گجرات کی خبریں 11/7/2017

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ممتاز روحانی شخصیت صاحبزادہ قاری عامر رضوان قادری کے بھانجے ، چوہدری نعیم پرویز تارڑ لیبر کونسلر کے صاحبزادے چوہدری نجم الحسن تارڑ ، رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ان کی دعوت ولیمہ میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مہمانوں کا استقبال صاحبزادہ قاری عامر رضوان ، چوہدری سہیل اجمل گل ، چوہدری شعیب عمران گل اور احمد رضا قادری نے کیا اس موقع پر ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے جن میں میئر گجرات حاجی ناصر محمود ، چیئرمین یوسی 9طاہر مانڈا، چیئرمین حاجی ظفر اقبال رحمانی ، وائس چیئرمین باسط راٹھور ، نوید آف ہیرا بلڈرز ، حاجی عقیل یوسف مانڈا ، عمران شاہد قادری ، چوہدری وسیم عنایت ہنجرا سپین ، ملک سعید احمد ، چوہدری جہانگیر عادل ورک ، چوہدری تسنیم عنایت ہنجرا ، عمیر سہیل گل ، عمر سہیل گل ، حاجی غلام قادر تارڑ ، افضال احمد خان و دیگر اہم شخصیات موجود تھیں اس موقع پر شرکاء نے دولہا کو مبارک باد پیش کی ۔
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)سٹیزن فرنٹ کے نائب صدر مرزا اکبر بیگ برلاس نے میئر گجرات حاجی ناصر محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں اقدامات کیے جائیں کیونکہ ہر طرف گندگی کی اماجگاہ ہے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جگہ جگہ گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے کیلئے کارپوریشن کا عملہ شہر کا چکر نہیں لگاتا ضرورت اس امر کی ہے کہ کاپوریشن کے احکام اپنے فرائض اس طرح ادا کریں تا کہ عوام کو سہولت مل سکے کیونکہ عوام نے انہیں اس لیے منتخب کیا کہ وہ عوامی مسائل کیلئے کام کریں اگر عوامی مسائل کا حل نہیں ہونا تو حکومت کا کیا فائدہ ؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات کی سپریم کونسل کا ماہانہ اجلاس ضلعی صدر چوہدری علی ابرار جوڑا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مہر مشتاق احمد ، شیخ عرفان پرویز ، عامر چوہدری ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ، اکبر بیگ برلاس ، سلیم احمد و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سٹیزن فرنٹ کے زیر اہتمام مختلف فلاحی پراجیکٹس کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف فیصلے کیے گئے اجلاس میں سٹیزن فرنٹ سپریم کونسل کے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) چیئر مین یونین کونسل 9چوہدری طاہر محمود مانڈہ نے کہا ہے کہ گجرات میں تعمیراتی کاموں اور عوامی فلاح دیکھ کر بے بس قافلے کادم نکل جائے،وقتی چمک دمک دیکھ کے بے بس قافلہ میں شامل ہو نے واپس اپنے گروپ میں آجائیں گے ۔کسی کے پیسوں سے سخاوت کرنا ایسے ہے جیسے قاروں کے خزانے کو تقسیم کرنا ہے۔گجرات کے عوام اور منتحب نمائندوں نے حاجی ناصر محمود کو بطور میئر منتحب کیا اور وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں وقتی تکالیف اور رکاوٹون کو دور کررہے ہیں جلد وہ ان پر قابو پاکر گجرات کو مثالی بنائیں گے سب سے بڑا چیلنج سیوریج سسٹم کی بحالی ہے جس پر دن رات کام جاری ہے۔اس کے بعدشہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹ شروع کئے جائیں گے جس سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔یو سی9کو ترنوالہ نہ سمجھا جائے۔اس کے وارث زندہ ہیں اور عوام کے ووٹو ں کی طاقت سے ہر فرعون کا راستہ روکنا جانتے ہیں۔جب بھی وقت آیا عوام نے ہمیں اپنے اعتماد سے نوازا اور ہم نے مخالفین کو چھٹی کا دودھ یاد کرادیا۔اب جو لوگ یو سی9کو فتح کرنے کا خواب دیکھ کر آرہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہیں عوام خود دن رات کا فرق سمجھا دیں گے۔اور عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے آنے والے وقت کو نا بھولیںوقت خود بہت بڑا محتسب ہے اور وقتی طور پر عوام کو بے وقوف بنا نے والے اپنی اوقات کو یاد رکھیں
۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) غلامانِ گھمکول شریف ضلع گجرات کے زیر اہتمام ماہانہ محفل ذکر و ختم خواجگان عامر الیکٹرونکس جی ٹی روڈ گجرات میں منعقد ہوئی جس کی صدارت الحاج مہر محمد صدیق خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ گھمکول شریف نے کی چوہدری افتخار احمد ملہی نے ختم قرآن پیش کیا اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ گھمگول شریف صاحبزادہ پیر سید حبیب اللہ شاہ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارک باد پیش کی گئی اور ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں مہر عبدالرحمان،مہر رفاقت،مہر الیاس فردوس میرج ہال دولت نگر،حلیفہ صالح محمد،چوہدری محمد اکرم،حاجی امجد رشید،نعیم مغل،ساجد ڈوگہ، چوہدری ذیشان ،راجہ خالد،فیاض چیمہ،راجہ عامر،غلام عباس،مہر عبد الرزاق،مہر عامر،مہر عبدالشکور،شکیل طور،و دیگر بھی موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی)جامع مسجد فاطمہ چاندی بولے میں سالانہ محفل میلاد النبی ۖ کا اہتمام کیا گیا جس میں قاری امتیاز حسین بھیروی نے خصوصی خطاب کیا حفاظ کرام اور علمائے کرام کی دستار بندی کی گئی اور انہیں تحائف دئیے گئے ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) سیکرٹری زکواة حکومت پنجاب حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کے ہمراہ فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ضلع میں دریائوں اور برساتی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے بچائو ، ریسکیو و ریلیف کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ،اے ڈی سی واصف رحمان ، اے سی گجرات ظہیر عباس چٹھہ، ڈی او ایمرجنسی ملک عبدالرشید، آئی ٹی آفیسر دانش مرزا ، سول ڈیفنس آفیسر منشااللہ بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گجرات میں عموما دریائے چناب میں سیلاب سے نقصانات ہوتے ہیں تاہم دریائے جہلم، نالہ بھمبر، نالہ ہیلسی سمیت دیگر برساتی نالوں میں سیلاب سے بھی نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریا ئے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر 11لاکھ کیوسک پانی کے اخراج کی گنجائش ہے جبکہ رواں پری مون سون کے دوران زیادہ سے زیادہ پانی کی مقدار 1لاکھ65ہزا رکیوسک اپ سٹریم رہی ہے۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت پنجاب اور پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، سیلاب کی صورت میں سے متاثر ہو نے والے علاقوں کو 20سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور 25ریلیف کیمپوں کے انعقاد کیلئے انتظامات مکمل، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے نیزپاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے موجود ہوگی۔ محکمہ صحت تمام ریلیف کیمپوں میں طبی امداد کے سنٹر قائم کریگا جبکہ لائیو سٹاک مویشیوں کو چارہ، ونڈا فراہم کرنے اور وبائی امراض سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے گا اسی طرح دیگر محکمے بھی مکمل معاونت کے پابند ہوں گے ضلع میں ابتک 2لاکھ50ہزار سے زائد مویشیوںکی ویکسینیشن بھی کی جاچکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں کے لئے سول انتظامیہ کے پاس 20کشتیاں ہیں جبکہ پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کی بھی رجسٹریشن کی گئی ہے جو ہنگامی صورتحال میں کشتیاں فراہم کرنے کے پابند ہوں گے اسی طرح بوٹ انجن، ٹینٹ، مچھر دانیاں،لائف جیکٹس، لائف رنگ ، ڈی واٹر نگ سیٹ، میونسپل کارپوریشن ، میونسپل کمیٹیوں کی مشینری سمیت تمام وسائل بھی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوںکیلئے دستیاب ہوں گے۔انہوںنے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں اور نکاسی آب کیلئے مشینری کو مکمل فنکشنل رکھا جائے۔ سیکرٹری زکواة حسن اقبال نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام حفاظی بندوں کی کڑنی نگرانی کی جائے، جن حفاظتی پشتہ جات پر کام جاری ہے اسے فوری مکمل کیا جائے جبکہ ہنگامی صورتحال کیلئے اضافی پتھر بھی دستیاب ہونا چاہیے۔ انہوںنے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ بارش کی صورت میں شہری علاقوں سے پانی کے نکاس کیلئے تمام وسائل کو منظم کیا جائے، کنٹرول رومز فنکشنل ہونے چاہیے اسی طرح ڈسپوزل اسٹیشنوں کو پوری استعداد کے مطابق چلایا جائے۔ انہوںنے کہا ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر اداروے پاک فوج کے زیر اہتمام ہونیوالی مشقوں میں شرکت کریں گے تاکہ باہم کوآرڈینشن کو بہتر بنایا جاسکے جبکہ وہ خود تمام حفاظی بندوں اور پشتہ جات کا دورہ بھی کریں گے۔ اس سے قبل محکمہ انہار، ریسکیو 1122، پاک فوج، لائیو سٹاک، زراعت، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ، کارڈیالوجی وارڈ سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری اصغر، ایم ایس ڈاکٹر شاہد معروف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوںنے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹرز و عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں پرچی کے اجراء کیلئے خواتین اور مردوں کیلئے الگ الگ کائونٹرز بنائے جائیں، کائونٹرز پر عملہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں جنکا لنک ڈی سی آفس سے بھی ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی اورسکیورٹی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ جہاں ضروری ہے فوری تعمیر و مرمت کا کام کرے۔ انہوںنے سائیکل اسٹینڈ ٹھیکیدار کیطرف سے مریضوں کیساتھ آنیوالے لواحقین کیساتھ غلط رویہ اپنانے کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے فارغ کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی) چیئرمین میونسپل کمیٹی وزیرآبادبابو شعیب ادریس عمرہ کی ادائیگی کے بعدوطن واپس پہنچ گئے۔ دفترپہنچنے پرشانداراستقبال، عملہ، افسران ومنتخب نمائندوں نے پھولوںکے ہارپہنائے اورگل پاشی کی۔ اس موقع پرایم او ایف جنیدبشیر سرویا، محمدنوازچیمہ،انفورسمنٹ انسپکٹرجنید، افتخاراحمدبٹ،سب انجنیئرشفقت چیمہ، شفیق نمبردار، مہرطاہر جاوید مٹھو،سپرنٹنڈنٹ راجہ خالد حسین، ڈاکٹرنثاراحمد، حامدمنظور، سینٹری انسپکٹرعقیدت محسن شاہ ، نوید یونس پاپا، محمداشرف نثار، عبد اللہ وڑائچ ، سیٹھ ندیم ، وحیدزمان چیمہ ودیگرکونسلرزبھی موجودتھے۔ چیئرمین بابو شعیب ادریس نے کہا کہ روضہ رسول ۖ پرحاضری ایک کلمہ گومسلمان کے لئے بہت بڑااعزازہے ۔ انہوںنے کہا کہ خانہ خدااوردر رسول ۖ کے سامنے کھڑے ہوکرملک وملت کی سلامتی واستحکام کے لئے دعائیںمانگی ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سابق سٹی صدرجہانگیربھٹی مختصرعلالت کے بعدانتقال کرگئے جنہیںسینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میںآبائی قبرستان شاہ صفاء وزیرآبادمیںسپردخاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میںمنتخب نمائندوں، وکلائ، صحافیوں، تاجربرادری، کونسلرز، سیاسی وسماجی تنظیموںکے راہنمائوںسمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ مرحوم کے قل شریف کاختم مورخہ11جولائی بروزمنگل صبح9بجے جامع مسجدغوثیہ اسٹیشن والی وزیرآبادمیںہوگا۔ جسمیںمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اوراجتماعی دعا ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیرآباد(جی پی آئی)) معروف معالج کیپٹن ڈاکٹرمحمدرفیق فضل نے کہا ہے کہ بیرونی عناصر ملک میںانتشارپھیلاناچاہتے ہیں مگرہمیںاپنے تمام اختلافات بھلاکراپنے پیارے وطن میںامن واستحکام کے لئے مثالی کرداراداکرنا ہوگا۔ پاکستان کی سا لمیت اورترقی اورامن واستحکام ہی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ دہشت گرد نہ ہی مسلمان ہیںاورنہ ہی اسلا م سے ان کاکوئی تعلق ہے۔ انہوںنے کہا کہ وطن عزیزکے دفاع کے لئے ہم سب متحدہیںاورپاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کے لئے پاک فوج کاہراول دستہ ہوںگے۔ انہوںنے کہا کہ بیرونی ایجنٹ فرقہ واریت کوہوا دیکرملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیںمگرپوری قوم مل کراس سازش کوناکام بنادینگے۔ ہمیںچاہئے کہ ہم سب کومل کرپاکستان کومضبوطاورمستحکم کریںاورہر پاکستانی کوامن کاگہوارہ بنائیںاورپاکستان کی سلامتی اورتحفظ کے لئے افواج پاکستان کابھرپور ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122کے پاس خوفناک اور بڑے پیمانے پر لگی آگ پر قابو انے کیلئے سامان اور آلات ختم ہونا بیڈ گورننس اور انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے جس کے باعث انسانی زندگیاں دائو پر لگ گئیں ہیں ۔ریسکیو 1122کے پاس اے ٹرپل ایف فوم گزشتہ 8ماہ سے ختم ہے اور حکومتی سستی کے باعث فوم تک نہیں خریدا گیا جس کے باعث حادثات کی صورت میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ بڑھ گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں کامران سیف نے کہا کہ حکومت اپنے اشہانہ اخراجات کو کنٹرول کرے اور جان بچانے والی سروس1122کو ضروری سامان و آلات فی الفور فراہم کیے جائیں انہوںنے کہا کہ 1122سروس چوہدری پرویز الہٰی کا منصوبہ ہے اس لیے اسے ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ اے ٹرپل ایف فوم پٹرولیم اور پلاسٹک کی آگ بجھانے کے کام آتا ہے اور اس کے استعمال سے ریسکیو کے جو اہلکار آگ بجھاتے ہیں و ہ بھی محفوظ رہتے ہیں کیونکہ اگر تیل کی آگ ہو تو پانی استعمال کیا جائے تو اس کے نتیجے میں آگ بجھانے والے عملے کو اپنی جانوں کا خطرہ ہوتا ہے انہوںنے کہا کہ ملتان میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تو ریسکیو1122سروس کے پاس مذکورہ فوم نہ تھا جس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فوم لینا پڑا۔انہوںنے کہا کہ ریسکیو1122سروس کو انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے آگے بجھانے والے ضروری آلات اور سامان کی فی الفور فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں اور املاک کا تحفظ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)حضرت آدم کے زمانہ سے لیکر شریعت محمد یۖ تک کوئی ایسی شریعت نہیں گذری جو نکاح سے خالی رہی ہو۔ ہر شریعت میں مرد اور عورت کا اجتماع ایک خاص معاہدہ کے تحت مشروع رہا ہے اور بغیر اس معاہدہ کے یعنی نکاح کے مرد اور عورت کا باہمی اجتماع کسی بھی شریعت ومذہب نے جائز قرار نہیں دیا ۔ نکاح کے فوائد میں سب سے بڑا فائدہ نسل انسانی کا بقاء اور باہم توالد وتناسل کا جاری رہنا ہے۔ نکاح کرنے سے دوخاندان بستے ہیں اور گھریلو زندگی میں سکون واطمینان کی دولت نصیب ہوتی ہے اور اس اطمینان و سکو ن کے ذریعے حیات انسانی کو فکر و عمل کے ہر موڑ پرسہارا ملتا ہے۔ نکاح ہی کے ذریعے صالح و نیک بخت اولاد پیدا ہوتی ہے اور ہر شخص کا سب سے مایہ ناز سرمایہ اسکی صالح اور نیک اولاد ہی ہوتی ہے۔ اسلام نے عورتوں کو جو بلند و بالا حقوق عطاء کئے ہیں ان میں بیوی کے ساتھ اچھے سلوک اور حسن معاشرت کا ایک خاص درجہ ہے ۔معاشرے میں بہت کم لوگ ہیں جو بیویوں کے حقوق کا لحاظ کرتے ہیں ۔عورتوں کے حقوق کی پامالی معاشرتی بداخلاقی ہے اورشرعی طور پر بھی گناہ ہے ۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی صاحبزادی کی تقریب نکاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہی۔ تقریب میں تبلیغی جماعت کے عالمی مبلغ مولانا طارق جمیل ،وفاق المدار العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمد حنیف جالندھری،خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبد الخبیر آزاد،اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی،پنجاب اسمبلی میںجے یو آئی کے پارلیمانی لیڈرمولانا مسرور نواز جھنگوی، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین مولانا رفیق جامی،مولانا عبید الرحمن ضیائ،پیر جی خالد محمود قاسمی،مولانا شاہ نواز فاروقی،علامہ شبیر احمد عثمانی،ممبر قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری، ارکان پنجاب اسمبلی حاجی خالد سعید ،الیاس انصاری،جامعہ دار القرآن کے مہتمم قاری محمد یٰسین ،مفتی محمد طیب ،سید نذیر احمد شاہ بخاری،شیخ الحدیث مولانا فضل امین،پاکستان امن کونسل کے رہنما مولانا عدنان مدنی،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما مولانا اسعد مکی ،قاری شبیر احمد عثمانی،مولانا بدر عالم چنیوٹی،محمد حنیف مغل،قاری احمد علی ندیم،علماء کونسل پنجاب کے صدر حافظ محمد امجد،مولانا حق نواز خالد،مولانا عبد المنان عثمانی،قاری وقار احمد عثمانی،مولانا محمد مشتاق لاہوری،چوہدری اسامہ طاہر،مولانا عمر قاسمی،مولانا حسان صدیقی،حافظ محمد شعبان صدیقی،مولانا حبیب الرحمن صدیقی،حافظ شعیب الرحمن قاسمی،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی،مولانا اسد اللہ فاروق،علامہ یونس حسن،پیر جی طلحہ عابد،مہر عبد الخالق مرالی، حافظ مقبول احمد ،انجمن تاجران فیصل آباد کے حاجی محمد عابد،محمد ارشد قاسمی ،سابقہ میئر ملک محمد اشرف،میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،شیخ محمد حفیظ ،مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر مولانا یوسف انور ، سینئر صحافی محمد اجمل ملک،سید ذکراللہ حسنی،شیخ نصیر احمد ،محمد جمشید ایوب، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ ریاض کھرل ،وفاق المدارس السلفیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا یٰسین ظفر،امیر مجلس علماء پاکستان صاحبزادہ محمد حمزہ بنوری،محمد شہباز کسانہ ،آزاد کاسترو،سابق ناظم جناح ٹائون محمد شہزاد ملک،چوہدری عباس گجر،چوہدری عبد الخالق ،چوہدری محمد یٰسین ،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری محمد طیب، چوہدری ذیشان گجر ،چوہدری محمد اشفاق گجر،صاحبزادہ حسین احمد قاسمی،چوہدری محمد رضوان گجر،محمد عثمان الیاس گجر سمیت مختلف شعبہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمودا شرفی کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ، ملکی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ انتہاء پسندی ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف پاکستان علماء کونسل کی جدوجہد قابل تحسین ہے ، انتہاء پسندی ،د ہشت گردی کے خلاف ہر سطح پر پاکستان علماء کونسل سے تعاون کریں گے ، پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ عالم اسلام کی موجودہ صورتحال پر ذوالفقار علی بھٹو جیسا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی کو مسلم امة کی وحدت اور اتحاد کیلئے بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے ۔
۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) تھانہ لیاقت آباد کوترجیحی بنیادوں پر اچھی اور قابل رسائی جگہ پر فلفورمنتقل کرکے وہاں ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔ جے سالک کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے کہا ہے کہ ہم اداروں کی کارکردگی کا رونا تو روتے ہیں جو کسی حد تک ٹھیک بھی ہے اور ایک الگ مسئلہ بھی لیکن کیا کبھی ہم نے ان کی حالت پر غور کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیس سال بعد لاہور میں کسی تھانے میں جانے کا اتفاق ہوالیکن تھانہ لیاقت آباد کی حستہ حالی دیکھنے کے بعد کرانتہائی شرم آتی ہے کہ اتنے بڑے علاقے کو ہینڈل کرنے والا یہ تھانہ صرف دو کمروں پر مشتمل ہے اور فلیٹس کے اندر بنا ہوا ہے جہاں اگر کوئی پہنچ ہی جائے تو بیٹھنا تو دور کھڑے ہونے تک کی جگہ نہیں ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس تھانے کی حدود میں تین سو چرچز آتے ہیں اور اتفاق ہاسپٹل بھی اسی تھانے کی حدود میں ہے لیکن حکومت نے اس تھانے کی حالت پر غور کرنا مناسب نہیں سمجھا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت آئے روز یہ دعوے کر رہی ہے کہ تھانوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور ہم نے یہ کردیا ہے وہ کردیا ہے لیکن ایک تھانے کو دیکھ کر باقی تھانوںکی حالت کا بھی اندازہ لگانا زیادہ مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوچھنے پر پتہ چلا کہ گزشتہ دس سال سے یہ تھانہ اسی جگہ پر ہے اور اسی حالت میں ہے جبکہ انہی دس سالوں میںلوگ کہاں سے کہاں پہنچ گئے ہیںاور ہم صرف ترقی ترقی کا راگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ لیاقت آباد کو ترجیحی بنیادوں پر اچھی اور قابل رسائی جگہ پر منتقل کرکے وہاں ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔