گجرات کی خبریں 31/8/2016

GPI News

GPI News

گجرات (جی پی آئی) ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شہنشاہ ولایت تبلیغی دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ جمعتہ المبارک کا خطبہ جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں دیں گے۔ خطبہ کا آغاز ٹھیک دوپہر 1 بجے ہو گا۔ مسجد جامع مسجد شہنشاہ ولایت میں انکا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جبکہ پیر سید حسن محمود شاہ گجراتی کی زیر نگرانی مسجد میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ٹی ایم اے گجرات کی نا اہلی کی وجہ سے محلہ مسلم آباد کے رہائشی پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔ جگہ جگہ سے پائپ لیک ہے اور گٹر ملا پانی لوگوں کے گھروں میں پہنچ رہا ہے۔ علاقہ کی سماجی شخصیت سہیل شہزاد عرف شیخ مٹھو’ شیخ محمد افتخار’ شیخ شکیل’ اختر ڈار کریانہ سٹور’ بائو بیکری’ طارق کریانہ سٹور’ مہر لطیف’ عقیل بٹ’ شیخ عمر’ عمر پہلوان ‘ مہر کاشف’ و دیگر نے مشترکہ بیان میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عرفان علی کاٹھیا اور ٹی ایم او خرم ترہنگی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
……………………………
……………………………
گجرات (جی پی آئی) ممتاز مذہبی شخصیت صدر حسینیہ ٹرسٹ چوہدری منظور وڑائچ سابق پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج گجرات اور چوہدری ذاکر حسین وڑائچ پرنسپل چناب انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح 10 بجے امام بارگاہ حسینیہ میں پڑھا جائے گا۔ ٹھیک گیارہ بجے دعا کی جائے گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی استدعا کی جاتی ہے۔ دریں اثناء ضلع بھر سے اہم شخصیات نے چوہدری منظور حسین وڑائچ کی والدہ کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں منعقدہ تقریب کے دوران ہیڈ بوائز ‘ ڈپٹی ہیڈ بوائز اینڈ گرلز ‘ پریذیڈنٹس ‘ پریفیکٹرز سے حلف لیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ چوہدری بلال فیروز جوئیہ نے طلبہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ممتاز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سرانجام دیں اور کوشش کریں کہ سکول میں بچے جن کو ذمہ داریاں ملی ہیں وہ بہتر انداز میں پرفارمنس دیں۔ اور طلباء میں نظم و ضبط پیدا کریں۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) کارروان مالک اشتر اور مدنی جیولرز کے اشتراک سے ہوٹل انوار المقارم دامن روضہ نبی ۖ میں سالانہ محفل میلاد النبی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سید آصف رضا نقوی نے کی۔ ملک کے ممتاز عالم دین علامہ اختر عباس ممبر قرآن بورڈ پاکستان نے خصوصی خطاب کیا۔ ثناء خوان رسول اختر حسین قریشی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ اس موقع پر سید محمد علی نقوی ‘ سابق صدر گجرات پریس کلب سید وقار حیدر گیلانی’ چوہدری فیروز علی سارو چک’ چوہدری امجد سکائی ورلڈ ٹریول لاہور’ ظفر عباس اینکر پرسن ٹیلی ویژن’ و دیگر حجاج کرام نے شرکت کی۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ آخر میں لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ /ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع کی حدود میں دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ضلعی حکومت کی طرف سے مقررہ سیل پوائنٹس کے علاوہ دیگر مقامات پر قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے ۔
……………………………
……………………………
گجرات(جی پی آئی) جامعہ گجرات کے انسٹی ٹیوٹ برائے ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ کی جانب سے ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ میں 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے۔ قبل ازیں ہوٹل و ریسٹورنٹ مینجمنٹ میں 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا پروگرام نہایت کامیابی سے جاری ہے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و طالبات اندرون و بیرون ملک صنعت مہمانداری کے فروغ کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر جامعات میں سے یونیورسٹی آف گجرات کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ہاسپیٹیلیٹی مینجمنٹ میں 4 سالہ بی ایس ڈگری پروگرام کا اجراء کر رہی ہے ۔ اکڈیمک ڈائریکٹر IHRM یاسر علی کے مطابق 4 سالہ بی ایس اور 2سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ کے لیے آخری تاریخ 17 ستمبر 2016ء مقرر کی گئی ہے ۔ داخلہ کے متمنی امیدواران جامعہ گجرات کی ویب سائٹ www.uog.edu.pk پر لاگ آن ہو کر اپنی داخلہ کی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔ داخلہ کی درخواست دینے کے لیے امیدواران کا انٹرمیڈیٹ میں 45 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے ۔ اس مقصد کے لیے داخلہ پراسیسنگ فیس کمپیوٹرائزڈ چالان فارم کے ذریعے حبیب بنک لمیٹڈ کی ملک بھر میں کسی بھی شاخ میں جمع کروائی جا سکتی ہے ۔ آن لائن جمع کروائی گئی حتمی درخواست کا پرنٹ، داخلہ پراسیسنگ فیس کا چالان ہمراہ تصدیق شدہ مطلوبہ دستاویزات اور ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست کہ یہ پروگرام آپ کے مستقبل میں کیسے مددگار ہو گا،کے ہمراہ 17 ستمبر 2016 شام ساڑھے چار بجے تک اکڈیمک ڈائریکٹر IHRM جامعہ گجرات کے دفتر میں پہنچ جانا چاہیے۔ درخواستوں کی جانچ پرکھ اور انٹرویو کے بعد میرٹ لسٹ آویزاں کر دی جائیگی۔