گجرات : گلبرگ قتل عام کیس میں 24 ملزمان پر جرم ثابت، 36 بری

Gujarat Riots

Gujarat Riots

گجرات (جیوڈیسک) بھارتی عدالت نے گلبرک سوسائٹی میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث چوبیس افراد کو سزا جبکہ چھتیس کو بری کر دیا۔

چودہ سال قبل مسلم اکثریت والی گلبرگ سوسائٹی میں 69 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا ۔ بھارت میں دو ہزار دو میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں جلائے گئے مسلمانوں کو چودہ سال بعد بھی مکمل انصاف نہ مل سکا۔

چھیاسٹھ میں سے چوبیس مجرموں کو سزا ہوئی جبکہ باقی چھتیس کو عدم ثبوت کا بہانہ بنا کر بری کر دیا گیا۔ چوبیس میں سے گیارہ کو قتل اور تیرہ کو دیگر الزامات پر سزا سنا دی گئی ہے۔

ان فسادات میں انتہا پسندوں نے مسلم اکثریت والی گلبرگ سوسائٹی میں 69 افراد کو زندہ جلایا تھا۔ کانگریس کے سابق رکن احسان جعفری بھی مرنے والوں میں شامل تھے۔