گجرات میں قیام امن کے سلسلہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے

گلیانہ (راجہ آفتاب احمد عمر فاروق اعوان سے) ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق نے تھانہ گلیانہ میں اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع گجرات میں قیام امن کے سلسلہ میں جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ میری خواہش ہے کہ ضلع گجرات میں امن و امان کی صورتحال کو ہر حال میں کنٹرول رکھا جائے۔

دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ حملے کو نا کام بنانے کے لیے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ضلع گجرات کی پولیس ہر وقت دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ محکمہ پولیس میں چند کالی بھیڑ یں موجود ہیں ان کا ہر صورت میں خاتمہ کیا جائے گا۔ رشوت خور اور نکمے پولیس ملازمین کے لیے گجرات پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذ شتہ رو ز تھا نہ گلیا نہ میں امن ومصا لحتی اور محا فظ کمیٹیوں کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دواران کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی تعیناتی کے دوران میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ تمام جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر دوں یا دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے دوران شہید ہو جائوں۔

اس موقع پر چوہدری محمد نواز گجر ، ملک محمد اقبال اعوان سابق ناظم یوسی ملکہ ، ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ ، راجہ عابد حسین ملاگر ، چوہدری سجاد ا کبر ، راجہ محمد ذوالفقار ، ملک ا فتخار احمد اعوان، ملک زاہد حسین پنڈ ی ہاشم ، چوہدری محمد اعظم پلاہو ڑی ، زاہد اقبال آزاد، علامہ نوید اقبال ،چوہدری ماجد کونسلر، چوہدری محمد اسلم نمبر دار ، محمد شہباز بھٹی سمیت تھانہ گلیانہ کے معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر نقیب محفل افضال احمد خان اعوان آف ملکہ تھے ۔ جبکہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت الحاج محمد انصر اعوان ملکہ نے کی۔

Gulyana News

Gulyana News