گجرات کی خبریں 14/10/2016

Gujrat

Gujrat

گجرات : ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ہدایت کی ہے کہ کڈنی سنٹر کیلئے سٹاف کی تعیناتی کا عمل فوری طور پر مکمل کیا جائے، عمارت کی تیسری منزل پر تعمیراتی کام اور فلٹریشن پلانتس کی تنصیب کا کام تیز کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف حسین ، ڈاکٹر محمد علی مفتی ، حاجی اورنگزیب بٹ ، جاوید بٹ ، ذیشان زیب بٹ ، چوہدری نواز ریحانیہ ، ٹی او آر محمد فیاض ، نثار الدین ساجد راٹھور و دیگر بھی موجود تھے۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنی نوعیت کے واحد منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے جس کا باقاعدہ افتتاح آئندہ ہفتوںمیں کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ کڈنی سنٹر کی مشینوں کی خریداری کیلئے آرڈردیدیا گیا ہے جبکہ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر الطاف چوہدری نے بھی 2مشینیں فراہم کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 5سو سے زائد گردے کے مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت میسر ہوگی اور انہیں علاج کیلئے دیگر بڑے شہروں میں نہیں جانا پڑے گا۔ انہوںنے بتایا کہ منصوبے پر ابتک 7کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں جبکہ شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے مزید درکار فنڈز کا بھی انتظام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ کڈنی سنٹر گجرات کا گنگارام ہسپتال ثابت ہوگا جس کا نظام چلانے کیلئے بھی اسی طرز پر بورڈ آف مینجمنٹ اور بورڈ آف گورنرز تشکیل دیا جائے گا۔ اس سے قبل ای ڈی او فنانس چوہدری محمد اصغر نے ڈی سی او کو بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات : وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جی ٹی روڈ نزد ٹول پلازہ سے ائرپورٹ چوک تک جدید ائرکنڈیشنڈ گاڑیاں چلائی جائیں گی، زیب میٹرو بس سروس کے نام سے اس اہم منصوبے کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او /چیئرمین ڈسٹرکٹ روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی او روڈز محمد شریف، سیکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر، ڈی ایس پی ٹریفک عبدالغنی اور حاجی اورنگزیب بٹ نے شرکت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایاکہ جی ٹی روڈ نز د چناب ٹول پلازہ سے ائرپور ٹ چوک تک میٹرو سروس کے انڈسٹریل اسٹیٹ ایریا، رامتلائی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، جی ٹی ایس چوک ،سروس موڑ، جیل چوک، کچہری چوک، عزیز بھٹی ہسپتال، لیبر کالونی سمیت 14سٹاپ ہوں گے ہر سٹاپ پر ویٹنگ ایریا بنایا جائے گا اور فکس کرایہ 20روپے ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ ٹرانسپورٹ سروس کا افتتاح 10جدید گاڑیوں سے کیا جائے گا جو ائرکنڈیشنڈ ہوں گی اور سروس کا آغاز ہر روز علی الصبح کر دیا جائے گا تاکہ جو افراد سیر کیلئے شہباز شریف پارک جانا چاہیں وہ بھی جا سکیں نیز دفاتر اور کارخانوں میں کام کرنیوالوں کو بھی سہولت میسر ہوگی۔ انہوںنے ہدایت کی متعلقہ افسران منصوبے کیلئے انتظامات بلاتاخیر مکمل کریں تاکہ اہل گجرات اس سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔ اس سے قبل سیکرٹری آر ٹی اے، حاجی اورنگزیب بٹ نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات : ڈی او انڈسٹری اکرام الحق کی زیر قیادت ٹیم نے مختلف علاقوںمیں14پٹرول پمپس کی اچانک چیکنگ کی اور پیمانہ پورا نہ ہونے پر 3پٹرول پمپس کو سیل کرکے انکے خلاف چالان عدالت میں بھجوادیے جبکہ 6پٹرول پمپس کے مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی او انڈسٹری ڈاکٹر اکرام الحق کی قیادت میں انسپکٹر ویٹس اینڈ میئرز محمد رضوان اور طارق بٹ نے جی ٹی روڈ، رحمان شہید رود، بھمبر روڈ ، جلالپور جٹاں روڈ اور دیگر علاقوں میں پٹرول پمپوںکی اچانک چیکنگ کی اس دوران تین پٹرول پمپوں کے پیمانے پورے نہ تھے جس پر انہیں سیل کر دیا گیا اور قانونی کاروائی کیلئے انکے خلاف چالان عدالت کو بھجوا دیا گیا ۔ دوران چیکنگ 6پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کی گئی ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات: ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2ریلوے روڈ کا اچانک دورہ کیاوہاں زیر تعمیر بلاک پر تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، کاشف مسلم لیگی راہنما حاجی ناصر محمود ، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف ، ای ڈی او ورکس محمد شریف ، چوہدری محمد سلیم کمبوہ ، محمد طاہر مانڈا ، ذوالفقار پہلوان ، مہر ثاقب اسحاق ، وحید مراد مرزا ، بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ نئے بلاک کی تعمیر سے طلبہ کے لئے سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا اور انہیں بہتر طریقے سے تعلیم و تربیت فراہم کی جاسکے گی۔ انہوںنے ہدایت کی کہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ منصوبے کی بروقت تعمیر یقینی بنائے ، اعلی کوالٹی تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ طویل عرصے تک اس منصوبے سے استفادہ کیا جاسکے۔ ڈی سی او نے سکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ وہ خود بھی تعمیراتی کاموںکی مانیٹرنگ کریں۔ اس سے قبل انہوںنے سکول میں طلبہ و اساتذہ کی حاضری چیک کی اور تدریسی سرگرمیوں بارے دریافت کیا۔

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat

Gujrat