے نرم شرائط پر قرض لے۔پاکستان کے باصلاحیت عوام کسی کی مدد کے بغیر اپنے مسائل خود حل کرنے اور معاشی عدم استحکام کو ختم کرنے کی بھر پوراہلیت رکھتے ہیں۔میاں زاہد حسین نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پاکستانیوں نے دو سو ارب ڈالر غیر ملکی بینکوں میں رکھوائے ہوئے ہیں جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ایک تنظیم کے مطابق پاکستانی سرمایہ کاروں نے ایک سو پچاس ارب ڈالر غیر ملکی بینکوں میں رکھے ہوئے ہیں جنکی واپسی دشوار نہیں ہے۔ اگر حکومت کی مناسب ترغیبات کے نتیجہ میں 150 ارب ڈالر میں سے نصف بھی واپس آ جائیں تو بجٹ خسارے اور ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل ہو سکتا ہے جسکے بعد آئی ایم ایف ہمارے لئے غیر ضروری ہو جائے گا اور پاکستان کو عالمی معاشی قوت بننے سے کوئی نہیں روک پائے گا۔میاں زاہد حسین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس سلسلہ میں ایک قابل عمل ایمنیسٹی ا سکیم تیار کرے جس میں واپس آنے والے سرمائے کا تحفظ یقینی ہو اور اسکی رئیل اسٹیٹ او ر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر پابندی ہوجبکہ سارا سرمایہ صنعتی شعبہ میں لگانا لازمی ہو تاکہ روزگار، پیداوار، برآمدات اور محاصل بڑھیں۔ پاکستان میں پراپرٹی اورا سٹاک مارکیٹ سب سے زیادہ منافع بخش شعبے ہیں اس لئے سرمائے کا رخ انکی طرف ہے جسے بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان سے معیشت اورعوام کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا ۔ اگر باہر سے آنے والے سرمائے کو صنعت کے بجائے دیگر شعبوں کی طرف جانے دیا گیا تو چند سال بعد ملک وہیں کھڑا ہو گا جہاں آج کھڑا ہے جو ساری کوشش پر پانی پھیرنے کے مترادف ہو گا۔پاکستانی سرمایہ کار رئیل اسٹیٹ اورا سٹاک مارکیٹ کے علاوہ خدمات کے شعبہ میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں مگر ملکی ترقی کا اصل بیرومیٹر صنعت ہے جسے حکومت مسلسل نظر انداز کر رہی ہے ۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس وقت برآمدات بیس ارب ڈالر سے کم، درآمدات پچاس ارب ڈالر سے زیادہ اور ترسیلات مسلسل کم ہو رہی ہیں اسلئے صنعت وہ واحد شعبہ ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتا ہے اسلئے اس سیکٹر کی بحالی میں تاخیر نہ کی جائے ورنہ ڈالروں کی کمی کا بحران سنگین مسائل کھڑے کر دیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل برما کے مظلوم مسلمانوں کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ، رابطہ عالم اسلامی ، شیخ الازہر ، مفتی اعظم فلسطین کی طرف سے برما کے مسلمانوں پر مظالم کو دہشت گردی قرار دینا درست سمت قدم ہے ، دس ہزار برمی مسلمانوں کو حکومت پاکستان ، پاکستان لانے کی اجازت دے تمام اخراجات پاکستان علماء کونسل اور علم و امن فائونڈیشن برداشت کرے گی، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں علم و امن فائونڈیشن اور پاکستان علماء کونسل کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا عبد الحمید صابری ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا شہزاد احمد ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا احمد ندیم ، قاضی مطیع اللہ سعیدی بھی موجود تھے ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم روکنے کیلئے مسلم امہ کو متحدہو نا ہو گا ، کسی بھی ریاست کو نسل کشی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مکالمہ کیلئے جدوجہد کرنے والی قوتوں کو برما کی حکومت کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی، برما میں ہونے والے مظالم بین المذاہب مکالمہ کیلئے رکاوٹ بن سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور اس سلسلہ میں تمام اسلامی ممالک کو سعودی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے ، انہوں نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر برما سے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر امداد کا اعلان کریں اور پاکستانی قوم جو امداد اپنے مسلمان بھائیوں تک پہنچانا چاہتی ہے اس کا بندوبست کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ علم و امن فائونڈیشن کا وفد بنگلہ دیش میں مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور بنگلہ دیش کی حکومت سے اجازت ملتے ہی علم و امن فائونڈیشن کا وفد بنگلہ دیش روانہ ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)میانمار فوج کا برمی مسلمانوں پر حملے روکنے سے انکار کھلی دہشت گردی ہے۔ عالمی دنیا میانمارکو دہشت گرد ملک قرار دے۔روہنگیا حکومت دہشت گردی ، انتہاپسندی اور عدم برداشت کے رویوں کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔روہنگیا کے مسلمان امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف سے امداد کے منتظر ہیں۔برما کے مسلمانوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔ صدیوں سے آباد لوگوں کو ملک بدر کرنا انسانیت کی توہین ہے۔او ،آئی ،سی دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرے۔برما میں عبادتگاہوں کی بے حرمتی،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام جیسے واقعات قابل مذمت ہیں۔۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میںبرما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین پیر جی خالد قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی، حافظ شعیب الرحمن قاسمی، صوبائی صدر پنجاب حافظ محمد امجد،مولانا تاج محمود ریحان ،جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا عبد المنان عثمانی،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا رسال الدین آزاد،حافظ سعید احمد میو،مولانا عمر قاسمی ،مولانا عبید اللہ حیدری نے بھی خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہدمحمود قاسمی نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم رکوانے کیلئے حکومت پاکستان کو اپنا کردار اداکرنا چاہئے۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام پر عالم اسلام نے مجرمانہ خاموشی کونہ توڑا تو عالم اسلام کو مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اقوام متحدہ اور او،آئی ، سی سے مطالبہ کیا کہ وہ برمامیں مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے میں اپناکردار اداکریں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو برماکے مظلوم مسلمانوں کی دل دوز چیخیں کیوں نہیں سن رہیں۔پاکستان علماء کونسل کے وائس چیئرمین پیر جی خالد قاسمی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مولانا شعیب الرحمن قاسمی،علامہ یونس حسن نے کہا کہ برما میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کئے جارہے ہیں لیکن انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ برما میں مسلمانوں کے قتل عام میں ریاست ملوث ہے۔وہاں کے مسلمانوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ مسلم امہ میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے اور مسلما ممالک کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری تشدد کو رکوانے کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف امت مسلمہ کا ساتھ دیں۔پاکستان علماء کونسل اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد نے کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم افسوسناک ہیں ان کو رکوانے کیلئے بھر پور حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیرالدین خان سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد جناح کے فرمان اتحاد ، تنظیم ، یقین محکم پر عمل کرنے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے ، اس مملکت خدا داد کو داخلی ، خارجی طور پر خطرات اور چیلنج درپیش ہیں ۔ بانی پاکستان کے افکار و فرمودات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ملت اسلامیہ خصوصاً برصغیر کے مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ خاص انعام تھے ۔قوم قائد اعظم کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ۔بانی پاکستان نے مایوسی اور ناامیدی کی فضا میں عزم و حوصلہ کا چراغ چلایا اور اپنی لیاقت ، ہمت ، معاملہ فہمی سے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں خدیجہ عمر فاروقی ایم پی اے،ناصر رمضان گجر،سہیل چیمہ ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔چوہدری ظہیرالدین خان نے کہا کہ قائد اعظم کی سیاسی فکر کو بھولنا بڑی بدقسمتی ہے بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے قائد اعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان معرض وجود میں نہ آتا، ساری زندگی پاکستانی قوم ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتار سکتی ،،قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہتر ین طریقہ یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔انہوںنے کہا کہ قائد اعظم جیسے رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں ۔عظیم قائد کا کردار لازوال ہے ۔قائد اعظم کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے ۔بانی پاکستان نے استقامت اور استقلال سے ایک اسلامی مملکت وجود میں لانے کا عظیم کارنامہ سرانجام دیا ،موجودہ دور میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم قائد کی جدو جہدکی وجہ سے ملنے والہ تحفہ خداو ندی ہے ہم ایک خوش قسمت قو م ہیں کہ جن کے قائد محمد علی جناح ہیں ہمیں آج پاکستان میں اتحاو یگانگت ، بھائی چارے او رمثبت سوچ کو فروغ دینے کا عہد کر نا چاہیئے ۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، غربت ، بے روزگاری و دیگر مسائل کو ایک قوم اور ایک آواز بن کر ہی حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائداعظم کے فلسفے اور رہنماء اصولوں پر عمل پیرا ہو کر سخت محنت اور ایمانداری سے کام کر کے وطن کو عظیم سے عظیم تر بنا سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)مسلم لیگ ہائوس میں سینئر کامل علی آغامرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ کی صدارت میں این اے 120کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں این اے120سے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ مسلم لیگ کے ونگز کے عہدیداران نے شرکت کی ۔اجلاس میں میاں محمد منیر ،میاں عبدالستار ایڈووکیٹ،خدیجہ فاروقی ایم پی اے،آمنہ الفت ،انجینئر شہزاد الہٰی سید بلال مصطفی شیرازی،چوہدری ذوالفقار پپن ،رانا ریاض اعجاز چوہدری،سجاد بلوچ، محمد اشرف چوہدری،شیخ عمر،نصیر احمد آرائیں،و دیگر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناح کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینٹر کامل علی آغا نے کہا کہ قیادت کی ہدایت پر این اے120میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف جہاد کی صورت میں اٹھنا پڑے گا ،این اے120کا الیکشن کرپشن کے خلا ف اتحاد کا مظاہرہ ثابت ہوگا ۔اجلاس میں این اے120کے ضمنی الیکشن کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور مختلف علاقوں میں تیاریوں اور عوام رابطہ مہم کیلئے ڈیوٹیاں لگائیں گئیں فیصلہ کیا گیا کہ این اے 120کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے ہر طرح سے کام کیا جائے گا۔اس سلسلہ میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئیں جو این اے120میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔